Tag: instagram post Viral

  • امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

    امریکی ریپر ٹی ہُڈ کے قتل کا قبرستان میں لی گئی تصویر سے کیا تعلق ہے؟ اہم انکشاف

    جارجیا : امریکا میں ابھرتے ہوئے ریپر ٹی ہُڈ (ٹیون ہُوڈ) کو گزشتہ روز گولی مار کر قتل کردیا گیا، واقعہ مقتول کے گانے کی انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہونے کے کچھ روز بعد پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ہُڈ نے مشہور گانوں "پرکولیٹر”، "بگ بُوٹی” اور "ریڈی ٹو گو” کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

    اس حوالے سے گوئنٹ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 10 اگست کی شام تقریباً 7 بجے لی روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع ملی۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے 33سالہ گلوکار ٹی ہُڈ (Tevin Hood)زخمی حالت میں ملا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، ریپر ٹیون ہُوڈ کے قتل کی وجہ یا محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دوسری جانب گلوکار ٹی ہُڈ کی موت سے چند ہفتے قبل ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے گانے ’گریو ڈگرز‘ کی پروموشن کے لیے قبرستان میں ’بھوت‘ کے روپ میں نظر آرہے تھے، ان کے مداح اس پوسٹ کو ان کی موت کے بعد پُراسرار اور خوفناک قرار دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ٹی ہُڈ کی ایک دوست نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی شدید صدمے کا شکار ہوں اور ایسے میں کچھ لوگ مجھ پر قتل کا الزام لگا کر جھوٹی اور گھناؤنی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو میرے کیلیے تکلیف کا باعث ہے۔

  • حمائمہ ملک کو محبت ہوگئی، لیکن کس کسے؟ پوسٹ وائرل

    حمائمہ ملک کو محبت ہوگئی، لیکن کس کسے؟ پوسٹ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ حمائمہ ملک اپنی پر اسرار پوسٹس کے سبب موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، اداکارہ نے گزشتہ دنوں محبت میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    حمائمہ ملک نے اپنی ایک پوسٹ پر کسی کا نام لیے نغیر لکھا تھا کہ میں دنیا کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آخرکار مجھے بھی محبت مل گئی ہے، اس کے بعد حمائمہ ملک کی حال ہی میں ایک پوسٹ منظر عام پر آئی جس میں انہیں سبز اور پیلی چوڑیاں پہنے دیکھا گیا۔

    ان تصاویر کیساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں اُس کی پسند تھی۔۔۔۔۔۔ ہوں‘ اور ساتھ میں سُرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا تھا۔

    اب اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود سے محبت کرنے کا عندیہ دے دیا، اس پوسٹ میں اداکارہ ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

     انہوں نے کیپشن میں اپنے فینز کو غیر معمولی پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ جلدی اٹھو، شاور لو، اپنی چوٹیاں بناؤ اور ایسا لباس پہنو جو آپ کو آئینے میں مسکراہٹ دے۔ ناچو جیسے تم خود آزاد ہو  اور بے فکر ہو نہ اس لیے کہ کسی نے کہا بلکہ اس لیے کہ اپنے آپ کیلئے جینا کتنا اچھا لگتا ہے۔

    حمائمہ نے مزید لکھا کہ تمہیں خوبصورت محسوس کرنے کے لیے کسی ایک خاص شخص کی ضرورت نہیں نا ہی تمہیں اپنی قدر کروانے کے لیے کسی کی منظوری درکار ہے بلکہ تم پہلے ہی ایک مکمل انسان ہو مہربان، طاقتور، اور روشنی سے بھرپور ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ یاد دہانی اپنے لیے رکھو کہ جو محبت تم خود کو دیتی ہو، وہ سب سے طاقتور محبت ہے، دنیا ہمیشہ یہ ظاہر نہیں کرے گی، لیکن تم دیکھی جا رہی ہو تم سے محبت کی جاتی ہے۔ اور تم بالکل ویسی ہی کافی ہو جیسی تم ہو۔

    https://urdu.arynews.tv/humaima-malik-little-man-have-got-my-heart/

  • بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی

    بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی

    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان پہلی پوسٹ جاری کردی۔

    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور نے لکھا کہ ’ زندگی میں ہمارے پاس دو چوائس ہوتے ہیں، یا تو ہم اپنے ماضی کے قیدی بن کر رہ جائیں، یا مستقبل کے امکانات کی تلاش میں نکلیں‘۔

    دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اس کرۂِ ارض پر سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو ہم سے محبت اور ہماری حمایت کرتے ہیں‘۔

    ملائیکہ اروڑا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ ایسے افراد نہ ہی خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کا کوئی متبادل ہوسکتا ہے اور ہماری زندگی میں ایسے افراد چند ایک ہی ہوسکتے ہیں ‘۔

    واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔