Tag: injury

  • چوٹ لگنے کے بعد فرسٹ ایڈ نہ ملے تو یہ جادوئی اور گھریلو نسخہ آپ کو حیران کردے گا

    چوٹ لگنے کے بعد فرسٹ ایڈ نہ ملے تو یہ جادوئی اور گھریلو نسخہ آپ کو حیران کردے گا

    جسم کے کسی بھی حصے پر کسی بھی وقت چوٹ یا زخم لگ سکتا ہے، چاہے آپ کھیل رہے ہوں، یا کوئی کام کر رہے ہوں، ایسے میں بعض اوقات زخم پر لگانے کیلیے فوری طور پر کوئی چیز ملنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

    زخم لگنے پر سب سے پہلے صاف کپڑے سے خون کو روکیں، پھر زخم کو دھو کر اس کی گندگی ہٹا دیں اور پھر کوئی جراثیم کش دوا لگائیں اور پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    زخم

    کسی بھی قسم کا زخم لگنے کی صورت میں اگر بروقت کوئی دوا یا کریم دستیاب نہ ہو تو مندرجہ ذیل سطور میں یہ نہایت آسان سا نسخہ آپ کی مشکل حل کرکے تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔

    اس کے لیے کسی نایاب شے کی ضرورت نہیں اس نسخے یا ٹوٹکے کیلیے گھر میں موجود دو اشیاء سے کام لیا جاسکتا ہے۔

    ماہر صحت کے مطابق اگر آپ کو کوئی چوٹ لگ جائے اور فوری طور پر فرسٹ ایڈ نہ مل سکے تو کرنا یہ ہے کہ اسے پانی سے دھونے کے بعد اس پر چند قطرے شہد لگائیں اور اس کے بعد دیسی گھی لگا کر چھوڑ دیں اور پھر اس نسخے کے ایسے جادوئی نتائج ملیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • پاؤں کی چھوٹی انگلی کسی چیز سے ٹکرانے پر شدید تکلیف کیوں ہوتی ہے؟

    پاؤں کی چھوٹی انگلی کسی چیز سے ٹکرانے پر شدید تکلیف کیوں ہوتی ہے؟

    کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کے پاؤں کی چھوٹی انگلی بے دھیانی میں کسی چیز سے ٹکرائی ہو اور آپ شدید تکلیف سے ناچ اٹھے ہوں؟

    ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ گھر میں گھوم رہے ہیں اور اچانک پیر کی چھوٹی انگلی کسی چیز سے ٹکرا جائے اور اس کے ساتھ ہی شدید تکلیف کا جھٹکا پورے جسم میں دوڑنے لگے۔

    ایسا ہوتے ہی آپ کے منہ سے چیخ نکل جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اپنی جگہ منجمد ہوگئے ہیں۔

    درحقیقت کوئی بھی تکلیف ایسی نہیں ہوتی جتنی پاؤں کی چھوٹی انگلی کے کسی دروازے یا میز وغیرہ سے ٹکرانے سے ہوتی ہے، حیران کن طور پر عموماً چوٹ معمولی ہوتی ہے تو پھر ایسا کیوں لگتا ہے جیسے پیر میں کسی نے خنجر گھونپ دیا ہو؟

    اس سوال کا جواب پیروں میں اعصابی فائبرز کی اقسام اور تعداد میں چھپا ہوا ہے جو آپ کو تکلیف سے ناچنے پر مجبور کرتا ہے۔

    جسم میں تکلیف کا احساس اعصابی خلیات nociceptors سے پھیلتا ہے جس کے فائبر جلد، مسلز اور اندرونی اعضا تک پھیلے ہوتے ہیں اور متاثرہ خلیات سے سگنل کی شکل میں ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔

    ان خلیات کی اقسام مختلف طرح کے نقصان پر الگ الگ ردعمل ظاہر کرتی ہیں، جیسے کسی گرم چیز کو چھونے پر thermal nociceptors متحرک ہوتے ہیں۔

    اسی طرح پیروں کی انگلیوں میں چوٹ لگنے پر mechanical nociceptors حرکت میں آتے ہیں، یہ خلیات دباؤ، زخم اور کٹ لگ جانے کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں۔

    جب یہ خلیات متحرک ہوتے ہیں تو یہ متاثرہ انگلی سے ایک پیغام ریڑھ کی ہڈی تک فائبر کے پیچیدہ جال سے بھیجتے ہیں، یہ پیغام دماغ تک پہنچتا ہے اور پھر cerebral cortex تک چلا جاتا ہے۔

    دماغ کا یہ حصہ لمس، درجہ حرارت اور تکلیف کے سگنلز پر ردعمل ظاہر کرتا ہے اور جسم کے اعضا کے حوالے سے مختلف احساسات پیدا کرتا ہے۔

    اس دماغی حصے میں پیروں اور اس کی انگلیوں سے متعلق مرکز بالکل درمیان ہوتا ہے جہاں 2 دماغی حصے ایک دوسرے سے مل رہے ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق انگلیوں میں چوٹ لگنے سے دماغ تک سگنل بیک وقت نہیں پہنچتے۔

    چوٹ لگنے پر درد کا پہلا جھٹکا ایسے فائبر دماغ تک پہنچاتے ہیں جو سگنلز بھیجنے کے معاملے میں بہت زیادہ مؤثر نظام کے حامل ہوتے ہیں، اس کے چند سیکنڈ بعد دماغ کو درد کے سگنل سی فائبرز پہنچاتے ہیں۔

    یہ فائبر پیروں کی انگلیوں کے بیشتر حصے کو کور کرتے ہیں اور یہ تکلیف ورم کی شکل میں زیادہ بدتر ہوجاتی ہے۔

    پیر میں تکلیف محسوس کرنے والے اعصاب چوٹوں جیسے انگلی پر چوٹ کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں، کیونکہ پیروں میں چربی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس سے جھٹکے کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔

    اسی طرح جب پیر کی انگلی کو چوٹ لگتی ہے تو زیادہ امکان یہ ہوتا ہے کہ جگہ متاثر ہوئی ہو جہاں اعصابی فائبر زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

    مگر اچھی بات یہ ہے کہ انگلی پر لگنے والی چوٹ سے ہونے والی شدید تکلیف عموماً چند منٹ یا گھنٹوں بعد ختم ہوجاتی ہے، مگر کبھی کبھار اس چوٹ سے سنگین انجری کا سامنا بھی ہوتا ہے یا ہڈی کا جوڑ اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے۔

    اگر چوٹ کے بعد شدید تکلیف کا سامنا ایک یا 2 دن بعد بھی ہورہا ہو تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

  • بہتر ہوں مگر میچ نہیں کھیل سکتا: عماد وسیم

    بہتر ہوں مگر میچ نہیں کھیل سکتا: عماد وسیم

    شارجہ: کراچی کنگز کے آل راؤنڈر کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی عادت نہیں اسی لیے گراؤنڈ میں آکر میچ دیکھتا ہوں، انجری کے بعد پہلے سے بہت بہتر ہوں مگر بدقستمی سے میچ نہیں کھیل سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، کیچ پکڑنے پر خوشی ہوئی لیکن میچ ہار گئے اس کا افسوس ہوا۔

    کراچی کنگز:عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

    عماد وسیم کی ہیڈ انجری کے بعد کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے اوئن مورگن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور کپتان ہیں، ان کی کپتانی میں ٹیم کو کافی فائدہ ہوگا، امید ہے آگے بھی فتوحات سمیٹیں گے۔

    پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری انجری کی خبر سے گھر والے بہت پریشان ہوئے اور وہ دبئی آنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹرز کے مشوروں کے بعد میں نے گھر والوں کو فون کر کے اپنی صحت یابی کی خبر دی، اب بہت بہتر ہوں۔

    کراچی کنگز کے ہیرو محمدعامر کیلئے 2017کے بہترین بولر کا ایوارڈ

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا کپتان بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پی ایس ایل تھری کا سیزن بہت شاندار ہے، بحیثیت کپتان بہت کچھ سیکھا ہے امید ہے آگے بھی سیکھتا رہوں گا، دبئی کے لوگ بہت سپورٹ کرتے ہیں لیکن جو مزہ اپنے ملک میں کھیلنے کا ہے وہ کہیں نہیں۔

    خیال رہے کہ عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس نمبر پر آتا ہوں کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، عمر اکمل

    جس نمبر پر آتا ہوں کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، عمر اکمل

    آکلینڈ : پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ جس نمبر پروہ بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔

    پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ انجری خطرناک نہیں، احتیاط کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، امید ہے آئرلینڈ کے خلاف میچ سے پہلے مکمل فٹ ہوجاؤں گا۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ چار نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، ابھی وہ جس نمبر پر بیٹنگ کررہے ہیں ، ایسے میں ویرات کوہلی جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔

    عمر اکمل نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ بیٹنگ پر مرکوز ہے، آئندہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں آئرش ٹیم کو ضرور زیر کریں گے۔