Tag: Insta Story

  • اولاد کی تربیت: عائشہ عمر کے خیالات پر مداح خوش

    اولاد کی تربیت: عائشہ عمر کے خیالات پر مداح خوش

    معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنی اولاد کی تربیت بالکل مختلف خطوط پر اور روایات سے ہٹ کر کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے، وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا لڑکیوں کی عزت کرنے والا ہوگا جب کہ وہ بیٹے کو اظہار کرنا، محبت کرنا اور دوسروں سے محبت و عزت سے پیش آنا بھی سکھائیں گی۔

    عائشہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے، آج کل کے بیٹوں یا دنیا کی بتائی اور سکھائی گئی رسموں سے بالکل مختلف ہوں گے، ان کے بیٹے روایتی مرد حضرات کی طرح نہیں ہوں گے۔

    اداکارہ کی جانب سے بیٹوں کی منفرد تربیت سے متعلق اسٹوری شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی۔

  • عرفان جونیجو کا اپنے چینل کی پہلی سبسکرائبر کے لیے یادگار تحفہ

    عرفان جونیجو کا اپنے چینل کی پہلی سبسکرائبر کے لیے یادگار تحفہ

    کراچی: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ولاگر عرفان جونیجو کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بڑی کامیابیوں کی وجہ ان کی اہلیہ ہیں، عرفان کے مطابق ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ ہی تھیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری میں عرفان جونیجو نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک جس نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب مجھے خود بھی اپنی ذات پر یقین نہیں تھا۔

    عرفان نے لکھا کہ میری اہلیہ نے اس وقت مجھ پر بھروسہ کیا جب کسی کو میری موجودگی کے بارے میں علم بھی نہیں تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ آج میں سالگرہ کے موقع پر ایسا تحفہ دینا چاہتا ہوں جو مکمل طور پر میرے جذبات کی ترجمانی کرے۔

    عرفان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ تھیں اور انہوں نے اہلیہ کی وجہ سے ہی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    خیال رہے کہ عرفان جونیجو ولاگنگ کی دنیا کا ایک اہم نام ہیں اور ان سے متاثر ہو کر کئی نوجوانوں نے ولاگز بنانا شروع کیے تھے۔ وہ گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔