Tag: inter bank market

  • انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

    انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

    کراچی : ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر آج بھی انٹر بینک میں مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 7 پورے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابل میں انٹربینک میں ڈالر34پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد 287.97روپے پربند ہوا۔

    دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر288.37روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 298روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے کمی کےبعد 298 روپے پر آگیا۔

    ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے کہنے پر بینکوں نے ایکسچینج کمپنیز کو5 ملین ڈالر فراہم کئے، سپلائی ہونے کی وجہ سے کل بھی ڈالر مزید گرنے کی توقع ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 295 تک جاسکتا ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 37 پیسے اضافے سے 288 روپے پر پہنچ گیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 70 پیسے اضافے سے 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ڈالر ایک بار پھر روپے پر بازی لے گیا

    ڈالر ایک بار پھر روپے پر بازی لے گیا

    کراچی : ڈالر کے سامنے روپیہ ایک بار پھر تنزلی کا شکار ہے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں آج بھی مہنگا ہوگیا، آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر12 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے برقرار ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 81پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔

    انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285.42 روپے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 285.92 روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج بھی 313روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    ڈالر کی قیمت

     

  • ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کو استحکام ملنے لگا

    ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کو استحکام ملنے لگا

    ملک بھر میں ڈالر کی مسلسل گراوٹ کے باعث روپے کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز معمولی کمی سامنے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہے، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

    رواں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 15پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے، مزید ایک روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 313 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ڈالر کی اڑان جاری، روپے کی قدر مزید کم

    ڈالر کی اڑان جاری، روپے کی قدر مزید کم

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کاریٹ 283روپے پر آگیا۔

    ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 2.31 روپے بڑھ کر 280.7 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 283 روپے پر بند ہوئی۔

    اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.94 روپے بڑھ کر 335.66 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 335 روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 2.19 روپے بڑھ کر 297.56 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4 روپے بڑھ کر 297 روپے ہوگئی۔

    انٹربینک میں ریال کی قدر 59 پیسے بڑھ کر 74.78 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 75.10 روپے ہوگئی۔

  • ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ، روپیہ مستحکم

    کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی ہے، ایک ہفتے کے اندر ڈالر 262.82 روپے سے کم ہوکر 259.99 روپے تک نیچے آگیا۔
    رپورٹ کے مطابق برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے سے روپے پر دباؤ کم ہوا جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 روپے پر برقرار رہا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے میں یورو 1.50 روپے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 70.70 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 318 روپے اور اماراتی درہم 1.70 روپے اضافے سے 75.20 روپے کا ہوگیا۔

  • روپیہ ایک بار پھر مستحکم : ڈالر کی قدر کم ہوگئی

    روپیہ ایک بار پھر مستحکم : ڈالر کی قدر کم ہوگئی

    کراچی : ڈالر کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے سے جاری مسلسل اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کی کمی ہوئی

    ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 220.84 سے کم ہو کر 220.41 روپے پر بند ہوا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 133 پوائنٹس اضافے سے 42347پر بند ہوا۔

    حصص بازار میں آج 22 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن دس ارب روپے بڑھ کر 6849 ارب روپے ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، تیسرے روز بھی اضافہ

    امریکی ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، تیسرے روز بھی اضافہ

    کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 220 روپے اور اوپن ریٹ 227روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 219.71 سے بڑھ کر 220.88 روپے پر بند ہوا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی : ڈالر کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے سے مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 218.43 سے بڑھ کر 218.89 روپے پر بند ہوا ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہے۔

    دس گرام سونے کا بھاؤ 814 روپے اضافے سے ایک لاکھ27ہزار143 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالرز اضافے سے 1657ڈالرز فی اونس تک ہوگئی ہے۔

  • قرضہ ملنے کے باوجود ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، روپے کی قدر مزید کم

    قرضہ ملنے کے باوجود ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، روپے کی قدر مزید کم

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے، آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 234 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 240 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد بھی ڈالر کی قدر کم نہ ہوسکی، بدھ کو بھی ڈالرکی پیش قدمی جاری ہے۔ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے کا ہوگیا۔

    اس حوالے سے مقامی کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کیلٸے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال مزید دشوار کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

    گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈالر کی طلب کے مقابلے میں فراہمی آدھی بھی نہ ہونے کے باعث ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔