Tag: intense-heat

  • کراچی سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

    کراچی سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

    کراچی / اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت چند علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ کسانوں کو بھی فصلوں کی نگہداشت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق 9 سے 12 جون تک اسلام آباد، بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7ڈگری زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

  • شدید گرمی میں راحت جاں : املی اور آلو بخارے کا شربت

    شدید گرمی میں راحت جاں : املی اور آلو بخارے کا شربت

    موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے، یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشا پھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہے جبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شیریں اور کچا ترش ہوتا ہے۔

    سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہے چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہے، شوگر کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے سے ترش آلو بخارہ استعمال کرسکتے ہیں۔

    شدید گرمی میں خود کو تروتازہ رکھنے کیلئے املی اور آلو بخارے کا شربت استعمال کریں۔ جس کو بنانے کا آسان سا طریقہ ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے۔

    تازہ آلو بخارے کا چھلکا اتارنے کے بعد اس کی گٹھلی نکال لیں اور اسی طرح املی کی گھٹلیاں نکال لیں۔
    پھر اس میں مطلوبہ پانی شامل کرکے بلینڈر کے ذریعے باآسانی شربت تیار کیا جاسکتا ہے۔

    اجزاء:

    املی آدھا کپ، آلو بخارا (خشک) ایک کپ، کاسٹر شوگر آدھا کپ، کالا نمک آدھا چائے کا چمچ، برف حسبِ ضرورت، تخم بالنگا اور پانی حسبِ ضرورت۔

    ترکیب:

    املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ پھر صبح بیج نکال کر بلینڈ کرلیں۔ اب اس آمیزے کو دو کپ پانی میں کاسٹر شوگر کے ساتھ پانچ منٹ کے لیے پکائیں۔

    اس کے بعد بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اوپر سے تخم بالنگا ڈال کر اہل خانہ کو پیش کریں۔

  • شدید گرمی : بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

    شدید گرمی : بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

    ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث بجلی کے طلب کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، مسلسل دوسرے دن بجلی کی طلب30ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگئی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آج بجلی کی طلب 30ہزار154میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز بجلی کی طلب 30ہزار 89میگا واٹ ریکارڈ کی گئی تھی، پاکستان کی تاریخ میں بجلی طلب کا مسلسل دوسرےدن نیا ریکارڈ بنا۔

    خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ353فیڈرز پر 4 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے7ہزار514فیڈرز پر4گھنٹے سے کم کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    وزیر توانائی کے مطابق7ہزار 63 فیڈرز پر 3گھنٹے سے کم کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ4ہزار24فیڈرزپر2 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ 2ہزار376فیڈرزپرایک گھنٹے سے کم کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بل دینے والے اور کم نقصان والے90 فیصد فیڈر پر3گھنٹے یا کم لوڈشیڈنگ ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی ، سمندری ہوائیں آج بھی بند، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، سمندری ہوائیں آج بھی بند، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : کراچی والوں کو آج بھی شدید گرمی کا سامنارہے گا، درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کل سےدرجہ حرارت میں کمی کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، سمندری ہوا بند ہونے سے حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب33 فیصدہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی کی لہرکا آج آخری روزہے، کل سےدرجہ حرارت میں کمی کاامکان ہے، رواں ماہ کراچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں، کراچی والےجون میں ہلکی بارش اور جولائی میں بارشوں سے لطف اندوزہوسکیں گے۔

    گرمی کی شدت کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے درجہ حرارت بڑھنے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں اس کے باوجود شہری احتیاط کریں اور شام چار بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں۔

    ڈاکٹروں نے شہریوں کو پانی اورٹھنڈے مشروبات زائد استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سال کا گرم ترین مہینہ شمار کیا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    دوسری جانب اندرون سندھ بھی گرمی زوروں پر ہے، شہیدبینظیرآباد میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 46 ، جیکب آباد میں 45 سکھر میں 44 اور حیدرآباد میں 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے گوجرنوالا، لاہور، اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کی نویدسنادی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مئی ، جون میں کراچی میں شدید گرمی اور سمندری طوفان کا خدشہ

    مئی ، جون میں کراچی میں شدید گرمی اور سمندری طوفان کا خدشہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی جون میں کراچی میں شدید گرمی کی لہر اور سمندری طوفان آنے کا خدشہ ہے جبکہ کراچی سمیت کئی شہروں میں گرمی کا زور برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہر بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دار کیا ہے کہ کراچی میں مئی اور جون میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ موسم گرما میں سمندری طوفان آنے کے بھی خطرہ ہیں۔

    اندرون سندھ گرم ہواؤں نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بدستورشدید گرمی کا راج ہے، پنجاب میں بھی حالات مختلف نہیں۔

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیراورملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں ، مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ


    یاد رہے اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مئی میں سخت گرمی ہوگی، متعلقہ اداروں ہیٹ ویو کےحوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

    طبی ماہرین نے بھی کراچی میں آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

    واضح رہے کہ 2015 جون میں کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سے ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔