Tag: inqelab march

  • طاہرالقادری پرحملے کا ملزم وفاقی وزیر کا گارڈ نکلا

    طاہرالقادری پرحملے کا ملزم وفاقی وزیر کا گارڈ نکلا

    اسلام آباد: علامہ طاہر القادری کے دھرنے میں سے پکڑا جانے والا مسلح شخص وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا محافظ نکلا۔

    علامہ طاہرالقادری کے دھرنے سے پکڑے جانے والے مسلح شخص کا نام عدیل قریشی ہے اور وہ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کےمطابق ایلیٹ فورس کا اہلکار اور ان کا باڈی گارڈ ہے۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ عدیل قریشی اپنی ڈیوٹی کے بعد علامہ طاہر القادری کا خطاب سننے خیابان سہروردی دھرنے میں گیا تھا۔

  • ڈاکٹر طاہر القادری کا قومی وصوبائی حکومتیں برطرف کرنے کامطالبہ، آج انقلاب کا ٹائم فریم دیں گے

    ڈاکٹر طاہر القادری کا قومی وصوبائی حکومتیں برطرف کرنے کامطالبہ، آج انقلاب کا ٹائم فریم دیں گے

     

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ انقلاب ابھی شروع نہیں ہوا کہ سیشن کورٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف اکیس افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخاب ہوئے تو پھر یہی لوگ اقتدار میں آجائیں گے لہذامڈٹرم انتخابات مسترد کرتے ہیں انہوں نے مزید اعلان کیا کہ آج رات کسی وقت انقلاب کے  لئے ٹائم فریم دیں گے۔انہوں نے جلسے میں آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی خوش آمدید کہا اور ان کو کہا کہ وہ سب ان کے لئے اولاد کی طرح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہ محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے پر فی الفور عمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرے بصورت دیگر نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائے۔

    انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے لئے آئے ہوئے لوگ نہ غنڈے ہیں نہ چور اور نہ ہی بد امن ہیں ، دوکاندار اپنی دکانیں کھول لیں ان کی ملکیت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی روحیں سوال کر رہی ہیں کہ کیا ان کا بدلہ لیا جائے گا، کیا قانون ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا، کیا پاکستان کے نظام ان کو انصاف فراہم کرے گا یا پاکستان کے کروڑوں افراد ان کے خون سے غدار کریں گے۔

    دریں اثنا ء جلسے کے شرکا ء نے ایک اسلحہ بردار شخص کو پکڑ لیا جسے ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام کے غیض و غضب سےبچاتے ہوئے اپنے پاس اسٹیج پر بلا کر گلے لگا کر معاف کیا اور کارکنان کو حکم دیا کہ اسے مزید گزند نہ پہنچایا جائے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے حملہ آور کو گلے لگالیا

    بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری نےجلسے کے شرکا سے خطاب جاری رکتھے ہوئے انقلاب کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا

    شریف برادران استعفیٰ دیں۔
    قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔
    قومی حکومت قائم کی جائے۔
    ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔
    عوام کی فلاح و بہبود کے لئےدس نکاتی فلاحی ایجنڈے کا نفاذ کیا جائے۔

    ہر شخص کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کیا جائے
    بیروزگاروں کےلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں
    ہر بیمار کے لئے حکومت مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے
    ہر بچے کے لئے مفت تعلیم لازمی کی جائے
    روز مرہ کی اشیا آدھی قیمت پر فراہم کی جائے
    کم تنخواہ والے افراد کے لئے یوٹیلیٹی بل آدھے کئے جائیں
    عورتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق عطا کرنے کے لئے انہیں گھریلو سطح پر انڈسٹری لگا کر دی جائے
    تنخواہوں کے درمیان واضح فرق کو ختم کیا جائے

    بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دے کر ایک دوسرے کو کافر کہنے پر پابندی لگائی جائے۔
    ملک میں امن و رواداری کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سنٹر قائم کئے جائٰیں اور اس کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
    اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان پر ہاتھ اٹھانے والے کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
    انتظامی بنیادوں پرمزید صوبے قائم کئے جائیں اور طاقت کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ لوگ ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں قومی حکومت سات سے دس لاکھ افراد کو حکومت کا حصہ بنائے گی۔ طاقت ور اور کمزور لوگوں کے لئے الگ الگ قانون اب نہیں چلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی حکومت میں تمام کرپٹ وزراء اور افسر جیل جائیں گے اور اگر ایئرپورٹ حکام نے شرف برادران کو بھاگنے کا موقعہ دیا تو ان کا بھی احتساب ہوگا۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کا چاربجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا چاربجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے وہ آج شام چار بجے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

    علامہ طاہرالقادری انقلاب مارچ  کےاسٹیج پر پہنچے تو پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پرجوش استقبال کیا، انقلاب مارچ خواتین کی بڑی تعداد شریک ہیں اورکارکنان انقلاب کیلئے پرعزم ہیں۔

     انقلاب مارچ کے جلسہ سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وہ آج شام چار بجے اپنا انقلاب مارچ کا خاکہ پیش کریں گے، انقلاب آنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی، انھوں نے کہا کہ  ایک سیکنڈ کیلئے بھی انقلاب مارچ سے باہر نہیں گیا، طبیعت خراب ہونے کے باوجود کسی کے گھر آرام کیلئے نہیں گیا۔

    طاہر القادری  نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں انقلاب مارچ ہے، تین دن کی کوشش کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ،رات 11 بجے اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ملی۔

    انھوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا کارکنوں کے ساتھ ہےہم آئین ،قانون اور جہموریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    طاہرالقادری نے کہاہےکارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے۔کہتےہیں کوئی گولی بھی چلادے توضبط سے کام لینا۔جان قربان کردیں گےلیکن دہشت گردی پر نہیں اتر سکتے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہے کہ ہم انقلاب کے بغیر یہاں سے واپس نہیں جائیں گے، اور فتح تک ہم سب اسلام آباد میں رہیں گے، انکا کہنا ہے کہ انقلاب میں جتنا بھی وقت لگے میں کارکنوں کو چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ہم آئین پر یقین رکھتے ہیں اور ‘انقلاب مارچ’ پرامن رہے۔

  • اسلام آباد :انقلاب مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی پر موجود

    اسلام آباد :انقلاب مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی پر موجود

    اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب مارچ خیابان سہروردی میں موجود ہے ،خیابان سہروردی پر موجود انقلاب مارچ کے پر جوش متوالوں کا کہنا ہے کہ انقلاب تو آگیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان جو انقلاب لانے کے لئے بےقرار ہیں، انکا کہنا ہے کہ انقلاب تو آگیا ،جب تک نواز حکومت کا خاتمہ نہیں ہوگا، ہم بھی یہیں رہیں گے، انقلاب مارچ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ دو دن کا مسلسل سفراور سختیاں بھی انقلاب ما رچ کے شرکاء کا کچھ نہ بگاڑ سکے، ہم تھکے نہیں، جذبے جوان ہیں۔

    انقلاب مارچ میں شریک لوگوں نے  کہا کہ قائد طاہر القادری پر بھروسہ ہے وہ کبھی بھی کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ نہیں دیں گے ،ڈھول کی تھاپ پر رقص اور سہانے موسم نے انقلاب لانے پر تلے ہوئے لوگوں کے جذ بے ترو تازہ کر دئیے۔

    پی اے ٹی کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کارکنوں کےدرمیان موجودہیں ملک میں انقلاب لاکر رہینگے، جگہ تاخیرسےدی گئی ہے، تاریخی جلسہ کرکے انقلاب کی موجوں کو تیز کردیں گے جبکہ جلسہ گاہ میں انتظامات زوروشورسے جاری ہیں۔

    خیابان سہروردی پر جلسے سے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت پی اے ٹی کے رہنما خطاب کریں گے۔ اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، شہباز شریف

    احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ، احتجاج کی سیاست کر نے والوں کو عوام نے مسترد کردیا۔
    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بے وقت کے مارچ سے ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے، سونامی مارچ فلاپ ہوا، اب دھرنے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام نے احتجاج کی سیاست کرنےوالوں کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل افہام وتفہیم اور مذاکرات سے تلاش کیا جاتا ہے، عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا۔ منتخب وزیراعظم سےاستعفے کا مطالبہ جمہوریت کے منافی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پشاور میں بارشوں سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کی فوری امدادکا اعلان کیا۔

  • امیرجماعت اسلامی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امیرجماعت اسلامی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی:  امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قائد حزب اختلاف کو ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کیلئے تجاویز دیں۔

    ملک کو جاری سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوششیں تیز کردیں اور اس کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    جس میں سراج الحق نے ملک سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے قائد حزب اختلاف کو تجاویز پیش کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کرادار ادا کرتے ہوئے ایسی حکمت عملی طے کریں کہ جس سے حکومت دھرنوں اور لانگ مارچ روکنے کے بجائے فوری مذاکراتی عمل شروع کردے اورمذاکراتی عمل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کرے۔

    اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے اتوار کو کراچی میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا، اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی قائد حزب اختلاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انقلاب اور آزادی مارچ کے حوالے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

  • چودہ اگست کوروانہ ہونیوالےآزادی اورانقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ گئے

    چودہ اگست کوروانہ ہونیوالےآزادی اورانقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد:  چودہ اگست کی صبح لاہور سے روانہ ہونے والے آزادی اور انقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ گئے،تیز بارش اور شدید طوفانی ہوائیں بھی کارکنان کا جوش وجذبہ کم نہ کرسکی۔

    چودہ اگست کی صبحِ آزادی کو لاہور سے روانہ ہونے والے آزادی اور انقلاب مارچ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے شہر اقتدار اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگئے، آزادی اور انقلاب کے نعرے لگاتے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کا جذبہ ہر موڑ پر دیدنی رہا۔

    راستے میں قافلوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، رکاوٹیں بھی کھڑی گئیں، یہاں تک کہ تیز بارش اور طوفانی ہوائیں بھی کارکنان کے پایہ استقلال میں جنبش پیدا نہیں کرسکیں۔

    پاکستان عوامی تحریک نے بھی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خیابان سہروردی میں انقلاب مارچ کے جلسے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، اس طرح آبپارہ کا علاقہ آزادی اور انقلاب مارچ کا محور رہے گا، آبپارہ کی ایک جانب تحریک انصاف اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی تو دوسری جانب عوامی تحریک ملک میں انقلاب کےلئے دھرنا دے گی۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسرے روز بھی معطل

    اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسرے روز بھی معطل

    اسلام آباد: انقلاب اور آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،سیاسی صورتحال اور جیٹ فیول نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسروے روز بھی معطل رہنے سے مسافر کوفت کا شکار ہیں، حکومتی اداروں میں بوکھلاہٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    اسلام آباد کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا آپریشن معطل رہنے سے قومی اداروں  سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو دو دن میں جہاں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ ا وہیں مسافر بھی رل گئے۔

    کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کےتین سو اور تین سو آٹھ منسوخ کردی گئی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے تین سو ایک اور تین سو نو بھی منسوخ ہوگئی۔

    نجی ایئرلائن شاہین ایئر کی پرواز این ایل121 اور اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز این ایل122منسوخ کردی گئی، کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئر بلو کی پرواز201منسوخ کردی گئی۔

  • کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کھاریاں : ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے منزل کی طرف گامزن ہے۔

    انقلاب مارچ کے کھاریاں پہنچنے پر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پر امن طریقے سے اگے بڑھ رہے ہیں جبکہ ریاست کی جانب سے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔طاہر القادری نے کہا کہ تاریخ کی سب بڑی ریاستی دہشت گردی دیکھ رہے ہیں۔

    ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کی تعداد چودہ نہیں بلکہ چالیس سے پچاس کے درمیان ہیں جس کی اب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ آئینی اور جمہور ی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا مارچ نہیں دیکھا انشاء اللہ انقلاب ضرور آئے گا۔