Tag: instagram

  • انسٹاگرام ویڈیوز: صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

    انسٹاگرام ویڈیوز: صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

    انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری دی ہے، سوشل نیٹ ورکنگ سروس نے اب طویل ویڈیوز کی آزمائش بھی شروع کر دی ہے۔

    انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اب 15 سیکنڈز کی بجائے ایک منٹ کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن ہے، اس سلسلے میں طویل ویڈیوز کی آزمائش جاری ہے۔

    انسٹاگرام اسٹوریز میں اس نئے فیچر کے شامل ہونے سے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی، فی الوقت اس نئے فیچر کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

    انسٹاگرام پر زیادہ وقت گزارنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر

    انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق نئے فیچر کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بغیر کسی تعطل کے ویڈیو دیکھ سکیں اور انھیں پوسٹ کر سکیں، اس فیچر میں ویڈیو لائیو بھی دکھائی جا سکے گی۔

    واضح رہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر اگر آپ نے ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کرنی ہے تو آپ اسے 15 سیکنڈز کے ٹکڑوں میں ہی لگا سکتے ہیں، اس ویڈیو کو اسٹوری کے سنگل فریم میں نہیں چلایا جا سکتا، لیکن اب ایک منٹ کی ویڈیو سنگل اسٹوری میں لگائی جا سکے گی۔

  • انسٹاگرام پر زیادہ وقت گزارنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر

    انسٹاگرام پر زیادہ وقت گزارنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنے صارفن کے لیے نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جو انہیں یاد دلائے گا کہ انہیں اب ایپ سے کچھ دیر کا وقفہ لینا چاہیئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک نئے فیچر ٹیک اے بریک کی آزمائش کر رہی ہے۔ یہ اعلان انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کیا۔

    یہ نیا فیچر صارفین کو یاد دلائے گا کہ وہ ایک مخصوص وقت کے بعد ایپ سے 10، 20 یا 30 منٹ کا وقفہ لیں۔

    نوٹیفکیشن میں وقفے کے حوالے سے متعدد طریقوں کا عندیہ دیا جائے گا، جیسے چند گہری سانسیں لینا، اپنے خیالات کو تحریر کرنا، پسندیدہ گانے کو سننا یا دیگر۔

    ایڈم موسیری کے مطابق یہ نیا فیچر تمام صارفین کو دسمبر میں دستیاب ہوگا اور یہ صارفین کی اپنی مرضی ہوگی کہ اسے آن کریں یا نہیں۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2021 میں میٹا کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر نک کلیگ نے وعدہ کیا تھا کہ انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر ٹیک اے بریک متعارف کروایا جائے گا۔

    اس فیچر کا مقصد نوجوانوں میں کچھ وقت کے لیے سوشل نیٹ ورک کا استعمال روکنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس وقت انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر اس کا مقصد ایپ کی لت اور دیگر نقصان دہ رویوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپس میں ایسے مواد سے دور رہنے سے آگاہ کیا جائے گا جو ان کی شخصیت کے لیے مضر ہوگا۔

  • اقرا عزیز کا شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

    اقرا عزیز کا شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ ان کی اہلیہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا ہے کہ وہ یاسر کی بیوی ہیں۔

    اقرا عزیز نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا، انہوں نے انکشاف کیا کہ متعدد بار یاسر حسین نے ان کی ایسے وقت میں خدمت کی جب وہ خود بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر ان کی خدمت کی۔

    اقرا عزیز نے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار کرنے اور خیال رکھنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں شوہر کی پیشہ ورانہ تعریف بھی کی اور لکھا کہ وہ شوز کی اس طرح میزبانی کر کے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں، جیسے ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

    انہوں نے پوسٹ میں شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ان سے محبت کرتے رہنے اور ساتھ رہنے کا عزم بھی کیا۔

    یاد رہے کہ سنہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے یہاں جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے اقرا اسکرین سے دور ہیں۔

  • نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کی۔

    اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

    مداحوں کو نیلم منیر کی تصویر اور پیغام بے حد پسند آیا اور ان کی تصویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    خیال رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالووورز کی تعداد 55 لاکھ ہے۔

  • انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کو خوشخبری سنادی، اب اسٹوریز کے ساتھ دیئے جانے والے لنک سوائپ اپ فیچر کو اب ریٹائر کردیا گیا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین اسٹوری میں موجود اسٹیکر پر دیئے گئے لنک والی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے تھے۔ اب تمام صارفین اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے لنک اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس یا بہت زیادہ فالورز والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

    مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز ہر ایک کے لیے مفید ثابت ہوسکے گا بالخصوص ایسے ادارے جو اپنی مصنوعات کو لنک کرسکیں گے۔

    تاہم یہ فیچر بار بار گمراہ کن یا نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوری میں اسٹیکر ٹول پر جائیں اور وہاں لنک اسٹیکر پر کلک کرکے یو آر ایل کا اندراج کریں۔

    کمپنی کی جانب سے جون میں لنک اسٹیکرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی اور اس وقت انسٹاگرام کے سابق پراڈکٹ ہیڈ نے وشال شاہ نے بتایا تھا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپام اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر نظر رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

    دونوں فیچر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ صارفین لنک اسٹیکرز پر ری ایکشن کا اظہار بھی کرسکیں جو سوائپ اپ اسٹوریز پر ممکن نہیں۔

  • عثمان مختار کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

    عثمان مختار کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

    معروف اداکار عثمان مختار نے نئی زندگی شروع کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا، دونوں اسی ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

    اپنی شادی کے دو دن بعد عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب کے دوران کھنچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔

    عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کے لیے ان کا انتخاب کرنے پر زنیرہ انعام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا۔

    عثمان مختار نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زندگی میں جو بھی فیصلے کیے، وہ چاہے غلط تھے یا صحیح، انہوں نے جیسے بھی دن گزارے، وہ سب چیزیں اکٹھی ہوکر انہیں ان کی اہلیہ تک لے گئیں۔

    انہوں نے زنیرہ انعام سے رشتہ طے ہونے اور شادی ہونے پر خود کو نہ صرف خوش قمست ترین شخص قرار دیا بلکہ یہ اعتراف بھی کیا کہ جب بھی وہ اہلیہ کے ہمراہ ہوتے ہیں، تب ہی وہ خود کو مکمل محسوس کرتے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے زنیرہ انعام کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    عثمان مختار نے پوسٹ میں شادی کی تقریبات کے انتظامات کرنے والے افراد اور ان میں شرکت کرنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی دعائیں دینے پر مداحوں کی بھی تعریفیں کیں۔

    یاد رہے کہ عثمان مختار اور زنیرہ انعام 23 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، ان کی شادی کی تقریبات 20 اکتوبر کو شروع ہوئی تھیں لیکن دونوں نے نکاح رواں برس مارچ میں کیا تھا۔

  • انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب

    انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب

    سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارمز کو ایک کرنے کے لیے ایک اور قدم بڑھایا ہے، انسٹاگرام نے بھی ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر متعارف کروایا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹا گرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے۔

    گزشتہ سال کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام میں کراس میسجنگ کو متعارف کرایا تھا اور اب کراس ایپ گروپ چیٹ کا فیچر بھی پیش کردیا گیا ہے، یعنی اب میسنجر اور انسٹا گرام کانٹیکٹس سے گروپ چیٹس کرنا ممکن ہوگا۔

    اسی طرح میسنجر اسٹائل پولز کو بھی انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز اور کراس ایپ گروپ چیٹس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

    کمپنی کی جانب سے کراس ایپ گروپ چیٹس کے لیے ٹائپنگ انڈیکٹرز کے ساتھ ساتھ نئی چیٹس تھیمز بھی میسنجر اور انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائی ہیں۔

    علاوہ ازیں انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کروایا ہے۔

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں ویڈیو چیٹ اسٹارٹ کرکے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو ایک کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

  • اداکارہ کومل عزیز انسٹاگرام پر چھا گئیں

    اداکارہ کومل عزیز انسٹاگرام پر چھا گئیں

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد ڈیڑھ ملین ہونے پر خوشی سے نہال ہوگئیں ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر کومل عزیز نے اپنی پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد پندرہ لاکھ ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل انسٹاگرام اسٹوری پر ہی اداکارہ نے بیرون ملک روانگی کے لیے ضروری کووڈ ٹیسٹ کرانے کی بھی مختصر ویڈیو شیئر کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ملک کا سفر کرنے والی ہیں؟

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ کومل عزیز خان نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دئیے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی شخصیات سے متاثر ہیں اور ایسے ہی دیگر ان تمام لوگوں سے جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر خدمت خلق کرتے ہیں۔

     

  • ماہرہ خان نے اظہار محبت کردیا

    ماہرہ خان نے اظہار محبت کردیا

    پاکستانی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت سلیم کریم سے اپنی محبت کا اظہار کردیا، ان کی حالیہ پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اور آپ ہی صحیح انسان اور حقیقی محبت ہیں۔

    ماہرہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مائی لو لکھا اور ساتھ ایک دل کا ایموجی بھی بنایا۔ ماہرہ نے اس پوسٹ میں سلیم کریم کو ٹیگ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیگر فنکار سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں اور ماہرہ کو صحیح محبت کے انتخاب پر سراہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے ساتھ انسٹا گرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا تھا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے۔

    میزبان ایچ ایس وائی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ جب انہیں دیکھتی ہیں تو آپ کو کیا احساس ہوتا ہے؟ جس پر ماہرہ نے کہا تھا کہ انہیں ہمسفر ڈرامے کی ایک لائن یاد آتی ہے جس میں اشعر نے خرد کے بارے میں کہا تھا کہ پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو۔

  • انسٹاگرام کی اسٹوریز میں نیا فیچر

    انسٹاگرام کی اسٹوریز میں نیا فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں اسٹوریز پر نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے، انسٹا گرام کے مطابق تمام صارفین کو متعارف کروانے کے لیے اس کی جانچ پڑتال جاری رہے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک سوائپ اپ فیچر کو ختم کیا جارہا ہے۔

    30 اگست سے سوائپ اپ لنک کے بجائے اب لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    انسٹاگرام نے تصدیق کی ہے کہ اب بیرونی ویب سائٹس پر لے جانے کے لیے ٹیب ایبل اسٹیکرز کو استعمال کیا جائے گا۔

    کمپنی کی جانب سے جون میں لنک اسٹیکرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی اور اس وقت انسٹاگرام کے سابق پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ نے بتایا تھا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپام اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر نظر رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

    دونوں فیچر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ صارفین لنک اسٹیکرز پر ری ایکشن کا اظہار بھی کرسکیں جو سوائپ اپ اسٹوریز پر ممکن نہیں۔

    انسٹاگرام کے مطابق اس وقت جو صارفین سوائپ اپ استعمال کررہے ہیں وہ ہی اسٹیکر آپشن کو بھی استعمال کرسکیں گے مگر تمام صارفین کو متعارف کروانے کے لیے اس کی جانچ پڑتال جاری رہے گی۔