Tag: Insta Post

  • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کی نئی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی، مداح ان کی نئی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کردی جس پر ایک بار پھر مختلف نوعیت کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ویڈیو میں کرن نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے، پس منظر میں ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا کا ایک ڈائیلاگ چل رہا ہے۔

    کرن نے کیپشن میں تحریر کیا کہ اگر ایسا محسوس ہونے لگے تو آپ پیار میں ہیں، فوراً یو ٹرن مار لیں۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ عمران اشرف، سنہ 2018 میں کرن اشفاق سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا روحام بھی ہے، تاہم 2022 کے آخر میں یہ جوڑا علیحدہ ہوگیا تھا۔

    طلاق کے بعد کرن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ وہ بالکل معمول کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑا جس کے بعد انہوں نے ایسے مداحوں کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا تھا کہ طلاق یافتہ عورت سے آپ کیا چاہتے ہیں کہ وہ خودکشی کرلے؟

  • سائرہ یوسف کی نئی تصویر وائرل

    سائرہ یوسف کی نئی تصویر وائرل

    معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی حالیہ تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    سائرہ یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، تصویر مبہم سی بلیک اینڈ وائٹ ہے جس میں سائرہ سفید شرٹ میں ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    لوگوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا اور اس پر بے شمار تعریفی تبصرے کیے۔

    حال ہی میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والا ان کا ڈرامہ صنف آہن ختم ہونے کے بعد سائرہ مختلف ماڈلنگ شوٹس میں مصروف ہیں

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

    سنہ 2019 میں شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد وہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی کر رہی ہیں جبکہ سبزواری خاندان سے بھی ان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔


    

  • فضیلہ قاضی نے فیملی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

    فضیلہ قاضی نے فیملی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

    ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے خاندان کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فضیلہ نے اپنے شوہر قیصر نظامانی اور دونوں بیٹوں کے ساتھ مختلف تصاویر کا مجموعہ شیئر کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

    سابق اداکارہ کی تصویر پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ فضیلہ قاضی نے 90 کی دہائی میں مختلف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، ان کی اداکاری کا سفر اب بھی جاری ہے اور وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں۔

    فضیلہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد ایکٹو ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)