Tag: INJUSTICE

  • حکومت مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرے گی: گورنرسندھ

    حکومت مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرے گی: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، محنت کش طبقہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے محتسب جسٹس(ر) شاہنواز طارق نے ملاقات کی، اس دوران کارکردگی، فوری انصاف اور محنت کشوں کے استحصال کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ محنت کش پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

    گورنر سندھ کا دیگر موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کیے جانے کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی تھی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    گورنر سندھ سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اُس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے جسےغصب نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کو مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دینا ضروری ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ حکومت کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، کشمیروں کے حقوق چھینے نہیں جاسکتے۔

  • ڈیرہ غازی خان: خود سوزی کرنے والی خاتون دم توڑگئی

    ڈیرہ غازی خان: خود سوزی کرنے والی خاتون دم توڑگئی

    ڈیرہ غازی خان:انصاف نہ ملنے پرخودسوزی کرنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی،صائمہ اقبال نےملزمان کو تھانےسےرہاکرنے پرخود کوآگ لگالی تھی۔

    ڈی جی خان میں مبینہ زیادتی کےبعد انصاف نہ ملنےپرخود سوزی کرنے والی خاتون صائمہ اقبال نشتراسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نے واقعے میں ملوث قرار دیئے جانے والے تینوں ملزمان کو بےگناہ قرار دے کررہا کردیا تھا،جس پر پانچ روز قبل صائمہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگالی تھی۔

    ڈیرہ غازی خان کی کےعلاقے شاکرٹاون کی رہائشی صائمہ اقبال کو چارافراد دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہےتھے،متعلقہ تھانےداد رسی کیلئے پہنچنے پر سب انسپکڑ غلام اکبر نے رپورٹ درج کرنے کے بجائےاسے اس کی ماں سمیت تھانے میں بند کردیا ، جہاں سے متاثرہ لڑکی کے بھائی محمد بلال نے اپنی بہن اور والدہ کو عدالتی بیلف کے ذریعے رہا کرایا تھا۔