Tag: instagram

  • انسٹاگرام پر نئی تبدیلی

    انسٹاگرام پر نئی تبدیلی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی شاپس نے اپنے پلیٹ فارم پر ای کامرس صارفین کو مزید راغب کرنے کے لیے پہلی بار اشتہارات کی آزمائش شروع کردی ہے۔

    انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم کو ای کامرس بزنس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوششوں میں ہے اور اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انسٹاگرام شاپ پر اشہارات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق یہ ہماری نیلامی کی بنیاد پر کام کرنے والی پراڈکٹ ہے جس کی آزمائش امریکا میں کی جا رہی ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو دوسری مارکیٹوں میں اس نئے فارمیٹ کو متعارف کروایا جائے گا۔

    انسٹاگرام شاپس میں اشتہارات سے ای کامرس آؤٹ لیٹس اپنی انسٹاگرام شاپس کے استعمال کو مزید مؤثر بنا سکیں گے۔

    انسٹاگرام نے گزشتہ سال آن لائن شاپنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاپس کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں چیک آؤٹ کا فیچر مربوط تھا، جبکہ حال ہی میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے بعد فروخت کنندگان اپنی پراڈکٹ کو ایک تصویر یا تصویروں کی ایک پوری ریل بنا کر آن لائن فروخت کے لیے پیش کرسکیں گے۔

    انسٹاگرام کے مطابق فی الحال اشتہارات کا فیچر صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور استعمال کنندہ کو انسٹاگرام کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

  • انسٹا گرام نے ویڈیو کے شوقین صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    انسٹا گرام نے ویڈیو کے شوقین صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    سان فرانسسکو : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی۔

    انسٹاگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے مختصر ویڈیوز کا سیشن ریلز کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا اب ان ویڈیوز کے دورانیے کو ایک منٹ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے جو پہلے 30 سیکنڈ تک محدود ہوتی تھیں۔

    فیس بک کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس تبدیلی کا اعلان کیا۔ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے کچھ عرصے قبل یہ مختصر ویڈیوز کا سیشن ریلز کے نام سے متعارف کرایا تھا۔

    انسٹاگرام کی جانب سے ریلز میں کیپشن اسٹیکرز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے جو آڈیو کو ٹیکسٹ پر مبنی کیپشنز میں بدل دیں گے۔ اس طرح صارفین ریلز کی ویڈیو کو بغیر آواز کے بھی دیکھ سکیں گے۔

    یہ نیا فیچر چند انگلش بونے والے ممالک میں ہی دستیاب ہوگا تاہم انسٹاگرام کی جانب سے جلد دیگر زبانوں اور ممالک میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

    انسٹاگرام کی جانب ریلز کی ویڈیوز کے دورانیے میں اضافہ اس وقت کیا گیا ہے جب جولائی 2021 میں ٹک ٹاک نے اپنی ویڈنوز کے دورانیے کو ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ تک کردیا تھا۔

    انسٹاگرام میں نئی تبدیلی ان ٹک ٹاک صارفین کے لیے بھی خوش آئند ثابت ہوگی جو اپنی طویل ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

    انسٹاگرام ریلز میں آغاز میں 15 سیکنڈ طویل ویڈیوز ہی پوسٹ کی جاسکتی تھیں تاہم ستمبر 2020 میں اس دورانیے کو 30 سیکنڈ تک بڑھا دیا گیا تھا۔

    اس تبدیلی کا مقصد کریٹیرز کو مواد کی تیاری کے لیے زیادہ آزادی فراہم کرنا تھا، ستمبر 2020 میں ٹائمز کا وقت بھی بڑھا کر 10 سیکنڈ کردیا گیا تھا تھا۔

    اسی طرح صارفین کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی مگر ریلز میں ابھی تک کوئی ایسا اضافہ نہیں کیا گیا جو اسے ٹک ٹاک سے منفرد بناسکے۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلز کو دنیا بھر میں اگست 2020 متعارف کرایا تھا جبکہ یوٹیوب کی جانب سے بھی اسی طرح کا نیا اضافہ شارٹس کی شکل میں کیا گیا۔

  • بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کے نئے فیچرز

    بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کے نئے فیچرز

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل اسپیس فراہم کرنا ہے۔

    انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔

    پہلے فیچر یہ ہے کہ اگر 13 سال یا اس سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنائے گا تو خود کار طور پر وہ پرائیویٹ ہوگا یعنی اس اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی پوسٹس صرف دوسرے کم عمر بچے ہی دیکھ سکیں گے۔

    ان کے علاوہ صرف ان ہی بڑوں کی نظروں سے یہ پوسٹس گزر سکیں گی جنہیں یہ بچہ (صارف) خود اجازت دے گا۔

    دوسرے فیچر کے ذریعے انسٹاگرام پر مشکوک حرکتیں کرنے والے اکاؤنٹس کی نگرانی میں زیادہ سختی کی جائے گی اور انہیں کم عمر بچوں کو براہ راست پیغامات بھیجنے یا ڈی ایم کرنے سے بھی باز رکھا جائے گا۔

    تیسرے فیچر کے ذریعے اشتہار دینے والے اداروں کےلیے بھی آپشنز محدود کیے جائیں گے تاکہ انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں تک صرف وہی اشتہارات پہنچیں جو ان کی عمر کے حساب سے ہیں۔

    اس اعلان سے منسلک ایک اور پوسٹ میں فیس بُک کی نائب صدر یوتھ پروڈکٹس پاؤنی دیوانجی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ بنانے والے فرد کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

  • انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

    انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے۔

    انسٹا میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔

    یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کی بجائے بس کلک کرنا ہوگا۔

    اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے، جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں۔

    انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ
    لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپیم اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصل کیا جائے گا، یہ مستقبل کا نظام ہے جو ہم حاصلل کرنا چاہتے ہیں۔

    فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔

  • ایمن خان کا بہن اور بہنوئی کے لیے جذباتی پیغام

    ایمن خان کا بہن اور بہنوئی کے لیے جذباتی پیغام

    معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کو کہا ہے کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان چند روز قبل کیا تھا اور دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

    اس دوران ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر احسن کو اپنے خاندان میں شامل ہونے پر خوش آمدید بھی کہا تھا۔

    اب انہوں نے انسٹاگرام پر بہن اور اس کے منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کر کے دونوں کو مبارکباد دی اور ساتھ میں لکھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

    یاد رہے کہ ایمن خان سنہ 2018 میں منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    میسنجر اور انسٹاگرام میں دلچسپ نئے فیچرز

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔

    اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔

    ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔

    فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

    فیس بک کے مطابق یہ فیچر جلد انسٹا گرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔

    دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

  • صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کردی، صبا قمر نے چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

    صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب اور جلد شادی کے اعلان کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، میں نے امن کا انتخاب کیا ہے۔

    صبا قمر کی تصویر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کمنٹ کیا، ذرا چہرہ تو دکھاؤ، جبکہ صبا قمر کے ہونے والے جیون ساتھی عظیم خان نے کمنٹ کیا، میں نے آپ کا انتخاب کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے چند روز قبل اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

  • انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی

    انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی

    سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی 12 برس سے کم عمر بچوں کو یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکتی ہے، تاہم اب اسے بچوں کے لیے بھی قابل استعمال بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تصدیق کی ہے کہ 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مقبول ایپ کے نئی ورژن کی تیاری پر کام جاری ہے۔

    ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی یہ جانتی ہے کہ بہت سے بچے انسٹاگرام استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس حوالے سے ابھی تک تفصیلی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک حل یہ ہے کہ نوجوان افراد یا بچوں کے لیے انسٹاگرام کا ایک نیا ورژن تیار کیا جائے جہاں والدین کے پاس ٹرانسپیرنسی یا کنٹرول ہو۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی 12 برس سے کم عمر بچوں کو پلیٹ فارم کے استعمال سے روکتی ہے۔

    فیس بک کے ترجمان جو اوسبورن کا کہنا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین سے پوچھ رہی ہے کہ کیا وہ اپنے دوستوں سے رابطے میں رہنے کے لیے ایپس جوائن کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم انسٹاگرام میں پیرنٹ کنٹرولڈ تجربہ لانے پر کام کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں، انہیں نئی مشغلے اور دلچسپیاں ڈھونڈنے میں مدد مل سکے۔

  • ’مجھے آپ کی سوچ پسند آئی‘

    ’مجھے آپ کی سوچ پسند آئی‘

    کراچی: معروف اداکار زاہد احمد نے اپنے مداحوں کو دلچسپ اور مزاحیہ جوابات دیے جس سے ان کے مداح نہایت لطف اندوز ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار زاہد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ وہ 30 منٹ تک مداحوں کے کمنٹس کے جواب دیں گے، اس سیشن میں انہوں نے نہایت مزاحیہ اور دلچسپ جوابات دیے۔

    ایک مداح نے ان سے کہا مجھے آپ کی اداکاری بہت پسند ہے جس پر زاہد احمد نے کہا کہ مجھے آپ کی سوچ پسند ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

    ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ کی اسکن اتنی اچھی کیسے ہے؟ جس پر زاہد احمد نے کہا کہ اچھے میک اپ آرٹسٹس کی وجہ سے۔

    ایک اور مداح نے پوچھا کہ زاہد احمد اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں اپلوڈ کرتے؟ جس پر انہوں نے طنزیہ جواب دیا کہ میں نے انہیں کرائے پر لیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

    خیال رہے کہ 36 سالہ زاہد احمد اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فریاد میں بھی مراد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • انسٹاگرام نے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

    انسٹاگرام نے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سروس انسٹا گرام نے لائیو رومز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے بیک وقت 4 افراد لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔

    فیس بک کی زیر ملکیت ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے صارفین کی جانب سے کیا جارہا تھا۔

    انسٹا گرام میں لائیو اسٹریمنگ کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے، جس میں کچھ عرصے پہلے ایک اور دوست کو ایڈ کرنے کی سہولت کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    اب کمپنی کا کہنا تھا کہ ایک صارف دیگر 3 افراد کے ساتھ بیک وقت لائیو اسٹریم کرسکتا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور لگ بھگ 3 ماہ بعد اسے متعارف کروا دیا گیا۔

    اسے استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کر کے انسٹا گرام کیمرا اوپن کریں یا نیچے پلس کے آئیکون پر کلک کریں، وہاں موجود آپشنز میں لائیو کا انتخاب کریں۔

    لائیو اسٹریم میں ٹائٹل کا اضافہ کرنے کے بعد رومز کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا اور پھر لائیو براڈکاسٹ کے مہمانوں کو شامل کرنا ہوگا۔ انسٹا گرام صارفین اپنی لائیو ویڈیو کے دوران بھی کسی فرد کو سرچ کر کے ایڈ کر سکتے ہیں۔

    انسٹا گرام میں کریٹیئر اس نئے فیچر سے آمدنی بھی حاصل کر سکیں گے کیونکہ کمپنی کی جانب سے ویوروز کو کریٹیرز کے بیجز خریدنے کی اجازت دی جائے گی۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے کریٹیئرز زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور فالورز بھی بڑھ سکتے ہیں۔