Tag: inquiry against ahsan iqbal

  • نارووال اسپورٹس سٹی کیس ،احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل

    نارووال اسپورٹس سٹی کیس ،احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل

    اسلام آباد :قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا، عدالت میں بتایا کہ تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے نیب سے استفسار کیا کہ بتائیں ریفرنس دائرکرنا ہے یا کیس خارج کردیں۔

    نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس میں موقف اپنایا کہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیرہورہی تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائے گا۔

    احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب میڈیا پر کردار کشی کررہا ہے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہرجا کرمیڈیا پر ہی دیں۔

    احسن اقبال نے مزید کہا ایک سال ہوگیا یہ لوگ میرےخلاف تحقیقات کررہےہیں، میرے خلاف ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیا جائے، نیب کہتا ہے عدالتیں فیصلے نہیں کر رہیں،ریفرنس خود نہیں لاتے۔

    احسن اقبال کے وکیل نےاخبار بھی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا نیب نے اعلامیہ جاری کیا عدالتوں میں جلد فیصلوں کے لئے درخواستیں دائرکریں گے، جس پر احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال نے کہا کہ نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑ دیا، شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا، چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔

  • چیئرمین نیب کی ن لیگ کے بڑے رہنما کیخلاف انکوائری کی منظوری

    چیئرمین نیب کی ن لیگ کے بڑے رہنما کیخلاف انکوائری کی منظوری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ، احسن اقبال کیخلاف پہلےبھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    خیال رہے احسن اقبال کیخلاف پہلےبھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس : ن لیگی رہنما احسن اقبال سے تفتیش

    یاد رہے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال پر الزام ہے انھوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقےسرحد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800سو میٹر دور ہے۔

    ذرائع کے مطابق کیس میں سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نواز اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہیں جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کےقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوگیا، دستاویز کےمطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو ستر ارب کا نقصان پہنچایا۔