Tag: Insurgent

  • سائنس فکشن فلم انسرجنٹ نے 100ملین ڈالرز کمالیے

    سائنس فکشن فلم انسرجنٹ نے 100ملین ڈالرز کمالیے

    امریکہ: ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ نے سو ملین ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس پرنمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    غیر معمولی صلاحیتیں، منفرد انداز اور سائنس فکشن ایکشن فلم انسرجنٹ نے ریلیز کے پہلے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فلم انسرجنٹ دوہزارچودہ کی سپر ہٹ مووی ڈائیورجنٹ کا سیکوئیل ہے۔

    فلم کی کہانی مستقبل کی دنیا پر بنائی گئی ہے، جس میں دنیا چند گروہوں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور پھر اس گروپنگ میں ایک لڑکی شامل نہیں ہوپاتی کیونکہ اس کی صلاحیتیں ان سب سے الگ ہوتی ہیں۔

    اسی لئے اسے اپنی جان بچانے کیلئے خطروں کا سامنا کرناپڑتا ہے،خطروں سے کھیلنے والی لڑکی اب ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔

    ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم انسرجنٹ نے پوری دنیا میں سو ملین ڈالر کا بزنس کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    لاس انجلس: ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ چون کروڈ ڈالر کا بزنس کر کےامریکی باکس آفس پر چھاگئی۔

    ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چھپن کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔

     منفرد صلاحیتوں کی حامل لڑکی کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم انسرجنٹ بیس مارچ کو ریلیز کے بعد تین دن میں چون کروڈ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

    جبکہ محبت کی خاطر جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہنے والے شخص پر مبنی فلم دی گن مین نے شائقین کو مایوس کیا اور صرف پانچ ملین ڈالر کا بزنس ہی حاصل کر سکی۔

  • ایکشن سے بھرپور فلم اِنسرجنٹ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ایکشن سے بھرپور فلم اِنسرجنٹ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ : بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ڈائی ورجنٹ کے سیکیوئل ” اِنسرجنٹ” کا نیا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    غیر معمولی صلاحیت کی مالک نوجوان لڑکی اکیلے ہی دشمنوں کا سامنا کرے گی، لوگوں کو ظلم و ستم سے بچانے نوجوان لڑکی آرہی ہے، جو مار دھاڑ سے سنیما گھروں میں ہل چل مچائی گی۔

    ہالی وڈ فلم ” اِنسرجنٹ” کے نئے ٹریلر نے شائقین پر اپنا سحر طاری کردیا۔ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    جس کے مطابق ایک لڑکی مختلف گروہوں میں شامل ہونے کی بجائے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے۔

    غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں، جنکے علاوہ تھیوجیمز، زوئے کریوٹز، کیٹ وِنلسیلٹ، نومی واٹس، میگی کیو اور اینزل ایلگورٹ اپنے سابقہ کردار میں جلوۂ گر ہونگے۔

    سنسنی خیز فلم بیس مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائیگی۔