Tag: injures dozens

  • امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    امریکی ریاست مسیسپی میں بس الٹنے سے سات افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مسیسپی میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ حادثہ ٹائر میں خرابی کے باعث پیش آیا، مرنے والوں میں ایک 6 سالہ لڑکا اور اس کی 16 سالہ بہن بھی شامل ہیں۔

    مسیسپی ہائی وے پیٹرول کا کہنا ہے کہ حادثہ بووینا کے قریب وارن کاؤنٹی میں پیش آیا، زخمیوں کو وکسبرگ اور جیکسن کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔

    حکام کے مطابق بس میں 47 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے، حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ہلاک افراد کی شناخت کے لیے کام جاری ہے۔

  • انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچای، 7افراد ہلاک درجنوں زخمی

    انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچای، 7افراد ہلاک درجنوں زخمی

    جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں شدید نوعیت کے زلزلے نے عمارتیں منہدم کردیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جزائر پر مشتمل ریاست انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلوں نے تباہی مچائی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں 6.2 نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے سولاویسی میں واقع ہوٹل سمیت کئی بڑی عمارتیں گرگئیں۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث اسپتال زمین بوس ہوگیا جس کی وجہ سے مریض اور عملہ ملبے تلے دب گئے۔

    انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

    انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی، لاکھوں افراد بے گھر

    خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل انڈونیشیا کے مشرقی صوبے ملوکو میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ، لاکھوں افراد تاحال بے گھر ہیں۔

  • میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    میکسیکو: تیل کی پائپ لائن میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : وسطی میکسیکو میں واقع آئل ریفائنری سے گزرنے والی تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے باعث 21 افراد ہلاک، 71 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی پائپ لائن سے بہنے والے تیل مقامی افراد گھریلو اشیاء میں بھر رہے تھے کہ اچانک تیل میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    ریاست ہلڈاگو کے گورنر عمر فاید کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث 21 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 71 زخمی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے درجنوں افراد کو قریبی اسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میکسیکو کی ریاست ہلڈاگو کے علاقے تلاہوی لیلپان میں پیش آیا جس کے قریب سے ایک سرکاری آئل ریفائنری واقع ہے۔

    ریاست ہلڈاگو کے گورنر عمر فاید کا کہنا ہے کہ  ریسکیو ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہیں۔

    گورنر عمر فاید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں‌ آئل پائپ لائن میں‌ بھڑکنے والے خوفناک آگ کو دکھا جاسکتا ہے.

    سرکاری آئل ریفائنری پامکس میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی ایسے افسوس ناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سنہ 2013 میں میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی آئل ریفائنری میں دھماکے کے دوران 37 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سنہ 2012 میں گیس فراہم کرنے والی کمپنی آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد جان کی بازی ہارے تھے۔

  • اٹلی : نائٹ کلب میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    اٹلی : نائٹ کلب میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    روم : اٹلی کے ایک نائٹ کلب میں مرچوں کے اسپرے کے باعث بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے قصبے کوری نالڈو میں واقع نائٹ کلب میں رات گئے ایک کنسرٹ جاری تھا کہ کنسرٹ کے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ کلب کے ہنگامی دروازے کی جانب بھاگنے لگے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں ریپر سپیرا ایباسٹا کا کنسرٹ تھا جس میں 1 ہزار افراد شریک تھے۔

    بھگدڑ کے باعث لوگ باہر نکلنے کے لیے بھاگے جس کے باعث وہ گرگئے اور دیگر افراد کے پیروں تلے روندے گئے اور اوپری منزل موجود افراد کے بھاگنے کی وجہ سے مصنوعی طور پر بنائی گئی چھت گر گئی جس کے نیچے کئی دب گئے۔

    اطالوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کنسرٹ میں بد نظمی مرچ پاؤڈر کا اسپرے کرنے کے باعث پیدا ہوئی تھی۔

    بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں تین لڑکیاں اور دولڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 14 سے 16 برس ہیں جبکہ ایک 36 سالہ خاتون بھی حادثے میں ہلاک ہوئی ہے جو اپنی بیٹی کے ہمراہ کنسرٹ دیکھنے گئی تھی۔

    ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 12 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں زیادہ تر زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

    حادثے میں متاثر ہونے والی ایک 16 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم کنسرٹ شروع ہونے کے انتظار میں رقص کررہے تھے کہ اچانک عجیب کی بو محسوس ہوئی اور انکھوں میں جلن ہونے لگی۔

    زخمی بچی نے بتایا کہ بو اور جلن سے بچنے کے لیے لوگوں نے ہنگامی دروازے کی جانب بھاگنا شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ یورپ میں عوامی مقامات پر ایسے واقعات رونما ہونا معمول کی بات ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2017 میں اطالوی شہر ٹورن میں فٹبال لیگ کے دوران بم کی جھوٹی افواہ پر بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ 15 سو افراد زخمی ہوگئے تھے۔