Tag: inkar

  • بھارتی لڑکی گیتا نے سرپرستی کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

    بھارتی لڑکی گیتا نے سرپرستی کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی آواز پر گیتا کی شناخت کیلئے ایک بھارتی خاندان نے فیصل ایدھی سے رابطہ کر لیا۔لیکن گیتا نے مذکورہ خاندان کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سننے اور بولنے سے معذوربھارتی شہری گیتا کی آواز بن گیا۔ گیتا کی کہانی آے آر وائی نیوزکی زبانی سننے کے بعد بھارت سے ایک خاندان نے ایدھی ہوم رابطہ کرلیا۔

    لیکن جب گیتا کو مذکورہ خاندان کے افراد کی تصویرِیں دکھائی گئیں تو گیتا نے پہچاننے سے انکار کردیا۔ امرتسر سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بچی بھی بارہ سال پہلے لاپتہ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں گیتا کو دیکھنے اور اُس کی کہانی سننے کے بعد بھارتی سرکار بھی جاگ اٹھی اور فوراً اپنے ہائی کمشنر کو کراچی بھیج دیا تھا۔

  • ایئرپورٹ حملہ کیس: تین ملزمان پر فرد جرم عائد، آٹھ اشتہاری قرار

    ایئرپورٹ حملہ کیس: تین ملزمان پر فرد جرم عائد، آٹھ اشتہاری قرار

    کراچی :  انسداد دہشت گردی عدالت نے ائرپورٹ حملہ کيس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔

    عدالت نے 10 مارچ کو گواہان کو طلب کرليا کراچی انسداد دہشت گردی کے جج بشير احمد کھوسو نے ائرپورٹ حملہ کيس کے 3 ملزمان سرمد صديقی، آصف ظہير اور نديم برگر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو 14 مارچ کو طلب کرليا ہے۔

    ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرديا، اس سے قبل تحريک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہد سميت 8 ملزمان کو اس کيس ميں اشتہاری قرار ديا جاچکا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ 8 سال جون کو کراچی ايئرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کيا تھا جس ميں حملے ميں 10 حملہ آور سميت 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

    مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔

  • سینیئر کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پراعتراض کردیا

    سینیئر کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پراعتراض کردیا

    لاہور: ورلڈ کپ سے پہلےپاکستان کرکٹ کو نئے تنازعے نے گھیر لیا۔ مراعات کم ہونے پر سینیئر کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر اعتراض کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اورتنازعات  کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ قومی ٹیم میں اب نیا سینٹرل کنٹریکٹ۔ کا تنازعہ بنا ہے۔بورڈ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی ہے۔

    بورڈ نے کھلاڑیوں کو تین ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے جسے کھلاڑیوں نے مسترد کردیا ہے۔ بورڈ ورلڈ کپ تک کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنا چاہتا ہے اور اسی لئے اکتیس مارچ تک کھلاڑیوں سے نیا معاہدہ کیا جارہا ہے۔

    میگا ایونٹ کے بعد کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیئر کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پرتحفظات ظاہر کئے ہیں اوراس پردستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی مراعات میں بھی کمی کی ہے جس پر کھلاڑی اوربھی ناراض ہیں۔ قواعد کے تحت پی سی بی سالانہ کنٹریکٹ میں تین ماہ تک توسیع کرسکتا ہے۔۔ لیکن کھلاڑی ایک سال کے معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • وزارت خزانہ کا پی آئی اے کو قرضہ دینے سے انکار

    وزارت خزانہ کا پی آئی اے کو قرضہ دینے سے انکار

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان کی قومی ایئرلائن کو پندرہ ارب روپے قرضہ دینے سے انکار کردیا ہے اور قومی ایئرلائن پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے اپنی کارکردگی کو ٹھیک کریں۔

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے شاہ نواز رحمان نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں دو ماہ کے اخراجات کیلئے پندرہ ارب روپے کی اشد ضرورت ہے جن میں بینکوں کو مارک اپ اورلیز پر حاصل کیے گئے طیاروں کا کرایہ بھی ادا کرنا ہے ، چار ارب روپے ماہانہ بینکوں کے مارک اپ اور کرائے پر چلا جاتا ہے ۔

    جس پروزارت خزانہ نے قومی ایئر لائن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شعبہ مارکیٹنگ کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنے روینیو میں اضافہ کے ساتھ اپنی پروازوں کے شیڈول میں بھی بہتری لائے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم ہوسکے۔

    وزارت خزانہ نے بھی ایم ڈی پی آئی اے سے کہا کہ اتنی رقم قرضہ نہیں دے سکتے قومی ایئرلائن پر پہلے ہی واجبات ہیں۔

  • عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی

    عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی

    اسلام آباد :عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی۔ کہتے ہیں موقف پر قائم ہوں پیچھے نہیں ہٹوں گا، آزادی مارچ ہوگا اور چودہ اگست کو ہوگا۔کپتان اپنے موقف پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی بات کرنے سے انکارکردیا۔

    عمران خان نے سیاسی حلیف سراج الحق سے طے شدہ ملاقات ملتوی کردی۔سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا وقت گزر گیا ہے اپنی بات پر قائم ہوں ۔عمران خان نے سراج الحق کو دعوت دی کہ وہ بھی آزادی مارچ میں شریک ہوں ۔

    اے آروائی نیوزکے پروگرام سوال یہ ہے میں عمران خان نےکہا کہیں سے بھی فون آجائے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے، عمران خان نے بتایاحکومت کی جانب سےفارمولاپیشکش کی خبروں پرکوئی صداقت نہیں ۔ عمران خان کا کہناہے انتخابات اسی سال سردیوں میں ہوں گے