Tag: inqelab march

  • آج رات فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا، طاہرالقادری

    آج رات فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا، طاہرالقادری

    اسلام آباد:  تحریک انصاف کی اپیل پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈیڈلائن میں آج  تک توسیع کردی، انھوں نے کہا کہ  ممکن ہیں کہ عوامی دباؤ پر شریف برادران مستعفی ہوجائیں۔

    سیاسی پارہ چڑھتا جارہا ہے، کوئی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، گرما گرم ماحول میں ڈاکٹر طاہر القادری نے واضح کردیا ہے کہ جابر حکمرانوں کا تختہ الٹے بغیر واپس نہیں جائیں گے، ہمیں اس جدوجہد کو کامیاب بنانا ہے، بےنتیجہ واپس نہیں جانا۔

      انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف کی بادشاہت کا خاتمہ سے ہی انقلاب کے راستے مزید واضح ہوں گے، طاہر القادری نے کہا کہ آج رات فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا لیکن امکان ہے کہ اس سے پہلے جدوجہد کا نتیجہ نکل آئے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات ایف آئی آر درج کئے جانے، نواز اور شہبازشریف کے استعفے کے بعد ہی ہونگے، طاہر القادری نے کہا کہ وہ آج رات تمام اختیارت عوام کو منتقل کرنے والے تھے۔

    طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اپیل پر دھرنے کے شرکاء کی رضامندی کے بعد حکومت کو مزید چوبیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

  • تحریکِ انصاف کی اپیل، طاہرالقادری نے حتمی فیصلہ مؤخر کردیا

    تحریکِ انصاف کی اپیل، طاہرالقادری نے حتمی فیصلہ مؤخر کردیا

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی اپیل پرحکومت کی دی گئی ڈیڈلائن میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ درست ایف آئی آر کےا ندراج، نواز شریف اور شہباز شریف کے استعفے کے بعد آگے مذاکرات ہوں گے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ممکن ہے کہ کل تک ان کی عوامی جدوجہد کا نتیجہ نکل آئے اور شریف برادران عوامی دباؤ کے باعث مستعفی ہوجائیں۔

    انہوں نےکہا کہ پہلے تین مطالبوں کی منظوری کے بعد جو باتیں مذاکرات میں طے ہوں گی ان پر ضامن کے دستخط ہوں گے۔

    پاکستان تحریک ِ انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نےاپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی تھی اوراس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی۔

  • تحریک انصاف کی انقلاب مارچ کے شرکاء سے ڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل

    تحریک انصاف کی انقلاب مارچ کے شرکاء سے ڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل

    اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد انقلاب مارچ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اتناصبرکیا ہےوہاں تھوڑا صبر اورکرلیں، ہم عمران خان کی ایماء پرڈاکٹرطاہرالقادری سے اپیل کرنے آئیں ہیں کہ ڈیڈلائن میں توسیع کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری اور آپ کی منزل ایک ہے اور وہ یہ ہے کہ نواز شریف کو جانا ہوگا، قومی اسمبلی میں ان کی غلط بیانی کے بعد ان کے وزیر اعظم بنے رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا ہے۔

    انہوں نے حکومت کا ساتھ دینے والی جماعتوں کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی کہ پارلیمنٹ میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولا گیا لہذا اب نواز شریف کی حمایت کا اخلاقی جواز بھی ختم ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی ان تکالیف کا بخوبی احساس ہے جو کہ آپ 17 جون سے برداشت کرہے ہیں اور آپ سب کی امن پسندی بھی قابل ِ داد ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کی سوچ بھی مثبت ہےاورہماری بھی سوچ مثبت ہے اور ہم جمہوری قافلے کو رواں دواں رکھنا چاہتے ہیں اور اخلاقی فتح چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے جس طرح عوام کے حق میں فیصلہ دیا اور پھر جس طرح ہائی کورٹ نے حکومتی اپیل کو رد کیا یہ آپ کی اور ہم سب کی بہت بڑی فتح ہے۔

    انہوں اس امر پرافسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے اور آج جو انہوں نے یو ٹرن لیا ہے وہ ان کی اخلاقی شکست کی نشاندہی کررہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں آئینی مسائل کا بھی احساس ہے، حکومت کے ساتھ ہر نشست میں مسئلے کو سلجھانےکی کوشش کی لیکن حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا لیکن ہم نے صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔

    انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ِ ماڈل ٹاؤن کی درست ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کی انتہائی شدو مد سے حمایت کی۔

  • چوہردری نثارنے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کردی

    چوہردری نثارنے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کردی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے فوج کے کردار کے حوالے سے جان بوجھ کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر  کے بیان کی حمایت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کو کبھی نہیں کہا کہ وہ ہمارے ضامن بنیں

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بالکل غیر سیاسی ہے، آرمی چیف سے ملاقات پر ایک پیغام کو غیرآئینی لبادہ پہنادیاگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے سہولت کار کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ آئین کے دائرے میں آتا ہے۔

    چہودری نثار نے یہ بھی کہا کہ ریڈ زون کی حفاطت کی ذمہ داری آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے ہے۔

    ان کا یہ بیان ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ٹوئٹر‘ پر دئے گئے پیغام کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’حکومت نے فوج کو حالی سیاسی بحران میں سہولت کار کے فرائض انجام دینے کا کہا ہے‘‘۔

  • فوج کو ثالثی کے لئےحکومت نےدعوت دی، عاصم باجوہ

    فوج کو ثالثی کے لئےحکومت نےدعوت دی، عاصم باجوہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ ِ تعلقات ِ عامہ کے ڈائریکتر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حکومت کے مؤقف کی نفی کردی ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے آج صبح پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک ِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پاک فوج سے ثالثی کے لئے درخواست کی تھی۔

    tweet

    گذ شتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف ، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں جاری سیاسی بحران کے خانمے کے لئےجداگانہ ملاقاتیں کی تھیں۔

    میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’حکومت نے حالیہ بحران کے خاتمے لئے آرمی سے ثالثی کی درخواست کی تھی‘‘۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکتر طاہر القادری اور پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان پہلے ہی وزیراعظم کے اس بیان کو رد کرچکے ہیں

    آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے اس بیان کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وزیر اعظم نے اسمبلی کے فلور پر غلط بیانی سے کام لیا جس کے باعث آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں تمام معاملات آئینی طریقے سے حل ہونے چاہئیں، امریکہ

    پاکستان میں تمام معاملات آئینی طریقے سے حل ہونے چاہئیں، امریکہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام معاملات آئینی طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا پاکستان کی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں ، جن سے تشدد کا خطرہ ہو، پر امن احتجاج جمہوری حق ہے لیکن اس حق کو احتیاط سے استعمال کریں۔

    جین پساکی کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات سے گریز کیا جائے، جس سے حالات مزید خراب ہوں، تمام معاملات آئینی طریقے سے حل کئے جائیں۔

  • ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، وزیراعظم نواز شریف

    ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی۔

    نواز شریف نے ایوان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے فوج سے ملنے کے خواہش ظاہر کی تھی، جس پر انہوں نے آرمی چیف کو گرین سگنل دیا تھا۔

    عمران خان اور طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ثالثی کی پیشکش حکومت کی جانب سے کی گئی اور نواز شریف نے ایوان میں غلط بیانی سے کام لے کر ایوان کو گمراہ کیا۔

    وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ اقتدار کیلئے جھک جائیں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایوان میں کوئی غلط بیانی نہیں کی، آرمی چیف کی جانب سے پیغام آنے پرملنے کی اجازت دی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 1042پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 1042پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی :پاک فوج کی سیاسی بحران میں ثالثی نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر پھونک دی، تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس میں یک مشت ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    پاک فوج کی ثالثی اور عمران کی جانب سے منزل قریب ہونے کی نوید اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ بنی، تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائینٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اٹھائیس ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

    آج ٹریڈنگ کےدوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی قیمت میں دو سو بیس ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شیئرز کا کُل حجم چھ ہزار سات سو ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں سانحہ ماڈل اور الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا چاہئے کسی ہجوم کونہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حالات حاضرہ پرمختصرتبصرے میں کہاہے کہ کسی سے استعفیٰ لینا انصاف ملنے کی ضمانت نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا عام انتخابات میں دھاندلی کامعاملہ دونوں کی تحقیقات عدالتوں کی کرنی چاہئیں نہ کہ کسی ہجوم کو۔

  • طاہرالقادری نےفوج کی ثالثی کی پیشکش قبول کرلی

    طاہرالقادری نےفوج کی ثالثی کی پیشکش قبول کرلی

    اسلام آباد :  ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ثالث اور ضامن بننے کے لئے پیغام بھیجا ہے۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر آرمی چیف نے ثالث بننے کا پیغام بھیجا ہے،انہوں نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آرمی چیف کے پیغام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے کیا آپ اسے قبول کرتے ہیں؟ جس پر تمام کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر رضامندی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی کابینہ کےلئے مزاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہیں،اب پاک فوج نے فارمولا تیار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے جس کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے اور اگر ہمیں اس فارمولا پر تحفظات ہوئے تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے، اگر معاہدہ نہیں ہوا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت کو برقرار کرتے ہوئے فوج سے ثالثی کی خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔