Tag: INQAILAB MARCH

  • انقلاب اورآزادی مارچ کی ڈیڈلائن آج شام ختم ہوگی

    انقلاب اورآزادی مارچ کی ڈیڈلائن آج شام ختم ہوگی

    کراچی:اپارلیمنٹ کےسامنےدھرنے فیصلہ کن موڑ پرآ گئے ہیں،انقلاب اورآزادی مارچ کی جانب سے حکومت کی دی جانےوالی ڈیڈلائن آج ختم ہوگی۔

    انقلاب مارچ میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے کفن دکھا کراڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم آج شام ختم ہورہا ہے۔

    پارلیمنٹ کےسامنے حکومت مخالفت دھرنے چوہودویں روزمیں داخل ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتےہیں آج آخری مذاکرات ہوں گےپھرلائحہ عمل کا اعلان کریں گے،کیونکہ اب سپریم کورٹ کافیصلہ آئےگاکہ کنٹینرز ہٹائےجائیں،حکومت ہمیں زبردستی ہٹانےکی کوشش کرے گی۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سڑکوں پراب اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جانےلگا ہے، ابھی تک توتحریک انصاف اور ن لیگ کےکارکنان آمنے سامنےآجانے پرایک دوسرے کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں،لیکن اگر یہ ہی صورتحال رہی تو کوئی بڑا تصادم رونماہوسکتا ہے۔

  • پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات کادوسرا دور بےنتیجہ ختم

    پی ٹی آئی اورحکومت میں مذاکرات کادوسرا دور بےنتیجہ ختم

    اسلام اباد:تحریک انصاف اورحکومت کےدرمیان مذاکرات کادوسرا دوربھی بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا،شاہ محمودقریشی کہتےہیں مذکرات کاتیسرا دورآج ہوگا۔

     حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کادوسرا دوربھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا،وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پرڈیڈلاک بدستور برقرار،شاہ محمودقریشی کہتے ہیں حکومت کانکتہ نظر سن کر تحفظات سے آگاہ کردیا۔

     حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ گورنرپنجاب نےبتایا مذاکرات خوشگوارماحول میں ہوئے،احسن اقبال نے کہاایک دوسرےکانکتہ نظرسمجھنے کی کوشش کررہیں،عبدالقادربلوچ کاکہناتھامذاکرات میں تعطل نہیں بات چیت جاری رہےگی،مذاکرات سےقبل جاویدہاشمی کاکہناتھاوزیراعظم مستعفی ہوں ہاؤس کی تحلیل بعدکا معاملہ ہے۔

     حکومتی ٹیم میں شامل تھے گورنرپنجاب،پرویزرشید ،عبدالقادر بلوچ اوراحسن اقبال جب کہ پی ٹی آئی کی ٹیم کےکھلاڑی تھے شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی ،اسد عمر ،پرویزخٹک ،جہانگیر ترین اورعارف علوی۔

  • وزیراعظم کےاستعفیٰ دینےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شہبازشریف

    وزیراعظم کےاستعفیٰ دینےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کےعوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا ہے،وزیراعظم کےاستعفیٰ دینےیا وسط مدتی الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت ہراقدام آئیناورقانون کےدائرے میں رہ کراٹھا رہی ہے،مٹھی بھرعناصر اپنی انا کی تسکین کی خاطر پوری قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔

    ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کےعوام نےمسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعظم کے استعفیٰ دینے یا مڈٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب پاک افواج دہشت گردوں کےخلاف جنگ میں مصروف ہیں،ملک انتشار یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا اوراتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

  • پی اے ٹی کے قافلے پر حملہ کیے جانے کا خطرہ ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری

    پی اے ٹی کے قافلے پر حملہ کیے جانے کا خطرہ ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری

    گجرانوالہ:ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاہےکہ ان کےقافلےپرحملےکا خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود انقلاب مارچ رکےگانہیں بلکہ اپنی منزل پر پہنچ کردم لےگا۔

    انقلاب مارچ کےگجرانوالہ پہنچنے پرڈاکٹرطاہرالقادری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انقلاب مارچ سےخوفزدہ ہوکرمسلم لیگ ن نے کئی گلو بٹ کرائے پرلےلئےہیں جوقافلے پرحملہ کرسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نےکارکنوں کو ہدایات کی کہ وہ کسی بد نظمی کےدوران لڑائی میں نہ الجھیں۔

    قافلے کےشرکاء غیرمسلح ہیں جبکہ انشار پھیلانے والے مسلح کاروائی کرسکتے ہیں، طاہرالقادری نے کہا کہ شدید حملے کی صورت میں وہ نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

    طاہرالقادری کا مزید کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کا روٹ پلان تبدیل کردیا گیا ہے قافلہ کسی شہر میں پڑاؤ ڈالے بغیر اڑتالیس گھنٹوں میں اسلام باد پہنچ جائے گا۔

  • ایم کیوایم کے وفدکو احتجاج کے بعد جانےکی اجازت مل گئی

    ایم کیوایم کے وفدکو احتجاج کے بعد جانےکی اجازت مل گئی

    لاہور:حکومت پنجاب نے فیصل چوک پرایم کیوایم کی جانب سے بھیجا جانےوالا راشن احتجاج کےبعد ماڈل ٹاؤن لےجانےکی اجازت دیدی۔

    ایم کیوایم کا وفد منہاج القرآن کےباہرجمع افراد کےلئےکھانا اوردیگرامدادی سامان لیکرماڈل ٹاؤن پہنچا توانتظامیہ نےاسےآگےجانےسےروک دیا،ایم کیوایم کےاحتجاج کےبعد حکام نےایم کیوایم کے وفد کو کھانا لے جانےکی اجازت دیدی جس کےبعد ایم کیوایم کے وفد نےکھانا منہاج القرآن کےعہدیداروں کے حوالے کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نےتمام ترمشکلات کے باوجود کھانا پہنچانےپرایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا،دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین سے فون پررابطہ کیا اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر پنجاب سے گفتگوکرتےہوئےکہا کہ سیاسی بحران کےخاتمے کیلئےتجاویز پیش کرنے کے باوجودمعاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

    الطاف حسین نےکہا کہ وفاقی حکومت نےاعلان کے باوجود لاہوراورماڈل ٹاؤن سےاب تک رکاوٹیں نہیں ہٹائیں،انہوں نےموجودہ بحران کو دانشمندی سے حل کرانے کیلئے گورنر پنجاب سے کردار اداکر نے کی اپیل بھی کی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ بحران کے خاتمے کیلئےاپنا کردار اداکرنے کو تیار ہیں۔