Tag: instruction for cricket fans

  • پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

    پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، شاہد آفریدی کا کہناہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر بورڈ کے اعلٰی آفیشلز بھی موجود تھے۔

    میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایک اچھی ٹیم بنانا چاہتا ہوں۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ شکست سے ڈرتے نہیں بلکہ چیلنج سمجھ کر سامنا کرتے ہیں۔

    بوم بوم آفریدی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتے،انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے سے پہلے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

  • پاک زمبابوے سیریز، شائقین کے لئے ہدایت نامہ جاری

    پاک زمبابوے سیریز، شائقین کے لئے ہدایت نامہ جاری

    لاہور: زمبابوے کے خلاف میچز کے لئے سیکیورٹی اداروں نے شائقین کے لئے ہدایات جاری کردیں، میچ دیکھنے کے لئے فینز کو اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ مقرر وقت سے دو گھنٹے قبل اسٹیڈیم آنا ہوگا۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے شائقین کرکٹ خوشیاں منارہے ہیں اور لائیو ایکشن دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم جانے کیلئے پُرعزم ہے۔

    جمعے کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

    سخت سیکورٹی کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے شائقین کیلئے قوائد و ضوابط کا پلان جاری کردیا ہے۔

    ٹکٹ ہولڈر کیلئے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہوگا۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے لئے نادرا کی وین بھی اسٹیڈیم میں موجود رہینگی۔ جعلی کارڈ ہونے کی صورت میں فوری گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔

    پنجاب پولیس کے مطابق مہمان ٹیم زمبابوے کی آمد اور روانگی کے وقت راستےکو کلیئر رکھا جائیگا۔

    زرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے صدر مملکت ممنون حسین بھی گراونڈ میں موجود ہوں گے۔ پی سی بی نے زمبابوے کے میچز دیکھنے کے لئے وزیرِاعظم اور مختلف سفارتکاروں کو بھی دعوت نامے جاری کیے ہیں۔