Tag: inqelab march

  • پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے، امریکی قونصلر

    پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے، امریکی قونصلر

    کراچی : امریکی قونصل برائن ہیتھ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، دھرنے کے شرکاء کو سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا چاہئے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصلربرائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔

      انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی ترجیح مستحکم اور پُرامن ملک ہوتے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

      امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اورامریکا معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، معاشی تعلقات بڑھیں گے تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری نے کنٹینرپرکرکٹ کا میدان سجالیا

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کنٹینرپرکرکٹ کا میدان سجالیا

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلابی مارچ کے دوران کنٹینر پر ہی کرکٹ کا میدان سجا لیا اورچھکا لگا کرہی دم لیا۔

            ڈاکٹرطاہرالقادری نےانقلابی دھرنے کے دوران کنٹینر پرکرکٹ پچ بنا ڈالی، قادری کنٹینر سے باہر نکلے تو موڈ کچھ زیادہ ہی خوشگوار تھا، ڈاکٹر صاحب نے بیٹ پکڑا تو شرکاء میں سے ایک نے باؤلنگ کرائی۔

     آخرکار ڈاکٹرطاہرالقادری نے خود ہی باؤلنگ اوربیٹنگ کا فیصلہ کیا، الٹے ہاتھ سے بال پکڑ کر اچھالی لیکن اندازہ غلط ثابت ہوا اور شارٹ نہ لگا سکے، ایک بار تو قادری صاحب ے چھکا لگانے کا پکا ارادہ کرلیا اور گیند کو ہوا میں پھینکا اورگھما کر چھکا مار دیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے خود ہی باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کرکے ثابت کردیا کہ چاہے کچھ بھی ہو سیاست میں بھی سارے پتے اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

  • عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    اسلام آباد:اپوزیشن جرگے نے عمران خان اور طاہراُلقادری سے اپیل کی ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو گھر جاکر عید کرنے کا موقع دیں۔

    جرگے کے سربراہ اور امیر جماعتِ اسلامی سراج اُلحق کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔

    اپوزیشن جرگے کے رکن رحمان ملک نے کا کہنا ہے کہ حکومت ، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی اپنے آپ میں لچک دکھائیں، جرگے کوشیش سب کے سامنے ہے اور اُمید ہے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

      رحمان ملک نے کہا کہ کیا ہم اپنے پاکستان کے لیے مفاہمت نہیں کر سکتے ؟ قوم کی خواہش ہے عید سے پہلے مسئلہ حل ہو جائے ، ہم جو کوششیں کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں، ہم اپناکام کررہے ہیں،وزیرِاعظم

    دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں، ہم اپناکام کررہے ہیں،وزیرِاعظم

    لندن: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں، ہم اپنا کام کررہے ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے لندن میں میٖڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود جمہوری ادارے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، پوری پارلیمنٹ ایک طرف ہے ۔۔۔۔قوم اور چند لوگ ایک طرف ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے اس بار کی بھی یقین دہانی کر وائی کہ موجودہ نظام میں موجود خرابیوں کو ضرور ٹھیک کریں گے، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

  • وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، شہباز شریف

    وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ انقلاب لانے والے یاد رکھیں کہ یہ ملک دو طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے اور اگر وسائل سے محروم طبقہ باہر نکل آیا تو نہ جاتی عمرہ رہے گا اور نہ ہی بنی گالہ بچے گا۔

    وزیراعلی ہاوس میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، ورکرز اور الائیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے عوام کی حالت پر رحم کھائیں ،انہوں نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محروم اور وسائل رکھنے والے طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے، وسائل رکھنے والے محروم لوگوں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے ۔

    انہوں نے انقلاب کی بات کرنے والوں پر واضح کیا کہ اگر وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن والے قوم کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے ہوش کے ناخن لیں، وزیراعلی نے کہا کہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے باون ہزار ملازمین کو مستقل کرنے میں اگرچہ تاخیر ہوئی مگر انہیں انکا حق مکمل طور پر ملے گا۔

  • سراج الحق کا سیاسی بحران حل نہ کرنے کا اعتراف

    سراج الحق کا سیاسی بحران حل نہ کرنے کا اعتراف

    ٹنڈومحمد خان : امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق نے سیاسی بحران کے حل نہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنے کے رہنماؤں نے مزید جذبات کا مظاہرہ کیا تو آئین اور جمہوریت ختم ہو جائے گی۔

    ٹنڈو محمد خان کے ایوبیہ اسٹاپ پر جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے، سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کر نے والےعوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

    سراج الحق نےکہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کو بھی اپنے ہمراہ لائیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں خلافتِ راشدہ کا نظام چاہتے ہیں، سراج الحق نے تیئس نومبر سے مینارِ پاکستان سے چترال تک پاکستان تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • سانحۂ اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے جے آئی ٹی کاقیام مسترد کردیا

    سانحۂ اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے جے آئی ٹی کاقیام مسترد کردیا

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ ہےاوردوسری وجہ لاقانونیت اورامن وامان کی مخدوش صورتحال ہے جس کے سبب بیرونی سرمایہ دار تو دور یہاں کہ مقامی سرمایہ داربھی اپنا پیسہ باہرمنتقل کررہے ہیں۔ انہوں سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مشہور ترین کردارگلوبٹ کی رہائی کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ بوسیدہ نظام جس کی تبدیلی کے لئے ہم نکلے ہیں۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومتی وزراء کی جانب سے لگائے گئے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت دھرنوں سے نہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔

    انہوں سے سوال کیا کہ کیا ملک میں لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری، تعلیمی مواقع کی قلت اور صحت کی سہولیات کا فقدان دھرنے کے سبب ہے؟

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے گلو بٹ کی رہائی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہےوہ نظام جس کی تبدیلی کے لئے ہم احتجاج کررہے ہیں، شہباز شریف کو مبارک ہو ان کا چہیتا گلوبٹ رہا ہوگیا، اسے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے اورشیلنگ کے واقعات کےلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹٰیم (جے آئی ٹی) کے قیام پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہم پرگولیاں چلانے والی پولیس سے تحقیق کرانا چاہتی ہے، قوم کا وقت اور پیسہ نہ ضائع کیا جائے ہم اس جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تحقیقاتی ٹیم آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور اسلام آباد کے باہر کسی صوبے کی پولیس کے افسران کہ جن پروہ اورحکومت دونوں اتفاق کرلیں، کہ دو دو افسران پر مشتمل ہوتو پھرجےآئی ٹی کا فیصلہ قابلِ قبول ہوگا۔

    انہوں نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام خودکشی کررہے ہیں اورحکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں مل رہی، انہوں عوام سے کہا کہ جب تک ملک کے اٹھارہ کروڑعوام اس نظام کے خلاف نہیں اٹھ کھڑے ہوں گے حالات نہیں بدلیں گے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری انقلاب مارچ کے شرکاء میں گھل مل گئے

    ڈاکٹرطاہرالقادری انقلاب مارچ کے شرکاء میں گھل مل گئے

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج انقلاب مارچ  کے شرکاء سے گھل مل گئے،  اس موقع پرانقلاب مارچ کے شرکاء خوشی سے کھل اُٹھے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے جب کیا انقلاب مارچ کے پنڈال کا رُخ کیا تو نوجوان، بوڑھے اور خواتین سب کا جوش وخروش دیدنی تھا، کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے ملنے کیلئے بے چین تھی۔

    کوئی اپنے قائد کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لئے دیوانہ واردوڑتا رہا تو کوئی ہاتھ ملانے کے لئے بے تاب نظر آیا، طاہرالقادری بھی دھرنے کے شرکاء میں گُھل مل گئے، اس دوران گو نواز گو کے نعروں سے پنڈال گونج اُٹھا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کیمپوں میں جاکرلوگوں سے ملتے رہے، انہوں نے لوگوں کے مسائل سُنے اورکارکنوں کی خیریت بھی دریافت کی، طاہرالقادری نے پُرجوش کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

  • پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے موجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اپنی ایک انکوائری رپورٹ میں دوہزار تیرہ کے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف کیا تو جیسے دھاندلی کے الزامات کو سند مل گئی، اس رپورٹ کو اگر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی اخلاقی فتح قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    الیکشن کیمشن کی اس رپورٹ کو بنیادبناکر پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے الیکشن کیمشن کی اس رپورٹ کے بعد اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پاکستان عوامی تحریک نے سپریم کورٹ جانے کے لیے قانونی مشاورت شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزی ثبوت تیار کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا جائے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اورشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے لوگوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔