Tag: instagram

  • اداکارہ کنزہ ہاشمی کے نئے انداز مداحوں کو بھاگئے، تصاویر وائرل

    اداکارہ کنزہ ہاشمی کے نئے انداز مداحوں کو بھاگئے، تصاویر وائرل

    کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کے نئے انداز نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    کنزہ کا دلکش فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے دل کھول کر ان کی تعریف کی، شئیر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی کو کالے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکارہ صبورعلی کی دلچسپ میک اپ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

    کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ساتھی اداکارہ کا میک اپ کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

    ویڈیو میں صبور علی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں اور کنزہ ہاشمی ان کا میک اپ کرنے میں مصروف تھیں۔

    کنزہ ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب صبور علی کو اس کرسی پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا اور کہا گیا کہ مجھے جادو کرنے دو۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔

  • انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے اہم اقدام

    انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے اہم اقدام

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے نوعمر صارفین تک محفوظ سہولیات کی رسائی کے لیے عمر کی تصدیق کا آپشن متعارف کروا دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے 2 نئے آپشنز متعارف کروا دیے ہیں۔

    میٹا کی زیرملکیتی اس ایپ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس مقصد کے لیے Yoti کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جو کہ استعمال کنندگان کی پرائیویسی کومد نظررکھتے ہوئے عمر کی آن لائن تصدیق میں مہارت رکھتی ہے۔

    میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے استعمال کنندگان کی عمر کی تصدیق کے لیے دو طریقہ کار کی جانچ کر رہے ہیں جس میں کسی بھی فرد کی عمرکی تصدیق کے لیے اسے اپنی شناختی دستاویز کو آن لائن اپ لوڈ کرنے کا کہا جائے گا۔

    دوسرے طریقہ کار میں انسٹاگرام صارف اپنی عمر کی تصدیق کے لیے تین میوچل فالوورز کو منتخب کر سکتا ہے، ابتدائی طور پر عمر کی تصدیق کے ان فیچرز کو امریکی صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    میٹا کی ڈائریکٹر برائے ڈیٹا گورننس ایریکا فنکل کا اس بابت کہنا ہے کہ جب ہم جانتے ہیں کہ اگرکوئی ٹینز میں ہے تو ہم انہیں عمر سے متعلق مناسب تجربات فراہم کرتے ہیں جیسا کہ انہیں نجی اکاؤنٹس دینا، بالغ افراد کے غیر ضروری روابط سے تحفظ اورمشہترین کے لیے آپشنز کو محدود کرنا تاکہ وہ انہیں ان کی عمرکے مطابق ہی اشتہارات دکھائیں۔

    استعمال کنندگان مذکورہ موبائل ایپلی کیشن Yoti پر اپنی ویڈیو سیلفی اپ لوڈ کریں گے جس کے بعد یہ ایپ چہرے کے خدوخال کا جائزہ لیتے ہوئے عمر کا تعین کرے گی، ایک بار تصدیق ہونے کے بعد اس ویڈیو کوYoti اورانسٹا گرام دوںوں اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیں گے۔

    عمرکی تصدیق کے دوسرے طریقہ کار میں استعمال کنندہ کو 3 ایسے فالوور کو منتخب کرنا ہوگا جو مذکورہ صارف کی عمر کی تصدیق کرسکیں اور ان کی اپنی عمر بھی کم از کم 18 سال ہونی چاہیئے۔

    Yoti میں وہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ہوائی اڈوں پرمسافروں کے پاسپورٹ کواسکین کر کے ان کے چہرے کی تصویرکی تصدیق میں استعمال ہوتی ہے۔

    اس ایپ کو دنیا بھر میں 11 ملین سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، بہت سے امریکی اور برطانوی حکومتی ادارے بشمول نیشنل ہیلتھ سروسز، ورجن اٹلانٹک اسے کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

  • ادکارہ زباب رانا  کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ادکارہ زباب رانا کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شاندار اداکاری کے باعث لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ زباب رانا کی نئی تصویر نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہورہا ہے۔

    وائرل تصویر میں انہوں نے پیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے جو ان کے حسن کو مزید چار چاند لگارہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کی تصویر ہے؟ یا کوئی خاص فوٹو شوٹ؟

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور ہزاروں افراد اسے لائک کرچکے ہیں معروف اداکاری درفشاں سلیم نے بھی اس تصویر کو لائک کیا ہے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زباب رانا اپنے نین نقش اور فٹنس کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کئے رکھتی ہیں۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana 🇵🇰✨ (@zubab.rana)

     

  • "بس کم بیوقوف کی خواہش کرنا”، ثانیہ مرزا کی معنی خیز ویڈیو وائرل

    "بس کم بیوقوف کی خواہش کرنا”، ثانیہ مرزا کی معنی خیز ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ پر معنی خیز ویڈیو شیئر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے مزاحیہ ویڈیو ریلیز کی ہے.

    ویڈیو میں نہایت مسکین انداز اختیار کرتے ہوئے بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ جب آپ مر جاتے ہیں، آپ کو نہیں معلوم کہ آپ مر چکے ہیں، یہ سب قبول کرنا مشکل ہوتا ہے مگر جب آپ بے وقوف ہوتے ہیں تو ایساہی ہوتا ہے۔

    ثانیہ مرزا کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ انسٹاگرام فالوورز کی جانب سے تبصروں کا طوفان آگیا صارفین دلچسپ انداز میں اس پر کمنٹس جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کون سی عادت پسند نہیں؟

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کا شمار بھارت کی بہترین ٹینس سٹار میں ہوتا ہے اور اپنے شاندار کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔انہوں نے 2010 میں پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

     

  • بپی لہری اپنی موت کے بعد سوشل میڈیا پر، مگر کیسے؟

    بپی لہری اپنی موت کے بعد سوشل میڈیا پر، مگر کیسے؟

    ممبئی : بھارت کے معروف موسیقار بپی لہری کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ سامنے آئی ہے، پوسٹ دیکھ کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والے بھارت کے مایہ ناز گلوکار و میوزک کمپوزر بپی لہری کے انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

    بپی لہری کی اچانک موت نے بھارتی میوزک انڈسٹری کو سوگوار کردیا تھا تاہم اب ان کی یاد میں پہلی بار ان کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    گلوکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے سونے کی گھڑی، بریسلیٹ اور انگوٹھیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

    اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ میراث ہمیشہ کے لیے زندہ رہتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 فروری کو بپی لہری نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

    بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا، بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں داخل تھے۔

    کریٹی کیئر اسپتال میں بپی لہری کے معالج ڈاکٹر دیپک نے بپی لہری کے انتقال کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ جب بپی لہری کو اسپتال لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کم تھا۔

    ڈاکٹر کے مطابق اسپتال لانے پر بپی لہری کی طبعیت بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

  • شیبانی نے نام کے آگے سے مسز اختر ہٹا دیا!

    شیبانی نے نام کے آگے سے مسز اختر ہٹا دیا!

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی دوسری بیوی شیبانی نے شادی کے چند روز بعد ہی اپنے انسٹاگرام پر سے مسز اختر کا لفظ ہٹا دیا۔

    شیبانی ڈانڈیکر نے شادی کے بعد اپنے انسٹا گرام بائیو میں تبدیلی کر کے مسز اختر لکھا تھا تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر اپنا انسٹاگرام بائیو تبدیل کر کے شیبانی ڈانڈیکر اختر لکھ دیا ہے۔

    گزشتہ دنوں بھارتی ڈیزائنر اور ماڈل شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے والے فرحان اختر نے اپنی شادی کے خوبصورت لمحات اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیے تھے۔

    فرحان اختر نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

  • انسٹاگرام نے آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردیں

    انسٹاگرام نے آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردیں

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں کی آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردی ہیں۔

    انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود مشہورشخصیات، فنکاروں اور گلوکاروں وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کی ہے۔

    اس طرح انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پر بلانے کے بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم کما سکیں گے۔

    اس آپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف رقم دینے والے سبسکرائبر ہی دیکھ سکیں گے، اس طرح تخلیق کاروں کی آمدنی کی نئی راہ کھلے گی۔

    انسٹاگرام نے کہا ہے کہ سبسکرپشن کے تحت تخلیقی فنکار اپنے مداحوں سے دیرپا رابطہ رکھتے ہوئے اپنی آمدنی بڑھاسکیں گے۔ دوسری جانب صارفین خاص پروگرام اور پرفارمنس سے محظوظ ہوسکیں گے۔

    انسٹاگرام نے بعض بڑے فنکاروں کو اس کی لائیو ٹیسٹنگ کی پیشکش بھی کی ہے، ان تمام انسٹاگرامرز کا تعلق امریکا سے زیادہ ہے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران سبسکرائب بٹن آن ہوگیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کا بہاؤ سبسکرپشن کی جانب دیکھا گیا۔

    انسٹاگرامرز نے سبسکرپشن کی فیس 99 سینٹس سے لے کر 99 ڈالر اور 99 سینٹس ماہانہ تک رکھی ہے، اس سہولت کے ساتھ فالوورز فنکاروں کی لائیو پرفرمانس، خاص الخاص اسٹوریز، بیجز اور شناخت تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

  • فضاء علی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    فضاء علی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو وائرل ہوگئیں۔

    فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی کے ساتھ سردیوں کی شام کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس سے قبل فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا علی شرارت سے بھرپور مزاحیہ وڈیو بنا رہی ہیں جس میں وہ آدھا بسکٹ اسے کھانے کیلئے دیتی ہیں لیکن بچی اسے پوار کھا جاتی ہے جس پر وہ ایک گانے کے بول دہراتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    اپنی ایک اور ویڈیو میں فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آرہی ہیں اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دونوں ماں بیٹی کا آدھا آدھا چہرہ نظر آرہا ہے اور ایک گانا گنگنا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    اس ویڈیو کو فضا علی کے مداحوں نے خوب پسندکیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ،  واضح رہے کہ فضا علی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

  • نئے سال پر ماہرہ خان ماضی کی بھول بھلیوں میں کھو گئیں

    نئے سال پر ماہرہ خان ماضی کی بھول بھلیوں میں کھو گئیں

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سال کے اختتام پر ماضی کو یاد کرتے ہوئے اپنی پرانی ویڈیوز شیئر کیں، ان کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ پرانی ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

    ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ نے لکھا کہ سال کی آخری شام وہ اپنی اوائل نوجوانی کی ویڈیوز شیئر کر رہی یں جو انہیں کچھ دن پہلے ملی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ 20 سال پہلے کی ان ویڈیوز میں وہ سب بہت معصوم اور دنیا سے انجان تھے اور انہیں ہرگز خبر نہیں تھی کہ مستقبل میں ان کے لیے کیا لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار ماضی میں جانا کچھ زیادہ برا بھی نہیں ہے۔

    اپنی طویل پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نیا سال سب کے لیے ایسی خوشیاں لائے جو دلوں کو خوشی سے بھر دے، اور نیا سال سب کے لیے امن اور صحت سے بھرپور سال ہو۔

  • کیا انسٹاگرام نشے کی طرح اپنا عادی بناتا ہے؟

    کیا انسٹاگرام نشے کی طرح اپنا عادی بناتا ہے؟

    فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام آج کل نوجوانوں کی پسندیدہ ایپ ہے، انسٹاگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ہرگز کسی نشے یا لت کی طرح نہیں ہے۔

    فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے ایپ پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹاگرام نہ تو نو عمر افراد کے لیے نقصان دہ ہے اور نہ ہی وہ نشے کی طرح ہے کہ لوگ اس کے عادی ہوجائیں گے۔

    ایڈم موسری نے امریکی کانگریس کے سامنے پیشی کے موقع پر اپنے بیان میں انسٹاگرام کے حوالے سے کی جانے والی تمام تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے ستمبر 2021 میں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو بھی حقائق سے بالاتر قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر اکاؤنٹ بناتے وقت کچھ خامیاں ضرور ہیں مگر یہ بلکل غلط ہے کہ انسٹاگرام ایک نشے کی طرح ہے جو کم عمر افراد اور خصوصی طور پر لڑکیوں کو اپنا عادی بنا رہا ہے۔

    ایڈم نے دعویٰ کیا کہ انسٹاگرام نے 13 سے 17 سال کی عمر اور خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایپلی کیشن کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں اور حتیٰ الامکان کوشش کی جاتی ہے کہ نو عمر افراد کو کوئی غلط مواد دیکھنے کو نہ ملے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر یقین نہیں جو یہ بتاتی ہے کہ انسٹا گرام ایک نشے کی طرح ہے جو کم عمر افراد اور خاص طور پر لڑکیوں کو ایپ کے استعمال کا عادی بنا رہا ہے۔

    ایڈم موسری کا کہنا تھا کہ 2022 کے وسط میں انسٹاگرام پر کرونولاجیکل فیڈ بھی متعارف کروائی جائے گی، جس سے ہر شخص کو اپنی فیڈ پر اپنی پسند کی چیزیں دیکھنے کا آپشن ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت انسٹاگرام کا الگورتھم ہر شخص کے پروفائل اور اس کی سرچ ہسٹری، پسند و ناپسند کی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ملتی جلتی پوسٹس فیڈ پر دکھاتا ہے، تاہم 2022 میں مذکورہ سلسلہ تبدیل کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ انسٹاگرام کی ایک اندرونی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسٹاگرام نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ تحقیق کے نتائج 2019 میں کمپنی کو پیش کیے گئے تھے جن میں دریافت کیا گیا کہ انسٹاگرام استعمال کرنے والی ہر 3 میں سے ایک نوجوان لڑکی کو باڈی امیج ایشو کا سامنا ہوتا ہے۔