Tag: instagram

  • انسٹا گرام کا نیا فیچرصارفین کو ایک اور مشکل میں ڈال دے گا

    انسٹا گرام کا نیا فیچرصارفین کو ایک اور مشکل میں ڈال دے گا

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں صارفین کو اسکرولنگ کے دوران اشتہار دیکھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیچر میں صارفین اشتہار کو اسکِپ کیے بغیر مکمل اشتہار دیکھنے پر مجبور ہوں گے۔

    اس حوالے سے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘دی ورج’ کو انسٹا گرام انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو صارفین کے لیے اشتہارات کو اسکپ کرنا مشکل بنا دے گا۔

    instagram

    تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے کا ارادہ ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کے ’ایڈ بریک‘ نامی اس نئے فیچر کو بیٹا صارفین پر آزمایا جارہا ہے،

    صارفین کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت نیوز فیڈ پر اسکرولنگ یا اسٹوریز دیکھنے کے دوران بھی ایڈ بریک سامنے آجاتا ہے۔ یہ فیچر انسٹاگرام فیڈ پر اسکرول کرتے ہوئے اچانک آپ کو مزید اسکرولنگ سے روک دیتا ہے پھر ایک چھوٹا سا نوٹیفکیشن نمودار ہوتا ہے جوکہ ‘ایڈ بریک’ کی نشاندہی کرتا ہے۔

    feature

    اِس ایڈ بریک کے دوران آپ کو اشتہار تلاش کرنے کے لیے اوپر یا نیچے اسکرول کرنا پڑے گا، جیسے ہی آپ اشتہار تلاش کرلیں گے تو 6 سیکنڈز کا ٹائمر شروع ہو جائے گا، اِن 6 سیکنڈز کے دوران آپ کو یہ اشتہار اسکِپ کیے بغیر مسلسل دیکھنا ہوگا۔

  • انسٹا گرام صارفین کیلئے دو نئے فیچر متعارف

    انسٹا گرام صارفین کیلئے دو نئے فیچر متعارف

    میٹا نے انسٹا گرام پر صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بڑی مشکل آسان کردی، اب صارفین کو لوگوں کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے نجات مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے 2 فیچرز کو زیادہ بہتر بنا کر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ایپ میں نوجوانوں کو دیگر افراد کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس اقدام کے تحت لمٹ اور رسٹرکٹ فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نوجوانون کو ایسے لوگوں سے بچایا جائے جو ان سے توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔

    insta

    انسٹا گرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لمٹ کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکتے ہیں۔

    ایسا کرنے کے بعد وہ صرف ان افراد کے کمنٹس، ڈائریکٹ میسجز، ٹیگز اور مینشنز دیکھ سکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں گے۔

    دیگر فالوورز بھی ان پوسٹس پر بات کر سکیں گے مگر ان کے کمنٹس اور میسجز دیگر افراد کو نظر نہیں آئیں گے۔ اس طرح کا فیچر 2021 میں کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔

    اسی طرح رسٹرکٹ فیچر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف افراد کو خود کو ٹیگ یا مینشن کرنے سے روک سکیں گے۔

    امریکا کی درجنوں ریاستوں کی جانب سے بھی 2023 میں میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

  • عاصم اظہر نے انسٹا گرام سے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    عاصم اظہر نے انسٹا گرام سے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی اچانک تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنے کیرئیر کی ایک دہائی مکمل کرنے کے بعد ایک نیا سفر اپنے ڈیبیو البم ’بے مطلب‘ کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر کچھ لکھنے میں مصروف ہیں اور ویڈیو کے عکس میں ان کا وائس اوور چل رہا ہے۔

    عاصم اظہر کہتے ہیں کہ ’ کبھی کبھی میں بہت زیادہ سوچتا ہوں، اور ہر وقت سوچتا ہوں، بچپن سے اسی سوچ میں 11 سال گزر گئے، سوال بڑھتے گئے، شاید جواب نہیں ملے لیکن آپ کی لوگوں کی محبت ملی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    انہوں نے کہا کہ’ بنا کسی شرط کے آپ لوگوں نے محبت دی، زندگی کے اتنے سالوں میں بہت کچھ بدلا پر آپ کی مجھ سے محبت نہیں بدلی بلکہ یہ محبت بڑھتی چلی گئی، اور آخرکار مجھے 11 سال بعد یہ کہنے کی ہمت ملی کہ ’’میں عاصم اظہر ہوں‘‘ اور یہ میری سچائی ہے، بنا کسی شرط کے یہ ہے بے مطلب‘۔

    عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں

    مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عاصم نے کیپشن میں لکھا ’ایک نیا سفر، ایک نئی شروعات‘ بے مطلب میرا ڈیبیو البم، ریلیز ہونے جا رہا ہے 1 مئی 2024 کو‘ ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس حذف ہونے پر مداح شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالوونگ یہ کہتے ہوئے حذف کردی تھیں کہ اپنا آپ پانے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑتا ہے، اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

  • انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم خبر

    انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم خبر

    انسٹاگرام اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ’بلینڈ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی فیچر متعارف کرنے کی تیاری شروع کر دی، جس میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق فیڈ بنا سکیں گے۔

    اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارف جب کسی دوست کو بلینڈ کے لیے مدعو کرے گا، تو ایپ کی جانب سے ریلز کی ایسی فیڈ تیار کی جائے گی جو صارف اور اس کے دوست کی مشترکہ دل چسپی کے مطابق ہوگی۔

    یہ بلینڈ فیڈ ایسی ریلز ویڈیوز پر مبنی ہوگی جو انسٹاگرام کے مطابق آپ اور آپ کے دوست کے لیے باعث دل چسپی ہوگی، اور آپ ایک دوسرے سے شیئر کرنا چاہیں گے، یہ صرف 2 افراد تک محدود ہوگی اور کسی اور کی رسائی اس تک نہیں ہوگی، اور صارف اسے کسی بھی وقت چھوڑ سکے گا۔

    مقبول سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کا یہ فیچر 2021 میں جاری کردہ اسپاٹیفائی نامی فیچر سے ملتا جلتا ہے، جس میں صارفین کو اپنے پسندیدہ گانے مشترکہ پلے لسٹ میں محفوظ کرنے کی سہولت دی گئی تھی، تاہم یہ فیچر ابھی زیر آزمائش ہے۔

  • انسٹا گرام میں نیا دلچسپ گیم متعارف

    انسٹا گرام میں نیا دلچسپ گیم متعارف

    سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسہ جاری ہے، اس بار ایک نیا اور دلچسپ کھیل متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ٹیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں ایک نئے گیم کو شامل کیا گیا ہے جو پرانے گیمز کے شوقین افراد کو ضرور پسند آئے گی۔

    اس کھیل میں اپنی ذہانت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انگلی کا استعمال کریں، اپنے ایموجی کو اور تیز اچھالتے رہنے کے لیے اسکرین کے نیچے دیئے گئے پیڈل کو چلائیں لیکن ہوشیار رہیں، ایک غلطی پورے کھیل کو ختم کرسکتی ہے۔

    مذکورہ کھیل ماضی میں موبائل فونز میں دستیاب گیم ’پونگ‘ سے ملتا جلتا ہے، اس گیم تک رسائی کے لیے ڈائریکٹ میسج میں جاکر کسی چیٹ کو اوپن کرنا ہوگا۔

    جیسے جیسے گیم کا لیول آگے بڑھتا ہے وہ صارف کو زیادہ پرجوش کردیتا ہے، ایموجی کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے اور پس منظر سیاہ ہوجاتا ہے جس سے چیلنج میں اضافہ ہوتا ہے۔

    اس چیٹ پر کسی بھی ایموجی کو سینڈ کرکے اس پر کلک کریں، ایسا کرنے پر اسکرین کا رنگ پیلا ہو جائے گا اور آپ کی منتخب ایموجی وہاں نظر آئے گی۔

    اس کے بعد اوپر سے ایموجیز کی برسات شروع ہو جائے گی اور بتدریج بیک گراؤنڈ کلر گہرا ہوتا جائے گا جبکہ ایموجیز گرنے کی رفتار بھی بڑھ جائے گی اور آپ کا ہائی اسکور بھی محفوظ رہے گا۔

    جب آپ کسی فرد کو ایموجی بھیج کر گیم کھیلنا شروع کریں گے تو اسے علم نہیں ہوگا، البتہ وہ یہ ضرور پوچھ سکتا ہے کہ بلاوجہ ایموجی بھیجنے کا مقصد کیا ہے؟۔ مذکورہ گیم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیشتر صارفین کیلئے دستیاب ہے۔

    انسٹاگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی صارفین کو مزید خوشی اور جوش و خروش دینے کے لیے پرعزم ہے۔

     

  • انسٹا گرام پر اب دوستوں کی لوکیشن بھی دیکھیں، لیکن کیسے؟

    انسٹا گرام پر اب دوستوں کی لوکیشن بھی دیکھیں، لیکن کیسے؟

    سان فرانسسکو : مارک زکر برگ کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فرینڈ میپ فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔

    ایک سوشل میڈیا الیسانڈرو پالوزی نامی صارف نے اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔

    feature

    اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فرینڈ میپ کے ذریعے آپ انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔

    لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور آپ دوستوں سے لوکیشن چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔

    ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب انسٹا گرام میں اسنیپ چیٹ کے کسی فیچر کو کاپی کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت سروس میں موجود اسٹوریز کا فیچر بھی اسنیپ چیٹ سے متاثر ہے۔

    اسی طرح ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر ریلز فیچر کو اس سروس کا حصہ بنایا گیا جبکہ ایکس (ٹوئٹر) سے نوٹس اور تھریڈز کو کاپی کیا گیا۔

    پالوزی کی پوسٹ کردہ تصاویر کے مطابق فرینڈ میپ آپٹ ان ہوگا اور لوکیشن ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا۔

  • انسٹاگرام اور تھریڈز غیرسیاسی ہوگئے

    انسٹاگرام اور تھریڈز غیرسیاسی ہوگئے

    امریکا میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نطر فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل سائٹس پر سیاسی نوعیت کا مواد ازخود نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ازخود سیاسی مواد دکھانا بند کردیا، تاہم صارفین سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد مذکورہ مواد دیکھ سکیں گے۔

    انسٹاگرام اور تھریڈز کی بلاگ پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ دونوں پلیٹ فارمز پر اب بائی ڈیفالٹ یعنی ازخود کسی طرح کا سیاسی مواد نظر نہیں آئے گا۔

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ تاہم صارفین دونوں پلیٹ فارمز کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد سیاسی مواد کو دیکھ سکیں گے۔

    میٹا نے دونوں پلٹ فارمز پر گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر سیاسی مواد دکھانا بند کیا ہے، تاہم سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد امریکی صارفین بھی ہر طرح کا سیاسی مواد دیکھ سکیں گے۔

    political

    کمپنی نے سیاسی مواد کو انتخابی موضوعات، حکومت، پالیسی اور سماجی مسائل کو سیاسی نقطہ نظر سے بیان کرنے کے طور پر بیان کیا ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے آنے والے دنوں میں ازخود سیاسی مواد نظر آنا بند ہوجائے گا۔

    اب تک دونوں پلیٹ فارمز صارف کے الگورتھم کی بنیاد پر اسے سیاسی مواد بھی دکھاتے تھے لیکن اب سیٹنگ میں تبدیلی کیے جانے اور پلیٹ فارمز کو اجازت دیے جانے کے بعد ہی انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد نظر آئے گا۔

    تاہم میٹا نے فوری طور پر دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ایسی تبدیلی نہیں کی لیکن امکان ہے کہ اس پر بھی ایسی ہی تبدیلی کی جائے گی۔

  • کوہلی کی انسٹا گرام سے کروڑوں کی کمائی، کرکٹر کا رد عمل آ گیا

    کوہلی کی انسٹا گرام سے کروڑوں کی کمائی، کرکٹر کا رد عمل آ گیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہ انسٹا گرام سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، تاہم اب کرکٹر کی جانب سے اس پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ روز کوہلی سے متعلق چلنے والی خبروں میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہر ایک اسپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کوہلی کا سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں تیسرا نمبر ہے۔ رونالڈ ایک پوسٹ کے 32 لاکھ 34 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں اور میسی ایک پوسٹ کے 25 لاکھ 97 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

    تاہم ویرات کوہلی نے انسٹا گرام پر بھاری کمائی سے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کمایا اس پر شکر گزار ہوں، ویرات کوہلی نے کہا کہ میری کمائی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں صداقت نہیں۔

  • چمپینزی کی دل کو چھونے والی جذباتی ویڈیو وائرل

    چمپینزی کی دل کو چھونے والی جذباتی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا مختلف جانوروں کی ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے، کبھی لوگ ان کی مضحکہ خیز حرکتوں پر ہنستے ہیں تو کبھی اس کے خطرناک انداز سے ڈر بھی جاتے ہیں۔

    لیکن ان دنوں انسٹاگرام پر ایک چمپینزی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو لوگوں کو جذباتی کر رہی ہے۔ یہ ویڈیو وائلڈ لائف فرانسیسی فوٹوگرافر جے سی پییری نے افریقہ کے ملک کیمرون میں بنائی ہے جسے دیکھ کر یقیناً آپ بھی اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

    ایک صارف کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ایک غیر حقیقی منظر ہے کیونکہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو یقین کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چمپینزی پانی کے گڑھے کے پاس بیٹھا ہے اور پاس سے گزرنے والے جے سی پییری کو پکار رہا ہے اور اس کے قریب جانے پر چمپینزی اس شخص کے ہاتھوں کی مدد سے پانی پیتا ہے۔

    پیاس بجھنے کے بعد چمپینزی باقاعدہ اس کے ہاتھ اپنے ہاتھوں سے دھوتا ہے، اس دوران وہ کئی بار پانی اٹھا کر اس کے دونوں ہاتھوں پر ڈالتا ہے۔

    اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور 7 ہزار سے زیادہ لوگ کمنٹس کرچکے ہیں، اکثر صارفین نے کہا کہ انسانوں کو جانوروں سے سیکھنا چاہیے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ اسے پانی پینے کے لیے اپنا ہاتھ دیں اور وہ آپ کی بھلائی کے لیے آپ کے ہاتھ صاف کرتا ہے۔ ہمیں اس خوبصورت مخلوق سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

  • عائشہ ملک کی فیملی کے ساتھ نئی تصویر وائرل

    عائشہ ملک کی فیملی کے ساتھ نئی تصویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابق معروف اداکارہ عائشہ عقبیٰ ملک نے دلچسپ کیپشن کے ساتھ اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔

    عائشہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی جس میں وہ شوہر اور دونوں بچوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    تصویر میں پوری فیملی گھر میں عام پہننے والے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہی ہے۔

    عائشہ نے کیپشن لکھا، کوئی بھی تیار نہیں ہونا چاہتا تھا۔

    یاد رہے کہ بے شمار مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائشہ سنہ 2018 میں میجر عقبہ ملک سے رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

    جوڑے کے 2 بچے بھی ہیں، عائشہ اکثر اپنی فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔