Tag: insidad e dehshat gardi

  • انسداددہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    انسداددہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    لاہور: انسداددہشت گردی فورس کے پہلےدستےنےفوج سےتربیت حاصل کرلی۔آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ امن عامہ اور سیکیورٹی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں انسداددہشت گردی فورس کے پہلےکورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب منعقد ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم نوازشریف، اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خصوصی مہمان تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجنرل راحیل شریف نے کہا کہ امن عامہ اور سیکیورٹی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے شاندار عملی مظاہرہ کیا۔پریڈ میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے انٹیلیجنس اہلکار کس کس روپ میں کام کرتے اس کا بھی عملی مظاہرہ کیاگیا۔

    پاس آؤٹ کرنیوالےفوج کے تربیت یافتہ جوانوں کے پہلےدستے میں چارسواکیس جوان شامل ہیں جن میں سولہ خواتین اہلکار بھی ہیں۔ ایلیٹ فورس میں مجموعی طورپرایک ہزار ایک سو بیاسی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ نو ماہ ہے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت 72 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت 72 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 72 افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق دس اگست کو پی اے ٹی کے یوم شہداء کے موقع پر لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ میں  پاکستان عوامی تحریک اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں تقریبا 61 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔،

    جس کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں ملوث پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 72  نے افراد کے خلاف  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام گرفتار افراد کو ستائیس اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے