Tag: institutions

  • حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا

    حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا

    اسلام آباد: سرکاری اداروں کی نجکاری معاملے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کا پلان  تیار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت متعدداداروں کی نجکاری کیلئے نشاندہی کی ہے، وزیراعظم نے وزارت نجکاری اور صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیدیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی کی نجکاری کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان آٹو موبیل کارپوریشن کی نجکاری کرنے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کی فہرست میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، کھادی کرافٹس ڈیولپمنٹ کمپنی، لیدر کرافٹس ڈیولپمنٹ کمپنی اور مورافیکو انڈسٹریز شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا سدرن پنجاب ایمبر وائڈری انڈسٹری، گوجرانوالہ بزنس سینٹر، پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹر اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی اور اسپن یارن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کی بھی نجکاری کا پلان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری، دوسرا آپشن ختم کرناہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • ایرانی ہیکروں کا برطانیہ کے مختلف اداروں کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملہ

    ایرانی ہیکروں کا برطانیہ کے مختلف اداروں کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملہ

    لندن : برطانوی حکام نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی انقلابی فورسز کے ہیکروں نے برطانیہ کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں کے اسمارٹ فونز اور دیگر برقی آلات کو گزشتہ برس ایرانی ہیکروں نے سائنر حملوں کا نشانہ بناکر معلومات (ڈیٹا) چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکروں کی جانب سے رواں برس کے آغاز پر بھی اسپیشل سیکٹر کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں بینک، لوکل حکومت بھی شامل ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، 23 دسمبر 2018 کو ایرانی ہیکروں نے پوسٹ آفس، لوکل گورنمنٹ کے آن لائن نیٹ ورک اور مختلف کمپنیوں پر سائبر حملہ کیا۔

    اسکائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کے کو سال 2018 کے آخر میں ایرانی ہیکروں کی جانب سے کئے گئے حملے کا علم ہے۔

    نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر متاثرہ کمپنیوں اور افراد کے ساتھ سائبر حملے کے نقصانات کم کرنے کے لیے صلاح مشورہ کررہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں میں ایرانی ہیکرز کی جانب سے برطانیہ کے آن لائن ڈاک سسٹم، ہزاروں ملازمین کا موبائل ڈیٹا چوری کرنے اور کئی کمپنیوں کو غیر معمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سائبر حملوں میں روسی خفیہ ایجنسی ’جی آر یو‘ ملوث ہے، برطانیہ کا الزام

    خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے  روس پر بھی سائبر حملوں کے الزامات کی بوچھاڑ کی تھی، برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ سائبر حملوں میں روسی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔

    نیشنل سائبر سیکیورٹی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی خفیہ ایجنسی کے سائبر حملوں کے متاثرین میں روس اور یوکرائن کے بڑے کاروباری مرکز، امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی اور برطانیہ کے ایک چھوٹے ٹیلیویژن نیٹ ورک بھی شامل ہے۔

  • سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے ساتھ سابق دور میں کھیلا گیا گھناؤنا کھیل ناقابل معافی ہے، قوم کو وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان صاحب ملک کو موجودہ مسائل سے باہر نکالیں گے۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہوگا، وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے سے تبدیلی نظر آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن کے بہتر ثمرات سے عوام استفادہ کرسکیں۔