Tag: intellegence report

  • حساس اداروں کا سندھ حکومت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کی تفصیلات طلب

    حساس اداروں کا سندھ حکومت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد: حساس اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ سے دہشت گردی کے مقدمات، اور اس میں ملوث شدت پسندوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا پانے اور بری کئے جانےو الے افراد کی تفصیلات مانگی ہیں۔

    حساس اداروں کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ملزمان کو بری کیوں کیاگیا، ملزمان کے خلاف ثبوت کمزور تھے یا ان کامقدمہ درست طور پر نہیں چلایا گیا۔

     حساس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے مکمل کوائف، اہل خانہ اور تنظیموں سے تعلق کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، جبکہ عدالتوں سے بری کئے گئے افراد کی نگرانی کے حوالےسے بھی سوالات کئے گئے ہیں۔

  • کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی

    کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی

    کراچی : کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    حساس ادارے کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ ، وزارتِ داخلہ سندھ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے، حساس ادارے کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عدنان رشید کی سربراہی میں حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پانچ خودکش حملہ آور تیار کئے گئے ہیں، عدنان رشید اس حملے کیلئے فنڈنگ اور خودکش حملہ آوروں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    رپورٹ میں مستقبل قریب میں خودکش حملے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد پرویز مشرف کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لیجاتے وقت نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    حساس ادارے نے وفاقی وزارتِ داخلہ ، وزارتِ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے، سابق صدر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور خودکش حملہ آوروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

  • کراچی: محرم الحرام میں خودکش حملوں کا خطرہ

    کراچی: محرم الحرام میں خودکش حملوں کا خطرہ

    کراچی: محرم الحرام میں دہشت گردوں کے بڑے خطرے سے حساس ادراروں نے آگاہ کردیا ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد مخصوص مقامات پر خود کش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔

    حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران مخصوص علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کالعدم تنظیم کی اعلیٰ قیادت نے ایم پی آر کالونی کے امیر خلیل کو ٹاسک دیا ہے جسکے بعد کالعدم تحریک طالبان نے دو خود کش حملہ آور کراچی بلا لئے ہیں۔

    یہ دہشت گرد اورنگی ، منگھوپیر میں امام بارگاہ گرم چشمہ ،کالا میدان ،علی گڑھ کالونی میں خود کش حملہ کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق حملے کے لیے مدرسے کے اٹھارہ سالہ طالب علم محمد زمین کو تیار کیا گیا ہے، خودکش حملے کے لئے دو جیکٹس بھی تیار کی گئی ہیں، جن کا وزن پانچ سے چھ کلو گرام ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔