Tag: injuries

  • بائیک سوار کے سر پر الیکٹرک پول گر گیا، رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    بائیک سوار کے سر پر الیکٹرک پول گر گیا، رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنا نہ صرف حفاظتی اصولوں میں سے ایک ہے بلکہ اسے ٹریفک قانون کی حیثیت بھی حاصل ہے، ایک اور ویڈیو نے اس سچائی کو ثابت کردیا۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنا ہوا ایک موٹر سائیکل سوار تیزی سے آتا ہے اور سامنے کھڑی گاڑی سے بری طرح ٹکراتا ہے جو اسی وقت آگے بڑھ رہی تھی۔

    ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سوار زمین پر گرتا ہے اور کئی قلابازیاں کھاتا ہے، اس دوران اس کا سر کئی بار زمین سے ٹکراتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

    ابھی وہ اٹھ ہی رہا ہوتا ہے کہ اس کے قریب موجود پول، جس سے اس کی بائیک ذرا دیر پہلے ٹکرائی تھی، دھڑام سے اس کے اوپر گرتا ہے اور موٹر سائیکل سوار ایک بار پھر زمین پر گر جاتا ہے۔

    لیکن اس بار بھی خدا کی قدرت سے وہ محفوظ رہتا ہے اور دوبارہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

    دہلی پولیس نے اسے ہیلمٹ کی کرامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے جو ہیلمٹ پہنتے ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا دکھائی دیتا ہے کہ ہیلمٹ پہننا آپ کو ایک دو بار نہیں متعدد بار بچا سکتا ہے۔

    اس دل دہلا دینے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ہیلمٹ سے اس کا سر تو بچ ہی گیا شکر ہے کہ گردن نہیں ٹوٹی۔

    بعض صارفین نے مقامی انتظامیہ کو برا بھلا کہتے ہوئے پول کی خستہ حالی پر تنقید کی اور کہا کہ ایک ذرا سی ٹکر لگنے سے پول ہی نیچے گر گیا۔

    زیادہ تر افراد نے مذکورہ شخص کی جان بچنے پر اسے خوش قسمت قرار دیا اور ہیلمٹ پہننے پر زور دیا۔

  • عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی

    عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی

    بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اس دوران شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق میں جاری خونریزی پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فریقین باہمی مذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کریں۔

    غیر ملکی خبرررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صرف دارالحکومت بغداد میں ان احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید پانچ افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔

    یوں گزشتہ منگل کے دن ان مظاہروں کے آغاز سے اب تک عراق میں مارے جانے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو بارہ ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک سو چار مظاہرین اور آٹھ ملکی سکیورٹی اہلکار تھے۔

    عراق میں غربت اور کرپشن کے باعث ان حکومت مخالف عوامی مظاہروں میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں بارہ سو کے قریب فوجی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    عراق: حکومت مخالف احتجاج، 100 سے زائد افراد جاں بحق، وزیر اعظم کا اصلاحات کا اعلان

    ادھر عراق میں احتجاجی مظاہروں کے بعد وزیر اعظم عادل عبد الہمدی نے ملک میں قانونی اور مالیاتی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم نے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دینے، کم آمدن والے شہریوں کو رہایشی اراضی الاٹ کرنے کے اعلانات کیے، اور سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں حکومت سے تعاون کیا جائے۔

  • نیاگرافال میں‌ چھلانگ لگانے والا شخص‌ معجزاتی طور زندہ بچ گیا

    نیاگرافال میں‌ چھلانگ لگانے والا شخص‌ معجزاتی طور زندہ بچ گیا

    اوٹاوا : کینیڈین پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیاگرافال میں گرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے،مذکورہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا تھا۔

    تفیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع مشہور اور انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی نیاگرا آبشار میں ایک شخص نے چھلانگ لگا دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    کینیڈین پولیس نے بتایاکہ نیاگرا فال میں کودنے والے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے کودنے کے بعد دریا کے زیریں حصے میں ایک چٹان پر بیٹھے پایا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیاگرا پارک پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص 57 میٹر بلند حصے ھارس شو فالز کے کنارے پر کھڑا ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ایک شخص آبشار کے اطراف میں لگی رکاوٹیں عبور کر کے آبشار میں کودنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پولیس کے روکنے سے قبل ہی اس شخص نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ بعد زاں پولیس نے آبشار کے نچلے حصے میں کودنے وال شخص کی تلاش شروع کی تو اسے ایک چٹان پر بیٹھے پایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیاگرا فال میں گرنے کے باعث اسے معمولی زخم آئے، پولیس نے اسے نکال کر اسپتال منتقل کردیا تھا، نیاگرا فال میں گرنے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، یہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خطرناک آبشار میں کودنے کے بعد بچ جانے والا یہ چوتھا شخص ہے۔

  • پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    نارووال: پنجاب میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ہولناک ٹریفک حادثے نے 2 دو افراد کی جانیں لے لیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نارووال روڈ کے قریب کار اور ٹریکٹرٹرالی میں ٹکر ہوئی جس کے باعث 2 افرادجاں بحق ہوئے۔

    حادثے کے بعد ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔

    بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

  • غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 6 زخمی

    غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 6 زخمی

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے آج بھی بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا جبکہ چھ شدید زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی سرحدی پٹی پر ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر چھبیس سالہ کرام فیاض شہید اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا یہ ہفت روزہ احتجاج تیس مارچ سے جاری ہے، پرامن احتجاج کےدوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی دوسو اکیس تک پہنچ گئی ہے۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، صحافی سمیت 25 افراد زخمی

    قبل ازیں گذشتہ ہفتے بھی غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکا شہید کردیا تھا جبکہ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں صحافی سمیت 25 فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست کے جابرانہ تسلط کے باعث بے گھر و بے سہارا ہونے والے فلسطینی شہریوں کی امداد کرنے والا عالمی ادارہ خوراک بھی اسرائیلی نقش قدم پر گامزن ہوگیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے بے سہارا فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • افغانستان: سرکاری عمارت پر حملہ، 43 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    افغانستان: سرکاری عمارت پر حملہ، 43 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

    کابل: افغانستان میں سرکاری عمارت پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سرکاری عمارت پر خود کش حملے کے باعث 43 افراد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سرکاری عمارت حساس علاقے میں قائم تھی، خود کش حملے میں زخمی ہونے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے، جبکہ علاقے میں بھارتی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پہلے بارود سے بھری ایک گاڑی کو عمارت کے قریب دھماکے سے اڑایا گیا، بعد ازاں دہشت گردوں نے عمارت میں گھس کر اندھا دھن فائرنگ کی۔

    عمارت میں سیکڑوں افراد موجود تھے، لوگوں نے اپنے مدد آپ چھپ کر جان بچائی جبکہ کئی افراد عمارت سے کود بھی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کس دہشت گرد گروہ نے کیا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس قسم کے حملے ماضی میں طالبان اور داعش کی جانب سے کیے جاچکے ہیں۔

    افغان حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمارت میں موجود 340 افراد کو بحاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ یہ دہشت گرد حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اور دونوں فریقین کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آرہا ہے۔

  • افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

    افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

    کابل: افغانستان میں طالبان کے تازہ دہشت گرد حملوں کے باعث 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے اس بار افغان صوبہ فراہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے اور 3 زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسندوں نے مغربی صوبے فراہ میں قائم دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، حکام نے حملوں کی تصدیق کردی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے صوبائی دارالحکومت کے نواح ميں دو مختلف چيک پوائنٹس پر منگل اور بدھ کی درميانی شب حملہ کيا۔

    اس سے قبل گذشتہ دنوں طالبان نے اسی صوبے میں دہشت گرد حملے کیے تھے۔

    گزشتہ تین سال کے دوران افغانستان پر طالبان کے کنٹرول میں اضافہ ہوا: رپورٹ

    طالبان نے فراہ صوبے میں ہی ميں ايک حملے ميں افغان سیکيورٹی فورسز کے بيس اہلکاروں کو ہلاک اور بيس ديگر کو اغواء کر ليا تھا۔

    دوسری جانب افغانستان سے متلق حالیہ جاری ہونے والی ایک امریکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران افغانستان پر طالبان کے کنٹرول میں اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ رواں سال نومبو کو امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیرِ نو افغانستان (SIGAR) نے رپورٹ جاری کی تھی کہ حالیہ برسوں میں افغانستان پر طالبان کا کنٹرول بڑھا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2015 میں افغان حکومت کا 72 فی صد علاقوں پر کنٹرول تھا، موجودہ کنٹرول 407 اضلاع میں 55.5 فی صد رہ گیا ہے، افغان حکومت اور فوج اپنا کنٹرول قائم رکھنے میں نا کام ہے۔

  • بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ ضلع خضدار میں پیش آیا، جہاں زاوہ کے مقام پر باراتیوں کی کوچ اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس کے باعث سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی، اس دوران  اچانک کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 23 افراد ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    خضدارمیں تیزرفتاری کےباعث مسافرکوچ الٹنےسے5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں تیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم فروری کو بلوچستان کے علاقے لک پاس میں کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان میں کے علاقے دشت میں بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے تھے۔

  • یمن: سرکاری فوج نے بڑا آپریشن شروع کردیا، باغیوں سے شدید جھڑپیں

    یمن: سرکاری فوج نے بڑا آپریشن شروع کردیا، باغیوں سے شدید جھڑپیں

    صنعا: یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا، شدت پسندوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں غیر معمولی نوعیت کا آپریشن شروع کیا گیا ہے، حوثی باغیوں سے جھڑپوں میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک 10 باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں، اس آپریشن میں یمنی فوج کو عرب عسکری اتحاد کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔

    قبل ازیں یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات اور جمعہ کے روز الحدیدہ گورنری کے مختلف مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانی پر بمباری کی۔

    بمباری میں الحدیدہ کے جنوبی داخلے راستوں پر قائم باغیوں کے مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جس کے باعث باغیوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ یمنی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب عرب عسکری اتحاد کی جانب سے بھی جمعرات کی شام شدید فضائی بمباری کی گئی۔

    یمن: سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے، 150 جنگجوہلاک

    خیال رہے کہ دور روز قبل سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں غیرمعولی نوعیت کے فضائی حملے ہوئے تھے، جس کے باعث ڈیڑھ سو شدت پسند ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

    البتہ اب تک باغیوں کا انخلا عمل میں نہیں آیا، جبکہ عسکری اتحاد کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ جلد الحدیدہ کو باغیوں سے کلیئر کرالیں گے۔

  • مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    قاہرہ: مصر میں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا، جس کے باعث سات مسیحی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بس قبطی مسیحی زائرین کو لے کر سینٹ سیموئل نامی ایک مذہبی خانقاہ جا رہی تھی، تاہم اب تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

    دوسری جانب بس پر حملے کی تصدیق مصری صوبے منیا کے قبطی آرچ بشپ نے کر دی ہے، جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مصر: ہوٹل پرشدت پسندوں کاحملہ،7افرادہلاک

    ایسا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے ہوسکتا ہے، بس پر حملہ کرنے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، مصری سکیورٹی حکام نے امدادی اور تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں دہشت گردوں نے شمالی سیناء میں ہوٹل پر حملہ کردیا تھا۔

    دھماکے اور فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے تھے، مرنے والوں میں ایک جج بھی شامل تھا۔

    واضح رہے کہ خودکش حملہ آور تیز رفتار گاڑی کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوا تھا، جس کی معاونت کیلئے ہتھیار بند دہشتگرد بھی ساتھ تھا، فائرنگ اور خود کش دھماکے کے نیتجے میں جج سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں داعش کی مصری شاخ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔