Tag: inteligence report

  • مسئلہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنیٰ ہیں، سابق سربراہ را

    مسئلہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنیٰ ہیں، سابق سربراہ را

    نئی ممبئی: بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے، لیکن بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہیں۔

    بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے سے دور کرنے کی کتنی کوشش کرےلیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ خود بھارتی اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیر کوخطے کا اہم ترین ایشو سمجھتی ہے۔

    اس بات کا اعتراف بھارتی خفیہ ایجنسی  را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ نے اے آروائی نیوز کو ایک انٹرویو میں کیا ،را کے سابق سربراہ امر جیت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مشرف کا چار نکاتی فارمولا پسند آیا تھا۔

  • بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے ہاتھ ملالیا

    بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے ہاتھ ملالیا

    اسلام آباد: سیکورٹی زرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کےلیے بھارت اورافغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے مشترکہ منصوبے بنالیے ہیں.

    بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے ہاتھ ملالیا ہے، ذرائع کے مطابق افغان انٹیلی جنس اور را نے لشکر فاروقی کے نام سے گروپ تشکیل دیا ہے، جس کا سربراہ مطیع الرحمان اور عبد الرحمان کو بنایا گیا ہے۔

    گروپ میں آصف چھوٹو سمیت کئی خطرناک دہشتگرد شامل ہیں، جنہیں پنجاب میں اہم سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا.

    سیکورٹی زرائع کے مطابق القاعدہ اور لشکر جھنگوی نے بھی ملک اسحاق کا بدلہ لینے کیلئے دو اہم حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے، دونوں تنظیموں کو فنڈنگ اور تربیت بھارتی ایجنسی را دے رہی ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ دہشتگردوں نے پانچ اور چھ ستمبر کی صبح ایک اہم ایئرپورٹ اور بس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا گیا۔

    سیکورٹی زرائع کے مطابق پنجاب سے دو بھارتی ایجنٹس اور اسلام آباد سے دو افغان ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد دوست ملکوں سے تعلق رکھنے والوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے.

  • سیو دی چلڈرن پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،چوہدری نثار

    سیو دی چلڈرن پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ سیو دی چلڈرن این جی اوز پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    کچھ این جی اوز کا دائرہ کار ملکی مفاد سے متصادم ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر  داخلہ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کی آڑ میں کوئی پاکستان میں غلط کام کر سکے گا۔

    کچھ غیرسرکاری تنظیموں کی انٹیلی جنس رپورٹ آ چکی ہے۔غیر سرکاری تنظیموں کے لئے وفاقی سطح پر قانون لانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل میں این جی اوز کے معاملات کو وزارت داخلہ خود دیکھے گی تین ماہ میں این جی اوز سے متعلق تمام کام مکمل کر لیں گے۔

    سیو دی چلڈرن کے خلاف 2012 میں ایکشن ہونا چاہیئے تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار این جی اوز میں سے چالیس فیصد غیررجسٹرڈ ہیں۔

    متعدد این جی اوز کو امریکا اور افریقہ کی غیر سرکاری تنظیموں کو بھارت اور اسرائیل فنڈنگ کر رہے ہیں۔