Tag: inter bank

  • امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، روپیہ غیرمستحکم

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، روپیہ غیرمستحکم

    کراچی : ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج بھی روپے کے مقابلے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 81 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا، 288.43 روپے پر بند ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 289 روپے میں فروخت کر رہےہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 853 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ غیرمستحکم

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ غیرمستحکم

    کراچی : ملک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 28 پیسے بڑھا ہےجبکہ گزشتہ روز 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میںکاروبار کے اختتام پر ڈالر225.12روپے سے بڑھ کر225.40روپے پر بند ہوا

  • ڈالر کی قیمت میں کمی، روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کی قیمت میں کمی، روپیہ مزید مستحکم

    کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روہے کی قدر مستحکم رہی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221.66 سے کم ہو کر 221.65 روپے پر بند ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 221.75 روپے اور 221.25 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقامی ضرورت اور ذخائر کو بہتر سطح پر رکھنے کے لیے مطلوبہ زرمبادلہ کا مزید بندوبست نہ ہونے پر اسٹیٹ بینک نے ایکس چینج کمپنیوں سے فی خریدار کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے گھٹاکر 50ہزار ڈالر کردی ہے۔

    وزیر خزانہ کی ڈالر اسمگلنگ کے خلاف سرحدی علاقوں میں اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ کریک ڈاؤن کے اعلان اور ایکس چینج کمپنیوں سے فی خریدار کی حد 50فیصد گھٹانے سے ڈالر کی قدر کافی حد تک مستحکم رہی۔

  • مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

    مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

    کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل چار روز اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں 12اکتوبر کو ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 اکتوبر تک 2.87 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں نئے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں جمعرات کے بعد جمعہ کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور ڈالر مزید 55 پیسے کی کمی سے 224.90 کی سطح پر آگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 220.95 سے کم ہو کر 220.84 روپے پر بند ہوا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ رکنے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے قرض منظوری کے نتیجے میں ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباوٗ کم ہوگیا۔

  • ڈالر نے تمام حدیں پار کرلیں، تیسرے روز بھی اضافہ

    ڈالر نے تمام حدیں پار کرلیں، تیسرے روز بھی اضافہ

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چُھو گیا۔ ہفتے کے تیسرے روز ڈالر ایک روپے نو پیسے مہنگا ہو کردو سو چالیس روپے تک پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے سیشن میں روپے کی قدر میں کچھ اضافہ ہوا تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر دو سو انتالیس روپے پینسٹھ پیسے پر بند ہوا۔

    بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو چالیس روپے پندرہ پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو سو چھیالیس سے دوسو اڑتالیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر اٹھائیس جولائی دوہزار بائیس کو دو سو انتالیس روپے چورانوے پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • عید الفطرکے بعد پہلا کاروباری دن، ڈالرکی اڑان جاری

    عید الفطرکے بعد پہلا کاروباری دن، ڈالرکی اڑان جاری

    کراچی: عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی مانگ برقرار ہے ، مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا، اسٹیٹ بنک کا عید سے قبل کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ انٹر بینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 60 پیسے اضافے کے بعد آج 122 روپے تک پہنچ چکی ہے  جس کے سبب روپے کی قدر دباؤ کا شکار ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں رمضان المبارک کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر 123 روپے سے تجاوز کرکے نئے ریکارڈ بنا چکا ہے۔ کرنسی ڈیلرزکا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا ہے۔اسٹیٹ بینک اور نگراں حکومت نے کرنسی مارکیٹ فری کردی ہے۔

    یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلا ت سے قبل روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا  تھا ،جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں تھی۔

    عید  سے قبل کرنسی ڈیلروں کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ حکومت کے گلے پڑگیا ہے ،ڈالرکی قیمت میں اضافہ خام تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی کے باعث ہوا ہے، روپے کی قدر میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک میں چار روز میں ڈالر8روپے مہنگا ہ تھا ، جس کے باعث ملک پر قرضوں کے حجم میں پانچ سو چالیس ارب روپے کا اضافہ ہوا  تھا۔ یاد رہے کہ  اسٹیٹ بینک اور نگران حکومت  نے ڈالر پر سے کیپ ہٹانے اور فری مارکیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

      ترجمان اسٹیٹ بینک نے اس غیرمعمولی اضافے پر وضاحت پیش  کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ انٹر بینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ بیرونی توازن ادائیگی کی عکاس ہے، مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

    انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالرپھر روپیےکو آنکھیں دکھانےلگا، اسٹیٹ بینک کی مداخلت بھی کام نہ آسکی، ڈالرایک سو تین روپےسےبھی تجاوز کرگیا۔

    پیرکوانٹربینک مارکیٹ یعنی بینکوں کےمابین لین دین میں امریکی ڈالرایک سوتین روپےکی سطح بھی عبورکرگیا، کرنسی ڈیلرزکے مطابق ہفتےکےآغازپرڈالرکی طلب میں اضافےسے روپےکی قدر مزید گرگئی، جس کا سبب درآمدی ادائیگیوں کیلئےساڑھے پانچ کروڑڈالرسےزائد کی خریداری تھی جس کےدوران ڈالردس پیسے مہنگا ہوکرایک سوتین روپےپانچ پیسےکا ہوگیا۔

    پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام سےڈالرایک سوتین روپےدس پیسے میں خریدا اورایک سوتین روپےپچاس پیسےمیں اُنہیں فروخت کیاگیا۔

  • اوپن مارکیٹ: ڈالرایک سو تین روپےتک جا پہنچا

    اوپن مارکیٹ: ڈالرایک سو تین روپےتک جا پہنچا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سوتین روپےمیں فروخت ہورہا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو تین روپے جبکہ قیمت فروخت ایک سو تین روپے بیس پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹ روپے ، کنیڈین ڈالر بانوئے روپے ، یورو ایک سو اکتیس روپے پچاس پیسے،سعودی ریال ستائسروپےپچیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوئے پیسے میں فروخت ہورہاہے

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام

    کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید ایک سو دو روپے تیس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے ستر پیسے رہی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹھ روپے ستر پیسے ، کنیڈین ڈالر بانوئے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو انتیس روپے پچاس پیسے، سعودی ریال ستائس روپے پچاس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور پچانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    کراچی: انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے پینسٹھ پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سو دو روپے تیس پیسے جبکہ قیمتِ فروخت ایک سودو روپے چالیس پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمتِ فروخت ایک سوچھیاسٹ روپے پچاس پیسے، کنیڈین ڈالراکیانوے روپے پچاس پیسے، یوروایک سو تیس روپے، سعودی ریال ستائس روپےدس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپے پچاس اورایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔