Tag: INJURED

  • بھارتی فوج  کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،3  شہری زخمی

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،3 شہری زخمی

    سیالکوٹ : جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل، جند روٹ اور تتہ پانی سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل ،جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرز پر فائرنگ کی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ اور سماہنی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ


    واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹھانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جا ری رکھے ہوئے ہے۔

    اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی سے بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے خود ساختہ اور مضحکہ خیز سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جو وہ خود اپنی پارلیمنٹ اور عالمی میڈیا کے سامنے سچا ثابت نہیں کر سکے تھے جس پر انہیں کافی سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد:پی پی رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

    فیصل آباد:پی پی رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

    فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ 

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات لاہو ر سے شاہ جیونا واپس آ رہے تھے کہ امین پور بنگلہ کےقریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں فیصل صالح حیات اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوئے۔

    دونوں زخمیوں کو  الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں فیصل صالح حیات کا ہنگامی طور پر آپریشن کیا گیا،  فیصل صالح حیات کے بھتیجے شہریار نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ فیصل صالح حیات کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ان کی دائیں آنکھ ، ہونٹ اور دائیں بازو پر تین ٹانکے لگے ہیں ۔

    میڈیکل بورڈ آج انہیں الائیڈ اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرے گا، ڈسچارج کئے جانے کی صورت میں انہیں لاہور منتقل کر دیا جائے گا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے فیصل صالح حیات کے ڈرائیور کی سر پر چوٹ لگنے کے باعث حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    ٹریفک حادثے کے بعد فیصل صالح حیات کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

  • شاہد آفریدی زخمی ، پی ایس ایل فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے

    شاہد آفریدی زخمی ، پی ایس ایل فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے

    دبئی : بوم بوم آفریدی کے زخمی ہونے کے باعث پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی، شاہد آفریدی کے ہاتھ میں بارہ ٹانکے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاورزلمی کے کھلاڑی شاہد آفریدی کیرون پولارڈ کا کیچ لینے کی کوشش میں سے شدید زخمی ہوگئے۔


    Chat Conversation End

    کھیل کے دوران کیرون پولارڈ کا زور دار شاٹ آفریدی کے دائیں ہاتھ پر لگا جس کے بعد آفریدی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

    shahid-post-01

    ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کے ہاتھ میں بارہ ٹانکے لگے ہیں، اور ان ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی ہے، جس کے باعث قوی اندیشہ ہے کہ وہ لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ اس حالت میں وہ نہ تو بیٹنگ کرسکتے ہیں اور نہ بالنگ کرا سکیں گے۔

  • تحریک احتساب ریلی :نجی ٹی وی کی اینکر کرین سے گر کر زخمی

    تحریک احتساب ریلی :نجی ٹی وی کی اینکر کرین سے گر کر زخمی

    لاہور: تحریک احتساب ریلی کے دوران نجی ٹی وی چینل کی اینکر کرین سے گر کر زخمی ہوگئیں جنہیں‌ اسپتال منتقل کرنے لیے ایمبولینس میں‌ روانہ کردیا گیا تاہم ایمبولینس ہجوم میں‌ پھنس گئی۔

    اطلاعات کے مطابق خاتون اینکر ارضٰی خان تحریک احتساب ریلی کے لیے کوریج کے دوران کرین پر چڑھی ہوئی تھیں اس دوران توازن برقرار نہ رکھنے کے سبب وہ کرین سے کمر کے بل نیچے گر پڑیں جس کے سبب انہیں چوٹیں آئی ہیں۔

    امدادی ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال کرنے کے لیے ایمبولینس پہنچ گئی تاہم ہجوم اور ٹریفک جام ہونے کےسبب انہیں اسپتال منتقلی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ خاتون اینکر خیریت سے ہیں اور انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی تاہم موجود ہجوم کے سبب مشکلات پیش آئیں۔

  • شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں زخمی

    شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں زخمی

    بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آئندہ آنے والی فلم ’فین‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

    کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پرآنے والی فلم فین کی شوٹنگ تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نامور اداکار مئی کے مہینے میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اوراس کا اعلان بھی انہوں نے ٹویٹرپرکیا تھا۔

    شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ طویل اورمشکل شوٹس میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنے آنے والی فلم فین کی شوٹنگ میں مشغول ہیں جو کہ 15 اپریل، 2016 میں ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان اس فلم میں بیک وقت سپر سٹار اور اپنے ’فین‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

  • محمد عرفان کی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

    محمد عرفان کی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

    ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل سے قبل پاکستان کو دھچکا لگ گیا، طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ سے قبل شاہینوں کو بڑا دھچکالگ گیا، سات فٹ ایک انچ قد کے مالک محمد عرفان کولہے کی انجری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے۔

    فاسٹ بالر کی آسٹریلیا کیخلاف ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ایڈیلیڈ میں محمد عرفان کاایم آر آئی ٹیسٹ کرا لیاگیا ہے،تاہم ابھی تک اس کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔

    ذرائع کے مطابق محمد عرفان کی انجری شدید نوعیت کی ہے انہیں مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔انجری کے باعث محمد عرفان آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ محمد عرفان آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل کھیلیں سکے گے یا نہیں۔

    محمد عرفان عالمی کپ کے پانچ میچز میں آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں،واضح رہے  کہ فاسٹ بالر محمد عرفان یو اے ای کیخلاف میچ مں کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

  • معروف اداکار ہیریسن فورڈ جہاز کی کریش لینڈنگ دوران زخمی

    معروف اداکار ہیریسن فورڈ جہاز کی کریش لینڈنگ دوران زخمی

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ جہاز کی کریش لینڈنگ دوران زخمی ہوگئے۔

    امریکی شہر لاس اینجلس میں فنی خرابی کے باعث چھوٹے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی، لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارے میں سوار معروف ہالی وڈاداکار ہیریسن فورڈ زخمی ہوگئے۔

    ہیریسن فورڈ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

  • محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

    محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

    سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اوردھچکا ، محمد حفیظ انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے ، انکی جگہہ ناصر جمشید کو بلانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے قاصرہیں۔

    محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

    سعیداجمل اورعمرگل کی عدم موجدگی کے باعث جہاں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی باؤلنگ کے شعبے میں مشکلات کی شکار ہے وہیں اب اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کی انجری کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

    ایک جانب قومی ٹیم تاریخ کے کمزورترین دور سے گزررہی ہے تو دوسری جانب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے اگلے ہی دن پاک بھارت ٹاکرے میں قوم نے کرکٹ ٹیم سے بے تحاشہ امیدیں بھی وابستہ کررکھی ہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 14 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے۔

  • کوئٹہ:  باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: وسطی علاقے میں بم دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے،جبکہ سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

     پولیس حکام کے مطابق باچا خان چوک کے قریب واقع فائربریگیڈ کے دفتر کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کے مطابق دو کلو وزنی تھا،دھماکہ کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حدتک پیچھا کیا جائے گا۔

    دوسر ی جانب شہر کے نواحی علاقے بروری روڈ پرتیسرا اسٹاپ کے قریب نامعلوم افرادنے ایک سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    ریلسنگ کےشائقین کی اولین پسندجان سیناکو کُشتی کےمقابلوں میں لگنےوالے زخموں نے ریٹائرمنٹ پرمجبورکردیا،ا ب وہ سنیمائوں کے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔

    امریکی ریسلر جان سینا کشتی کےمقابلوں میں لگنے والے زخموں سے ہارگئے،جان سینا کو مختلف مقابلوں کےدوران کندھےاورگردن پرلگنےوالی چوٹوں کی تکلیف کاسامنا ہےجبکہ گزشتہ سال ان کے ہاتھ کی سرجری بھی کی گئی تھی،جان سینا کی ریلسنگ سے ریٹارمنٹ کےبعد ڈبلیو ڈبلیو ای انہیں سنیما کے پردےلانےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس سے قبل بھی جان سینامتعددہالی ووڈفلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں مشہوردی میرین، 12رائونڈز،لیجنڈری ودیگرشامل ہیں۔

    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز
    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز