Tag: injurd

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے زخمی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے زخمی

    پنسلوینیا : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر پنسلوینیا میں ان کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

    موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور ہر ڈونلڈ ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لیا اور انہیں اسٹیج سے لے کر تیزی سے روانہ ہوگئے۔

    امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے، جیسے ہی انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کا آغاز کیا تو گولیاں چلنا شروع ہوگئیں۔

    اس حوالے سے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدر زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔

    ٹرمپ خفیہ سروس اہلکاروں کے حصار میں اسٹیج سے خود چلتے ہوئے گاڑی تک گئے، اسٹیج سے واپسی پر ٹرمپ نے حامیوں کی طرف فضا میں مکا بھی لہرایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے میں شدید چوٹیں نہیں آئیں، تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ گولی لگنے سے زخمی ہوئے یا اسٹیج پر نیچے جھکتے ہوئے چوٹ لگی ابھی واضح نہیں ہوا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدرٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ،ری پبلکن رہنماؤں نے عوام سے ڈونلڈٹرمپ کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان اسٹیون چنگ نے اس کی تفصیلات بیان کی ہیں، انہوں ںے بتایا کہ کہ ڈیمو کریٹ نلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، مقامی طبی سہولت میں معائنہ کیا جا رہا ہے، ٹرمپ نے گھناؤنے فعل میں فوری کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں 5 فائر کیے گئے، مجمع میں سے گولی نہیں چلائی گئی، ٹرمپ کو دور سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،

    اس کے علاوہ بٹلر کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے، فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

    ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں، سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے، سیکرٹ سروس

    بعد ازاں سیکرٹ سروس انتظامیہ نے صدر جوبائیڈن کو ٹرمپ پر حملے سے متعلق بریفنگ میں بتایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ محفوظ رہے ہیں۔

    حملہ آور نے کہاں بیٹھ کر فائرنگ کی؟ 

    امریکی سیکرٹ سروس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ریلی پر فائرنگ کرنے والا شوٹر ریلی کے مقام سے باہر ایک بلند مقام پر موجود تھا۔

    سیکرٹ سروس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اسٹیج کی طرف متعدد مرتبہ فائر کیے، اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور2شدید زخمی ہوئے۔

  • شاہ محمود قریشی  لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    گجرانوالہ  : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی حقیقی آزادی مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    وہ لانگ مارچ کے مرکزی کنٹینر پر سوار تھے کہ اوپر والے حصے کی جانب جاتے ہوئے اچانک ان کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا جس سے ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق کنٹینر میں موجود ریسکیو عملے نے موقع پر ہی شاہ محمود قریشی کی مرہم پٹی کردی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے، کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنا خطاب ختم کرکے میری خیریت بھی دریافت کی ہے۔

  • لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سے باہر، قیادت اے بی ڈویلئر کریں گے

    لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سے باہر، قیادت اے بی ڈویلئر کریں گے

    دبئی : لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فور سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ اے بی ڈیویلیئرز قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم اپنے کپتان سے محروم ہوگئی، قلندر کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل میں کپتانی نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی پورے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کسی میچ میں حصہ لیں گے۔

    محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے،ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

    مذکورہ صورتحال کے بعد انتظامیہ نے اے بی ڈی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تین ہفتے درکار ہوں گے۔

  • ورلڈکپ: سری لنکن ٹیم کو جھٹکہ،دنیش چندی مل ایونٹ سے باہر

    ورلڈکپ: سری لنکن ٹیم کو جھٹکہ،دنیش چندی مل ایونٹ سے باہر

    سڈ نی : ورلڈ کپ کوارٹرفائنل سےقبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ان فارم بیٹسمین دنیش چندی مل انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن ٹیم کے ان فارم بیٹسمین دنیش چندی کوارٹرفائنل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

    چندی مل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن بورڈ نے چندی مل کی جگہ کوشل پریرا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی  نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں مسلسل نو میچ جیت کر سابق کپتان سارو گنگولی کو پیھچے چھوڑدیا ہے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کوک کی فارم سلیکٹرز کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کوارٹرفائنل میں ڈی کوک کو کھلایا جائے یا نہیں سلیکٹرز یہ فیصلہ نہیں کرپارہے۔ کوانٹن ڈی کوک اب تک ابتدائی پانچ میچز میں ٹیم کے لئے کچھ خاص پرفارم نہیں کرسکےہیں۔

  • احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

    احمد شہزاد انجری کا شکار، آرام کا مشورہ

     برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے لئے برسبین میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹریننگ کے دوران اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں کل بروز اتوار کو برسبین میں ٹکرائیں گی۔

    زمبابوے کے خلاف اہم سے میچ سے قبل اوپنر احمد شہزاد انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد کے گیند لگ گئی تھی۔

    ان کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے۔ بائیں پاؤں میں ہلکی سوجن ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ امید ہے شہزاد زمبابوے کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر قومی ٹیم برسبین میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے ۔ اہم میچ کیلئے فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عمراکمل کی وکٹوں کے پیچھے ناقص کارکردگی نے سرفراز احمد کیلئے موقع پیدا کردیا ہے۔

    عمراکمل بطور بیٹسمین پلینگ الیون کا حصہ ہونگے۔ ناصر جمشید کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایک بار پھر موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • احمد شہزاد زخمی، پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک

    احمد شہزاد زخمی، پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرے کی بات نہیں۔ احمد شہزاد بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کون فٹ ہےاور کون ان فٹ ہے اس حوالے سے سوالات کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک انجری نے ٹیم مینمجنٹ کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

    اوپنر محمد حفیظ ان فٹ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے اور اب احمد شہزاد بھی پریکٹس سیشن میں کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے۔

    فریکچر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خطرے کی بات ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کی کل ہونے والے پریکٹس سیشن میں شرکت مشکوک ہے۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک

    آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک

    آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    کرکٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سر پر گیند لگنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے،ماضی میں بھی کئی کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوچکے ہیں، حالیہ واقع میں آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

    ہیوز کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہیوز کی حالت میں بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،ہیوز چھبیس ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

  • آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہوئیزسرپرگیند لگنے سے شدید زخمی

    آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہوئیزسرپرگیند لگنے سے شدید زخمی

    آسٹریلیا : آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہوئیز سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئےہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوزا کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے۔

    انھیں فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔

    اسپتال کے ترجمان ڈیوڈ فیکٹر کا کہنا ہے کہ ہوئیز کی سرجری کی جارہی ہے،چوٹ کافی گہری ہے اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    فل ہیوز نے 2009 سے  2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔