Tag: Inside out

  • ہالی ووڈ کی اینیمیٹیڈ فلم ’’ انسائیڈ آؤٹ‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    ہالی ووڈ کی اینیمیٹیڈ کامیڈین فلم’’ انسائیڈ آؤٹ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔

    والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت بنے والی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم انسائیڈ آؤٹ نے باکس آفس پر سرفہرست آگئی ہے، جونس ریویرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمٹڈ کرداروں کے کیلئے ڈائیلاگ ایمی پوئیلر، لیوس بلیک، منڈی کیلنگ اور فلاسمتھ کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    اینیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کی کہانی ایسے خاندان کی ہے، جو گاؤں کی زندگی کے بعد شہری زندگی میں ڈھلنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران ان کی بیٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں پینتالیس اعشاریہ تین ملین جبکہ تیسرے ہفتے ابتک دوسو چھیالیس ملین کا کامیاب بزنس کرچکی ہے۔

  • ہالی وڈ انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا ٹریلر ریلیز

    لاس انجلس، ہالی وڈ کی نئی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا رنگا رنگ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    انسانی جذبوں کے اتارچڑھاؤ سے سجی ہالی وڈکی نئی فلم انسائڈ آوٹ کے ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سان فرانسیسکو میں رہنے آتی ہے، نئے لوگ، نیا ماحول اور نیا اسکول اسے کردیتا ہے خوف زدہ جس کے بعد اس کے دماغ میں جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

    مختلف انیمیٹڈ کرداراسے زندگی گزارنے کے نئے نئے گر سکھاتے ہیں، رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    کانز : فرانس کےشہرکانزمیں دنیا بھر سے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔رنگا رنگ فیسٹول میں ہالی وڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کا شاندار پریمئیر ہوا۔

    کانز فلم فیسٹول میں جھلمل ستاروں کی رنگارنگ شام سجی ۔جو ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کے نام ہوئی۔ ارسٹھ ویں کانز فیسٹول میں انیمٹیڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کاپریمئیر منعقد ہوا۔جہاں فلم کے ستاروں نے دھماکے دار انٹری دی۔

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    تجسس اور رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔اسٹائل اور فیشن سے سجی شام میں بالی ووڈ ستارے بھی فل ایکشن میں  نظر آئے، فیشن گرل سونم کپور نے بھی ریڈ کارپٹ پراپنے جلوے بکھیرے۔

  • ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’انسائڈ آوٹ‘‘ کا رنگارنگ ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’انسائڈ آوٹ‘‘ کا رنگارنگ ٹریلر جاری

    لاس انجلس: ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم انسائیڈ آوٹ کا رنگا رنگ ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

    ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آوٹ کے رنگا رنگ ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

    فلم کی کہانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    مایوسی کا شکار لڑکی اپنے ننھے دوستوں کی میٹھی یادوں میں کھو جاتی اور خوب مستی کرتی ہے، رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔