Tag: Insta Video

  • پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

    پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

    معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنی پارٹیز میں غبارے لگانے والوں کو اہم یاد دہانی کروا دی۔

    دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لوگ سنگل یوز (ایک دفعہ استعمال کے بعد پھینک دیے جانے والے) پلاسٹک کے بارے میں بات کرتے ہیں، کوئی پارٹی ہو تو اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں کرتے جیسے پلاسٹک کے کپ، پلیٹ اور بیگ وغیرہ۔

    اداکارہ نے کہا کہ لیکن ایسے لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ایسی پارٹی میں غبارے پھر بھی استعمال کیے جاتے ہیں، غبارے بھی پلاسٹک سے بنے ہیں اور یہ ری سائیکل بھی نہیں کیے جاسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

    خیال رہے کہ دیا مرزا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کی خیر سگالی سفیر ہیں اور اکثر و بیشتر ماحولیاتی مسائل سے آگاہی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • ساری خرابیاں نکل گئیں صرف خوبیاں ہی بچی ہیں: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو

    ساری خرابیاں نکل گئیں صرف خوبیاں ہی بچی ہیں: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی جس سے مداح نہایت لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں وہ کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ لوگوں نے ایک ایک کر کے میری اتنی برائیاں نکالی ہیں کہ اب مجھ میں صرف خوبیاں ہی بچی ہیں۔ آئی لو مائی سیلف۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ اکثر و بیشتر اس طرح کی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

  • پوری الماری پر قبضہ: صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پوری الماری پر قبضہ: صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے شوہر کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے مداح نہایت پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وارڈ روب (الماری) کے سامنے کھڑی ہیں اور ایک ایک کر کے الماری کے تمام حصوں پر اپنا قبضہ جماتی جارہی ہیں۔

    آخری حصے پر ان کے شوہر آ کر اسے لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صرحا کئی بار کوشش کر کے انہیں وہاں سے بھے بے دخل کردیتی ہیں اور تمام حصوں پر اپنا قبضہ کرلیتی ہیں۔

    ویڈیو پر صرحا نے کیپشن دیا، وارڈ روب کی جنگ۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے لاتعداد تبصرے کیے، اکثر افراد کا کہنا تھا کہ شادی شدہ حضرات کو الماری میں اپنا سامان رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملتی بلکہ پوری الماری میں اہلیہ کا ہی سامان ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    چند دن قبل انہوں نے حاملہ ہونے کی خوشخبری سنائی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں دسمبر 2022 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

  • احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    معروف اداکار احسن خان نے اپنے بچوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    تینوں مل کر ایک مزاحیہ ریپ گانے کے بول دہرا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

    احسن خان اس سے قبل بھی اپنے بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل ان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

    اس ویڈیو پر میمز بھی بنی تھیں جن سے خود احسن خان بھی لطف اندوز ہوئے تھے اور اس ویڈیو کو ری کریئیٹ بھی کیا تھا۔

  • زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر

    زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر

    معروف اداکارہ زرنش خان کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ سرخ رنگ کے عروسی لباس کے ساتھ تمام سولہ سنگھار سے سجی دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بالی ووڈ کے ایک گانے کی سطر لکھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں ان کی تعریفیں کیں۔

    زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے نے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • نیمل خاور کا ستمبر کو الوداع

    نیمل خاور کا ستمبر کو الوداع

    معروف اداکارہ نیمل خاور نے ماہ ستمبر کو الوداع کہتے ہوئے اسے شیریں قرار دے دیا، مداح ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ نارنجی شال پہنے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا، سویٹ ستمبر۔

    نیمل کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر لائیکس اور تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ نیمل خاور نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سنہ 2019 میں انہوں نے اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کرلی۔ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔