Tag: instagram

  • انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

    انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

    سوشل میڈیا پر ہر طرح کے لوگوں کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر پبلک اکاؤنٹ یا پیج ہو، ایسی صورت میں نامناسب تبصروں کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    بیشتر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نامناسب کمنٹس کو بلاک کیا جا سکے، خاص طور پر انسٹاگرام کے صارفین چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے کمنٹس کو اپنے پیج پر بلاک کیا جا سکے جو ان کے لیے غیر مناسب ہوں۔

    انہیں بلاک بھی اس طرح کیا جائے کہ وہ پیج پر تو رہیں مگر کمنٹس نہ کر سکیں۔

    گیجٹس ناؤ ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے پیج پر غیر مناسب کمنٹس کو بلاک کر سکیں جس کے لیے چند آسان سٹیپ ہیں جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔

    سب سے پہلے انسٹا گرام پر لاگ ان کریں بعد ازاں پروفائل پکچر کی علامت یا نشان پر کلک کریں۔

    پرسنل پروفائل میں موجود دائیں جانب اوپر کی سمت تین لائنوں کو کلک کریں اور اس کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو کلک کیا جائے۔

    سیٹنگز اینڈ پرائیوسی میں نیچے کی جانب آپشن دوسرے آپ سے کیسے انٹر ایکٹ کریں میں جائیں اور وہاں کمنٹس پر کلک کریں۔

    کمنٹس کے آپشن میں ’بلاک کمنٹس‘ کے سامنے جس کا کمنٹ بلاک کرنا ہے اس کا نام جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہے وہ درج کر دیں۔

    اسے کلک کرنے کے بعد کمنٹس کی اجازت کو کلک کریں اور پروفائل میں جسے کمنٹ کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں اس کا نام درج کر دیں۔

    جس شخص کے کمنٹس کو بلاک کیا گیا ہو اسے یہ معلوم نہیں ہوگا کیونکہ کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس صرف کمنٹ کرنے والا ہی دیکھ سکے گا، اس کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیں گے۔

  • بالی ووڈ فنکاروں کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی قیمت کتنی؟

    بالی ووڈ فنکاروں کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی قیمت کتنی؟

    سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ پلیٹ فارمز صرف رابطوں کا ذریعہ نہیں رہے، معروف شخصیات نے اسے بھی اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

    دنیا بھر میں مختلف برانڈز اپنی مارکیٹنگ کے لیے معروف شخصیات کی مدد لیتے ہیں اور سوشل میڈیا اب اس کا اہم ذریعہ بن گیا ہے، خاص طور پر فنکار سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف بالی وڈ اداکارائیں اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی انسٹا گرام پر ایک پیڈ پوسٹ کے کتنے پیسے وصول کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ انسٹاگرام پر اسٹوری لگانے کی قیمت کم ہے جبکہ لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے زیادہ پیسے ہوتے ہیں، اسی طرح خالی پوسٹ لگانے کی قیمت کم جبکہ برانڈ کے اشتراک کے ساتھ پوسٹ لگانے کی قیمت کافی زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 25 کروڑ فالوورز رکھنے والے ویرات کوہلی ایک پوسٹ لگانے کے ساڑھے 3 سے 5 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر 7 کروڑ 41 لاکھ فالوورز رکھنے والی دپیکا پڈوکون ایک پوسٹ کے ایک سے 2 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔

    اس کے علاوہ 8 کروڑ 77 لاکھ فالوورز رکھنے والی پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں۔

    شردھا کپور جن کے انسٹا گرام پر 8 کروڑ سے زائد چاہنے والے ہیں، وہ ایک پوسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔

    7 کروڑ 74 لاکھ فالوورز رکھنے والی عالیہ بھٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔

    7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے 1 کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان معروف شخصیات کے ہمراہ کام کرنے والے ایک شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سلیبریٹی کا کسی بھی برانڈ کے لیے ان کا سفیر بننا ضروری نہیں ہے۔

    ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے لیے کام کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی جتنا ممکن ہوتا ہے انسٹاگرام سے کمانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جب تک وہ مشہور ہیں اس پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ کمائی کرلی جائے۔

  • بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چھائی ہوئی ہیں ان کی مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز سے لوگ بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

    ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ خواتین کے میک اپ کے حوالے سے گفتگو کررہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی تقریب میں جانے کیلئے تیار ہورہی ہیں اور اپنے مخصوص انداز میں لپسنگ کرہی ہیں۔

    بیک گراؤنڈ میں ایک مردانہ آواز میں کہا جارہا ہے کہ کچھ لوگ کام ہی ڈانٹ کھانے والے کرتے ہیں، جب بیوی نے ایک بار کہہ دیا کہ وہ پانچ منٹ میں تیار ہوجائے گی تو ہر آدھے گھنٹے بعد پوچھنےکی کای ضرورت ہے کہ اور کتنا ٹائم لگے گا؟

    کیپشن میں انہوں لکھاکہ بس پانچ منٹ !! مذکورہ ویڈیو کو ان کے بہت سارے مداحوں نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بھارتی فلم سنسر بورڈ کی ممبر بھی رہ چکی ہیں۔

  • علیزے شاہ کا ناقدین کے لیے معنی خیز پیغام

    علیزے شاہ کا ناقدین کے لیے معنی خیز پیغام

    معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے ناقدین اور مخالفین کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کردیا، مداحوں نے ان کی پوسٹ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی۔

    تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جب لوگ آپ کے خلاف جمع ہوجائیں اور پھر بھی ناکام ہوجائیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت طاقتور ہیں۔

    مداحوں نے ان کی تصویر اور معنی خیز کو بے حد پسند کیا اور اس پر ڈھیروں تبصرے کیے۔

    علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل تقدیر میں رومی کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔

  • ہانیہ عامر کا مداحوں کے لیے پیغام

    ہانیہ عامر کا مداحوں کے لیے پیغام

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام دے دیا، ان کی تصویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی، تصویر میں وہ زرد رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے مداح میرے لیے سب سے پسندیدہ لوگ ہیں۔

    ان کے اس پیغام پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا، ان کی تصویر کو بھی سینکڑوں افراد نے لائیک کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    ہانیہ عامر فی الحال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ڈرامہ پاکستانی سمیت کئی ممالک میں خاصا مقبول ہورہا ہے۔

  • بھروسہ تو ہم اپنا بھی نہیں کرسکتے: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو

    بھروسہ تو ہم اپنا بھی نہیں کرسکتے: ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ایک آواز ژالے سے کہتی ہے کہ مجھے تم سے بریک اپ کرنا ہے، جس پر ژالے کہتی ہیں کہ ٹھیک ہے کرلو، دوسری آواز کہتی ہے تم تو یہی چاہتی تھیں، جاؤ اپنے نئے عاشق کے ساتھ خوش رہو۔

    جس پر ژالے کہتی ہیں کہ وہ نیا نہیں، تم سے بھی پرانا ہے۔

    کیپشن میں ژالے نے لکھا کہ بھروسہ تو ہم اپنے آپ کا بھی نہیں کرسکتے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ ژالے اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز پر لپ سنک کرتی ہیں جو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں۔

  • کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے درمیان انسٹاگرام پر دلچسپ جملے بازی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین دونوں کی نوک جھونک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ماہرہ خان اور شہریار منور خاصے اچھے دوست ہیں، دونوں اس سے قبل فلم ہو من جہاں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ اکثر تقریبات میں بھی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    اب حال ہی میں دونوں کی گفتگو نے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور نے نارنجی لباس میں اپنی ٹی وی شو سے نئی تصویر پوسٹ کی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے اس کے نیچے کمنٹ کیا، شیری تم اس لڑکے کی طرح دکھائی دے رہے ہو۔۔

    جس پر شہریار منور نے جواب دیا، وہ لڑکا جس کے لیے آپ گول روٹیاں بنا سکتی ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مداحوں نے اداکار کے اس جملے کا بے حد لطف لیا اور اسے بہترین دوستی قرار دیا۔

  • شگفتہ اعجاز مہنگائی سے پریشان، دلچسپ ویڈیو

    شگفتہ اعجاز مہنگائی سے پریشان، دلچسپ ویڈیو

    معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ مہنگائی سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ لپ سنک کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ جو پہلے لاکھ کی لعنت آتی تھی اب وہ ڈیڑھ لاکھ کی آتی ہے۔

    ویڈیو میں ان کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور سینکڑوں افراد نے اسے لائیک اور اس پر مختلف کمنٹس کا اظہار کیا۔

  • شازیل شوکت کا پرانے گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    شازیل شوکت کا پرانے گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرانے گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شازیل شوکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک پرانے بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

    ویڈیو میں انہوں نے مشرقی لباس پہنا ہوا ہے۔

    ان کی ویڈیو کو بے شمار مداحوں نے لائیک کیا اور اس پر تعریفی کمنٹس کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سمجھوتہ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    ڈرامے میں وہ شانزے کا کردار نبھا رہی ہیں جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    5 لاکھ کے قریب فالوورز رکھنے والی اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • سیلینا گومز نے کائیلی جینیر کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    سیلینا گومز نے کائیلی جینیر کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز آج کل سوشل میڈیا کا استعمال کم کر رہی ہیں، اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا سے دوبارہ کنارہ کشی اختیار کرنے والی سیلینا گومز انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔

    گزشتہ دنوں سیلینا گومز نے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب انہوں نے 400 ملین (40 کروڑ) فالورز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔

    سیلینا گومز کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام کائیلی جینر کا ہے جنہیں 38 کروڑ 20 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ سیلینا گومز نے کہا تھا کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کیوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کے لیے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔

    تاہم بعد ازاں انہوں نے انسٹا گرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویراپ لوڈ کی تھیں۔