Tag: inside story

  • شہباز شریف نیب کے پاس اثاثوں کی تفصیلات دیکھ کر حیران

    شہباز شریف نیب کے پاس اثاثوں کی تفصیلات دیکھ کر حیران

    لاہور: قومی احتساب بیورو میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کے پاس اثاثوں کی تفصیلات دیکھ کر حیران رہ گئے اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب دینے سے قاصررہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس کے مطابق شہباز شریف سےنیب نے2گھنٹے تفتیش کی اور وہ ایک بارپھر سوالات کاجواب دینے میں ناکام رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نیب کےپاس اثاثوں کی تفصیلات دیکھ کر حیران رہ گئے اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب دینے سے قاصررہے جبکہ پارٹی فنڈ سے متعلق سوال کا جواب بھی شہباز شریف گول کر گئے۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے بیرون ملک کی 5مشکوک ٹرانزکشن کےحوالے سےپوچھا گیا اور ان کےسامنے فنانشل مانیٹرینگ یونٹ کی رپورٹ رکھی گئی۔

    نیب نے سوال کیا کہ سلمان شہباز،حمزہ شہباز،نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کوکیا تحائف دیے، ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کتنا عرصہ کیمپ آفس رہی، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ رہائشگاہ عوام کےمفاداورمسائل کےحل کےآفس بنوائی تھی، خاندان کودیےگئےتحائف سےمتعلق دستاویزات دے چکا ہوں۔

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی نیب پیشی پر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا اور ٹیم نے شہباز شریف کو 6فٹ کے فاصلے پر بیٹھا کر سوالات پوچھے۔

    خیال رہے نیب نے شہبازشریف کو اس کیس میں تیسری بارطلب کیاگیا تھا اور مطلوبہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی، شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے ، انھوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ نیب شہبازشریف کیجانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، قانون کے مطابق ملزم خود پیش ہوں، مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو17اور22 اپریل کوطلب کیاتھا۔

  • نیب پیشی پر مریم نواز سے تحقیقات اورسوالات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    نیب پیشی پر مریم نواز سے تحقیقات اورسوالات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : چوہدری شوگرملز کیس میں نیب پیشی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے شیئرزہولڈرز ہونے پر معلومات، غیر ملکیوں سے مالی رابطوں اور بیرون ملک سےملنے والی ٹیلی گرافک ٹرانسفرکی معلومات مانگی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے تحقیقات اور سوالات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع نے کہا مریم نواز سے چوہدری شوگرملز کے شیئرزہولڈرز ہونے پر معلومات مانگی گئیں اور 1985 سے لے کر اب تک حصص کی خریداری اور 1985 سے اب تک ملزکےحصص کی منتقلی کی تفصیلات مانگیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے ملز کے 4 غیر ملکیوں سے مالی رابطوں پربھی سوالات کئے، غیرملکیوں میں یو اے ای کے شہری سعیدسیف بن جبارالسعودی ، یوکےکےشیخ ذکاالدین،سعودی ہانی احمد اور یواے ای کے نصیر عبداللہ شامل ہیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے شمیم شوگرملزکوسرمایہ کاری سےمتعلق بھی سوالات کئےگئے اور بیرون ملک سےملنےوالی ٹیلی گرافک ٹرانسفرکی معلومات مانگی گئیں جبکہ مختلف افرادسےخریدی گئی زمین سےمتعلق معلومات لی گئیں۔

    مزید پڑھیں : چوہدری شوگرملزکیس : نیب کی مریم نواز سے پوچھ گچھ ، 8 اگست کو دوبارہ طلب

    منی لانڈرنگ سےمتعلق چوہدری شوگرملزکی تحقیقات کی جارہی ہیں، چوہدری شوگرملزمیں زیادہ سرمایہ کاری2001سے 2007میں ہوئی۔

    یاد رہے چوہدری شوگرملزکیس میں طلبی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نیب دفتر میں پیش ہوئیں ، نیب کی مشترکہ ٹیم نے 45 منٹ تک مریم نواز سے تحقیقات کیں اور سوالنامہ بھی دیا، سوالنامہ میں چوہدری شوگرملزسےمتعلق جواب مانگےگئے ۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نوازکو8 اگست کودوبارہ طلب کرلیا اور ریکارڈبھی ساتھ لانےکی ہدایت کردی ہے جبکہ حسن اورحسین نواز کو دوبارہ طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا جائےگا۔

  • پاکپتن اراضی اسکینڈل، نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اندرونی کہانی

    پاکپتن اراضی اسکینڈل، نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اندرونی کہانی

    لاہور : پاکپتن اراضی کیس اینٹی کرپشن کی نوازشریف سے تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، نوازشریف نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب میں کہا کیس بہت پرانا ہے کچھ یاد نہیں، قانونی ٹیم سےمشاورت کرنے کے بعد ہی جواب دے سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن اراضی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے اینٹی کرپشن کی تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اینٹی کرپشن ٹیم نے نواز شریف سے سوال کیا آپ نے ملک وقوم کو نقصان پہنچایا، آپ نے 24گھنٹےمیں سیکرٹری کواراضی الاٹ کرنےکاحکم دیا۔

    اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا تھاکہ اوقاف کی زمین کامعاملہ عدالت میں بھی زیرسماعت تھا، آپ نے سیکریٹری پر دباؤ ڈالا کہ وہ فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں۔

    اینٹی کرپشن حکام نے نواز شریف سے کہا سیکریٹری سمیت دیگر افسران نے تفتیش میں بتایاکہ ہم پر دباؤ ڈالاگیا، نوازشریف نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب میں کہا کچھ یاد نہیں پرانی بات ہے، قانونی ٹیم سے مشاورت کرنے کے بعد ہی جواب دے سکتاہوں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کیس بہت پرانا ہے کچھ یاد نہیں، جس پر اینٹی کرپشن تحقیقاتی ٹیم نے کہا آپ کو یاد آ جائےگا اہم شواہد آپ کے سامنے ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نے مزید نواز شریف سے پوچھا آپ سے 8 سے 10 سوالات کیے لیکن کوئی جواب تسلی بخش نہیں، تو نواز شریف کا کہنا تھا مجھے سوالنامہ دیں قانونی ٹیم سےمشاورت کے بعد جواب دوں گا۔

    اینٹی کرپشن ٹیم نے نوازشریف کو بتایا اب تک کی تفتیش میں آپ قصور وار ثابت ہورہے ہیں۔

    یاد رہے پاکپتن اراضی الاٹمنٹ کی تحقیقات کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کی چار رکنی ٹیم ڈائریکٹر ساہیوال شفقت اللہ کی سربراہی میں کوٹ لکھپت جیل پہنچی، ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی۔

    مزید پڑھیں : پاکپتن اراضی کیس : اینٹی کرپشن ٹیم نے نوازشریف کا بیان قلمبند کر لیا

    ٹیم نے نواز شریف سے پاکپتن میں آٹھ ہزار کینال اراضی کے حوالے سے سوالات کئے اور نوازشریف کا بیان بھی قلمبند کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے نوازشریف کے سامنے ایک سوالنامہ رکھا، جس میں 15 سوالات تھے جبکہ ٹیم نے ابتدائی تفتیش ختم ہونے کے بعد رپورٹ پر نوازشریف کے دستخط بھی کروائے۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم تفتیش کی ابتدائی رپورٹ ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حیسن شاہ کو پیش کرے گی اور وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے سابقہ حکومتوں کے رویے کا شکوہ کیا اور کہا آج سےپہلے اس قدر اعلی سطح رابطوں کی کوشش نہیں کی گئی جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان مسلسل اعلی سطح سفارتی رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ، گزشتہ حکومتوں کےدورمیں باہمی تعلقات میں گرم جوشی کیوں نہ تھی ؟ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو وجہ و بتا دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں روسی صدر نے وزیراعظم سے سابقہ حکومتوں کے رویے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ، ماضی میں پاکستان نےاس سطح پر رابطہ نہیں کیا جس پر ہونا چاہیے تھا، تعلقات کی مضبوطی کے لیےسابق حکومتوں نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق روسی صدر کاکہنا تھا آج سےپہلے اس قدر اعلی سطح رابطوں کی کوشش نہیں کی گئی، آخری اعلی سطح رابطہ جنرل مشرف کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان روس سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور وسعت کا خواہشمند ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیررسمی ملاقات

    ذرائع کا کہنا تھا دونوں رہنماوں کا پاک روس تعلقات کی مضبوطی کے لیےکردار اداکرنے پراتفاق ہوا اور کھانے کی میز پرخطےکی علاقائی اور مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان مسلسل اعلی سطح سفارتی رابطوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے 13 جون کو وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیررسمی ملاقات ہوئی تھی ، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور کچھ دیر کے لیے بات چیت کی گئی تھی۔

    بعد ازا ںوزیراعظم عمران خان نے روسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان تعاون بڑھا ہے، روس کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں صدر پیوٹن سے ملاقات ہوچکی ہے، روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات خوش آئند ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان اورمہاتیرمحمدکی ون آن ون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    وزیراعظم عمران خان اورمہاتیرمحمدکی ون آن ون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی سےمتعلق بریف کیا، جس کے بعد مہاتیر  محمد نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مہاتیرمحمدکی ون آن ون ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی سےمتعلق بریف کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا خطےمیں امن چاہتےہیں، امید ہےانتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئےگی، پاکستان نے بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے پر خلوص اقدامات کئے، جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتاربھارتی پائلٹ کوبھی رہا کیا۔

    ملیشین وزیراعظم نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا عالمی تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، خطےمیں امن کےلیے فریقین کو محتاط رویہ اپنانا ہوگا۔

    ملاقات سے قبل ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    مزید پڑھیں : ملیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش

    ملائیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا، جس کے بعد مہاتیرمحمد نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

    وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا، عمران خان کابھی ملائیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

    صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے، صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو “نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب کا شانداراستقبال کیا ، انھیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

  • پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    کراچی : پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا سالانہ اجلاس بے سود ثابت ہوا، پی آئی اے کا جنرل اکاؤنٹنگ اور روینیو چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی اکاؤنٹس بنانے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کی اندرونی کہانی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز کا سالانہ اجلاس چیئرمین عرفان الٰہی کی صدارت میں ہوا۔

    سالانہ اجلاس میں شیئرہولڈرز کو صرف تین کوارٹر کا اکاؤنٹ پیش کیا گیا جبکہ سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں پورے سال کے اکاؤنٹس پیش کرکے اس کی منظوری دی جاتی ہے، جس پر شیئرہولڈرز نے شدید احتجاج کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس مکمل طور پر تیار نہیں تو سالانہ اجلاس کیوں طلب کیا گیا؟ رمضان المبارک میں ہمارا وقت برباد کیا گیا۔ اجلاس میں شیئرز ہولڈرز کی جانب سے پی آئی اے کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    شیئرہولڈرز نے پی آئی اے کے طیاروں سے ہیروئن برآمد ہونے کے واقعے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ کون سے عناصر ہیں جو جہازوں میں ہیروئن رکھ رہے ہیں اور پی آئی اے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طیاروں سے ہیروئن برآمدگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، پی آئی اے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شیئر ہولڈرز کے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں حل کیا جائے گا۔

  • حسین نوازجے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اندرونی کہانی

    حسین نوازجے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اندرونی کہانی

    اسلام آباد: حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، حسین نواز آج بھی جے آئی ٹی کو تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، صدرنیشنل بینک سعید احمد سے 13گھنٹے طویل تفتیش کی گئی، قطری شہزادے کو دوبارہ سمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاناماکیس کی جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز آج بھی جے آئی ٹی کو سوالات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، وہ منی ٹریل کے ثبوت کےبجائے رقم منتقلی کی زبانی تکرار کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق حسین نواز کا مے فیئر فلیٹس کے سوال پرجواب تھا کہ یہ مریم نوازہی بتاسکتی ہیں، ان سے پوچھاگیا کہ فلیٹس کب خریدے؟ تو جواب دیا کہ کاغذات دیکھ کر بتاؤں گا۔

    حسین نواز نے مےفیئرفلیٹس کی دستاویز کیلئے جے آئی ٹی سے مہلت مانگ لی، حسین نوازنےاپنے اور بھائی حسن نواز کے کاروبارکو الگ الگ قرار دیا۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کو دوبارہ سمن بھیجا جائے کہ وہ عدالت میں حاضر ہوں اور اپنے خط کی صداقت سے متعلق ٹیم کے سامنے بیان دیں۔

    مزید پڑھیں : پاناما کیس: جےآئی ٹی کی حسین نواز سے چھ گھنٹے تک تفتیش

    جے آئی ٹی کی جانب سے صدرنیشنل بینک سعید احمد سے 13 گھنٹے تک تتفتیش کی گئی اورمختلف سوالات کئے گئے، ان سے حدیبیہ پیپرمل اوربیرون ملک اکاؤنٹس سےمتعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنراسٹیٹ بینک کوبھی بلایا جائے گا، کاشف مسعود قاضی کوبھی دوبارہ سمن جاری ہوگا، ان افراد سے بھی تفتیش کرنا ضروری ہے۔

  • پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد: اے آروائی نیوز یمن کی صورتحال پر منعقدہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی جانب سےمتفقہ قرار داد پیش کرنے کی مخالفت کی۔

    مؤقف اپنایا کہ اسمبلی میں واپسی پر خواجہ آصف کی جانب سے جو رویہ اور زبان استعمال کی گئی وہ غیر پارلیمانی تھی، جس سے پارلیمنٹ کا ماحول خراب ہوا، لہذا وزیر دفاع کوقرار داد پیش کرنے سے روکا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدم اعتماد کے باعث قرار داد پیش کرنے کی ذمہ داری وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سونپی گئی۔