Tag: instagram

  • ثانیہ مرزا کا اپنی بہن کے نام پیار بھرا پیغام

    ثانیہ مرزا کا اپنی بہن کے نام پیار بھرا پیغام

    لاہور : بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

    ان نے کہنا ہے کہ انہیں اپنی چھوٹی بہن انعم مرزاسے بے انتہا پیار ہے، اور اس کے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ثانیہ نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بے پناہ محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا اپنی تصاویر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر آئے دن شوہر شعیب ملک، بیٹے اذہان  ملک اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے ابھی حال ہی میں اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت اور دلچسپ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انعم مرزا اُنہیں اُن سے بہتر جانتی ہیں، انعم مرزا اُن کی وہ ساتھی ہیں جس کے بغیر وہ ایک دن بھی نہیں گزار سکتیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی پہلی اولاد اور اُن کی دوست۔ ثانیہ مرزا نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انعم مرزا کے لیے مزید لکھا ہے کہ وہ اُن سے بہت پیار کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن اور سابق کپتان شعیب ملک کی سالی انعم مرزا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔

  • عائزہ خان کا ’ارطغرل غازی‘کی اداکارہ سے محبت کا اظہار

    عائزہ خان کا ’ارطغرل غازی‘کی اداکارہ سے محبت کا اظہار

    کراچی : ترکی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گلسم علی کو پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے محبت بھرا پیغام بھیجا جس کا جواب انہوں نے بھی بہت محبت سے دیا۔

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ڈرامہ ارتغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گلسم علی (اصلاحان خاتون) کے نام محبت بھرا پیغام تحریر کیا ہے۔

    خوبصورت مسکراہٹ سے مداحوں کا دل موہ لینے والی عائزہ خان نے گلسم علی کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری سہیلی میں تمہیں مِس کروں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    جواب میں گلسم علی نے بھی لکھا کہ میری پیاری بہن میں بھی آپ کو بہت مِس کروں گی مگر مجھے معلوم ہے کہ ہم جلد ہی دوبارہ ملیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر گزشتہ برس اپریل سے نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل جسے اردو میں ترجمہ کرکے ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔

    ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی نے عالمی سطح پر اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی ہے، دنیا بھر میں اس ڈرامے کو سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جا چکا ہے۔

  • عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے، ان کی اس پوسٹ پر کرکٹرز نے دلچسپ تبصرے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا۔

    عاصم اظہر نے اپنی یہ انسٹاگرام پوسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، پوسٹ کو اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پی سی بی اس ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ شاداب خان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ اگر کپتان آپ ہوں تو۔

    کرکٹر اعظم خان نے بھی عاصم اظہر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو جس پر اصم اظہر نے جواب دیا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔

  • فیس بک کیخلاف مقدمات : واٹس ایپ اور انسٹا گرام کو خطرہ

    فیس بک کیخلاف مقدمات : واٹس ایپ اور انسٹا گرام کو خطرہ

    سان فرانسسکو : امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور 48 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے فیس بک کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے عدالت میں دو مقدمات دائر کردیئے۔

    غیر ملکی خبر ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور امریکی ریاستیں فیس بک کو واٹس ایپ اور انسٹا گرام فروخت کرنے پر مجبور کرسکتی ہیں۔ فیس بک پر اجارہ دارانہ کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا میں دو مقدمات دائر کر دیے گئے۔

    مذکورہ مقدمات میں فیس بک کے مالک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے خریدو یا دفن کرو کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے اپنے چھوٹے حریفوں کو اپلی کیشنز فروخت کرنے مجبور کیا، فریقین کی جانب سے فیس بک انتظامیہ پر مارکیٹ کے غلبے کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور 48 ریاستوں کےاٹارنی جنرلز نے فیس بک کے خلاف مقدمات دائر کئے ہیں۔

    مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فیس بک منظم طریقے سے اپنےحریف ختم کرکے اپنی غیرقانونی اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہے۔

    دونوں مقدمات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں فیس بک کی جانب سے کمپنیوں کی خریداری کو روکے اور فیس بک کی موجودہ ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو الگ بھی کیا جائے۔

  • گلوکارہ میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج کی پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی

    گلوکارہ میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج کی پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی

    واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار سنگر میڈونا کی کرونا وائرس کے علاج سے متعلق ایک پوسٹ انسٹاگرام نے سنسر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میڈونا کو کو وِڈ 19 کے علاج سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر انسٹاگرام پر سنسر کیا گیا ہے، میڈونا نے انسٹاگرام پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ری ٹویٹ کر دیا۔

    انسٹاگرام پر میڈونا کے فالوورز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے بھی زائد ہے، اپنے مداحوں کے لیے انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے لیے کئی مہینوں سے ایک تصدیق شدہ ویکسین موجود ہے، لیکن اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ دولت مند مزید امیر ہو جائیں اور غریب اور بیمار افراد مزید بیمار ہوں۔

    انھوں نے اپنی پوسٹ میں امریکی معالج اسٹیلا امانوئل کی ایک ویڈیو لگائی تھی جنھوں نے ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو کرونا وائرس کی معجزانہ دوا قرار دیا تھا، اس سلسلے میں ان کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیلی تھیں لیکن ملیریا کی یہ دوا کرونا وائرس کے خلاف مؤثر نہیں پائی گئی۔

    کرونا ویکسین کی تیاری: میڈونا کا اہم اعلان

    بدھ کو غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کی کمپنی (انسٹاگرام کی بھی مالک) کے نمائندے نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی ویڈیو ہٹا دی ہے کہ جس میں کرونا وائرس کے لیے علاج اور بچاؤ کے سلسلے میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا، اس پر تبصرہ کیا، یا اسے شیئر کیا، انھیں اب ایسے پیغامات دکھائی دیں گے جن میں وائرس سے متعلق مستند معلومات فراہم کی گئی ہوں گی۔

    میڈونا کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تھی تاہم اس کے اسکرین شارٹ سے پتا چلتا ہے کہ انسٹاگرام نے اسے پہلے دھندلا کیا ہوا تھا، اور اس پر لکھا تھا کہ یہ جھوٹی معلومات ہیں اور آزاد فیکٹ چیکرز اس کا تجزیہ کر چکے ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو کلپس ڈیلیٹ ہونے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی رواں ہفتے متعدد بار اپنے 84 ملین فالوورز کے لیے ٹویٹ کی تھیں، ان کے صاحب زادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کو منگل کے دن مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر پر عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

    ویڈیو میں اسٹیلا امانوئل واشنگٹن میں سپریم کورٹ کی سیڑھیوں پر دعویٰ کرتی نظر آتی ہیں کہ کوئی بیمار نہیں پڑے گا، اس وائرس کا علاج موجود ہے جسے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کہتے ہیں۔

  • ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    ننھے اذہان کو موسیقی کیوں پسند نہیں آئی؟

    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اذہان اپنے نانا کے ساتھ موجود ہے۔

    ویڈیو میں اذہان کے نانا کھلونا آلہ موسیقی بجا رہے ہیں جسے کچھ دیر سننے کے بعد اذہان وہاں سے چلا گیا جس پر اس کے نانا ہنس پڑے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں (اذہان کی طرف سے) لکھا گیا کہ موسیقی ہمارے خاندان میں موجود نہیں، یہ بے ہنگم موسیقی سننے کے کچھ دیر بعد مجھے بھی کمرے سے جانا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Okay .. maybe music isn’t the strength in our family 🤣 even I had to walk away after a while 🤔👶🏽 #jugalbandiwithnanas

    A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik) on

    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ دن قبل بھی انہوں نے اذہان کی معصومانہ باتیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

  • ہیری اور میگھن نے شاہی زندگی کو الوداع کہہ دیا

    ہیری اور میگھن نے شاہی زندگی کو الوداع کہہ دیا

    برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے بالآخر شاہی زندگی کو الوداع کہہ دیا، اپنی آخری پوسٹ میں جوڑے نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ہیری اور میگھن مرکل کے شاہی جوڑے کی حیثیت سے استعمال کیے جانے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ شیئر کردی گئی۔

    سسکیس رائل کے اکاؤنٹ سے جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا، اس کمیونٹی کا شکریہ، سپورٹ کرنے کے لیے، متاثر کرنے کے لیے اور دنیا کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    As we can all feel, the world at this moment seems extraordinarily fragile. Yet we are confident that every human being has the potential and opportunity to make a difference—as seen now across the globe, in our families, our communities and those on the front line—together we can lift each other up to realise the fullness of that promise. What’s most important right now is the health and wellbeing of everyone across the globe and finding solutions for the many issues that have presented themselves as a result of this pandemic. As we all find the part we are to play in this global shift and changing of habits, we are focusing this new chapter to understand how we can best contribute. While you may not see us here, the work continues. Thank you to this community – for the support, the inspiration and the shared commitment to the good in the world. We look forward to reconnecting with you soon. You’ve been great! Until then, please take good care of yourselves, and of one another. Harry and Meghan

    A post shared by The Duke and Duchess of Sussex (@sussexroyal) on

    اپنی پوسٹ میں جوڑے نے کہا کہ وہ انہیں مزید یہاں (انسٹاگرام) پر نہیں دیکھ سکیں گے تاہم ان کی فلاحی خدمات جاری رہیں گی۔

    جوڑا آج یعنی 31 مارچ کو اپنے شاہی لقب یعنی سسکیس رائل سے دستبردار ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ہی گزشتہ کئی ماہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والے اس شاہی تنازعے کا بھی اختتام ہوجائے گا۔

    ہیری اور میگھن نے گزشتہ برس شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا اعلان کیا تھا۔

    شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

    شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد ہیری اور میگھن ’ہز اینڈ ہر رائل ہائی نیس‘ کے شاہی القابات، سرکاری مالی امداد اور دیگر شاہی مراعات سے محروم ہوچکے ہیں۔

    دونوں اپنے شیر خوار بیٹے آرچی کے ساتھ پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تاہم اب کہا جارہا ہے کہ جوڑا امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہونے جارہا ہے۔

  • غیرمعیاری مواد سے کم عمر بچوں کو دور رکھنے کے لیے فیس بک کا اہم اقدام

    غیرمعیاری مواد سے کم عمر بچوں کو دور رکھنے کے لیے فیس بک کا اہم اقدام

    نیویارک : فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے دور رکھنے کے لیے حد مقررکردی، اب 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو غیر اخلاقی مواد دیکھنے سے روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے، سوشل میڈیا سائٹس نے بچوں کو غیر اخلاقی مواد دیکھنے سے متعلق ایک حد مقرر کردی ہے۔

    جس کے تحت اب فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی، دونوں کمپنیوں نے اس کے لیے 18 سال کی حد مقرر کی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت فیس بک ٖٖغیر اخلاقی سرگرمی کی عکاسی کرنے والے اشتہارات اور تصاویر کو بچوں سے چھپائے گا جبکہ فیس بک نے ٹیلی گراف کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے ٖٖغیر اخلاقی مواد دیکھنے کی روک تھام کا آغاز 2020 کے اوائل میں شروع کریں گے۔

    کمپنی نے نئی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پالیسی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مشتمل اشتہارات، فن پارے اور تصاویر کی رسائی صرف بالغ صارفین کی حد تک محدود کردے گی، اس طرح کا مواد ان صارفین کے لیے پوشیدہ ہوگا، جن کی فیس بک پر درج کردہ تاریخ پیدائش 18 سال سے کم ہوگی۔

    کمپنی نے اس پالیسی کا مقصد یہ بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد اس تنقید کا جواب دینا ہے، جس میں یہ سمجھا جاتا ہےکہ فیس بک کے موجودہ قواعد وضوابط نابالغوں کو غیر اخلاقی مواد کی رسائی فراہم کر رہے ہیں ان میں تصاویر کے ساتھ ہی ٹی وی شوز جیسے گیم آف تھرونس کی تصاویر وغیرہ شامل ہیں۔

  • ایوانکا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر ہزیمت کا سامنا، صارفین کی شدید تنقید

    ایوانکا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر ہزیمت کا سامنا، صارفین کی شدید تنقید

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر اس وقت ہزیمت اور شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک اسٹوری پوسٹ کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانکا ٹرمپ افریقی ملک اتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو نوبل انعال جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر املا کی غلطی کر بیٹھیں، جس پر انہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آبے احمد کو مبارکباد دینے کے لیے ایوانکا نے اسٹوری لگائی، جہاں انہوں نے ’’Nobel‘‘ کی جگہ ’’Noble‘‘ لکھ دیا جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ایوانکا ٹرمپ کو بھی احمق قرار دیا۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ایوانکا ٹرمپ نے ایسے شخص کو نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد دی جو انہیں انسٹاگرام پر فولو ہی نہیں کرتا‘۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایوانکا ٹرمپ متعدد بار سوشل میڈیا پر املا کی غلطیاں کرچکی ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں متازع لباس زیب تن کرنے پر بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

    امن کا نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

    واضح رہے کہ حال ہی میں افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو دوملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر نوبل انعام کاحقدار قرار دیا گیا ہے۔