Tag: Inter-provincial

  • بین الصوبائی منشیات فروش فیصل ساتھیوں سمیت مارا گیا

    بین الصوبائی منشیات فروش فیصل ساتھیوں سمیت مارا گیا

    گجرات کے گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی منشیات فروش اپنے ساتھی سیمت مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں ہنج میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم فیصل عرف فیجی 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    ڈی پی او گجرات ملک عرفان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الصوبائی منشیات فروش فیصل شہزاد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کر کے علاقہ کلیئر کردیا۔

    اس سے قبل پولیس نے اسی منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تھا جس کے نتیجے میں ملزمان فیصل نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

  • بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہورکے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اےاین ایف عملے نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی، فرار ہونے کی کوشش میں ملزمان نے  اے این ایف کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف عملے نے ملزمان کو کامیابی سے روک کر گرفتار کر لیا تلاشی لینے پر گاڑی سے 1200 گرام منشیات کے 65 پیکٹ برآمد ہوئے، مجموعی طور پر گاڑی سے 78 کلو منشیات برآمد کی گئی۔

    اے این ایف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے بنتی ہے، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ سے ہے، ملزمان پشاور سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات اسمگل کرتے ہیں، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں خواتین سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

    کراچی میں خواتین سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

    کراچی میں 2 خواتین سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو سے زائد مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئی، گرفتار ملزم عبدالقیوم اشتہاری تھا اس سے قبل بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی سے چھینی گئیں لگژری گاڑیاں کہاں استعمال ہوتی ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

    کراچی سے چھینی گئیں لگژری گاڑیاں کہاں استعمال ہوتی ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

    کراچی: شہر قائد سےچھینی گئیں کروڑوں مالیت کی لگژری گاڑیاں کہاں ہیں؟، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ کے مطابق کراچی سے بین الصوبائی کار اسنیچنگ کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیربروہی کی ذاتی کوششوں کے باعث اس منظم گروہ کا پردہ چاک ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی سے چھینی گئی کروڑوں مالیت کی لگژری گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں کرائےپر چلنےکاہو شربا انکشاف ہوا ہے، بین الصوبائی کار لفٹر گروہ نے گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو کرائےپر دیں اور ان کمپنیوں سے فی گاڑی1لاکھ20ہزارتا1لاکھ90ہزار کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

    بین الصوبائی کار اسنیچنگ کا بھانڈا شارع نور جہاں سے دہشتگردی میں ملوث منظور عرف بافو عرف شوکت نے پھوڑا، جس نے دوران تفتیش اہم راز اگلے، مبینہ دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی سے مہنگی ترین گاڑیاں چھین کر انہیں ڈیرہ بگٹی پہنچایا جاتا ہے، یہاں گاڑی کا رنگ،کاغذ اور انجن چیسز نمبر تبدیل کردیاجاتاہے۔

    مبینہ دہشت گرد نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں ان قیمتوں گاڑیوں کے خریدار موجود ہیں، دھندے میں سیاسی جماعت کے رہنماؤں سےلےکر با اثرا فراد تک ملوث ہیں، کار لفٹر گروہ بلوچستان میں مخصوص خریدار کو گاڑیاں فروخت کرتے ہیں، کار اسنیچراور خریداروں میں گٹھ جوڑ ہے اور خریدار بذریعہ کنٹریکٹ چھینی ہوئی گاڑی مذکورہ کمپنیوں کو کرائے پر دیتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دہشتگردی و دیگر کیسز میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کے انکشاف پر تحقیقات کی گئیں، ایس ایس پی بشیربروہی نے معاملےکی تہہ تک پہنچنےکےلیےآئی جی سندھ کوخط لکھا۔

    رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے محکمہ داخلہ کے ذریعےچیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا، چیف کمشنر کی جانب سے سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ اسلام آباد کو خط لکھا گیا جس پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو خط لکھ کرجواب طلب کیا اور متعلقہ کمپنیوں سے5سال میں کرائے پر حاصل گاڑیوں کی تفصیل طلب کرلی گئیں ہیں۔

  • کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟ حیران کن انکشافات

    کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟ حیران کن انکشافات

    کراچی: سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں بھتہ خوری میں ملوث کالعدم بی ایل اے سےمنسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج سعیدآباد ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے سےمنسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت دہشت گرد محمد آصف بروہی عرف ڈان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے، دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بی ایل اے وڈھ میں قائم ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، سال2012سے2017تک کراچی میں اغوا برائےتاوان کی16بڑی وارداتیں کی جبکہ سال2011سےلیکر2019تک سات افرادکاقتل کیا۔

    دہشت گرد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس عرصے میں تاجروں،کاروباری افراد کو اغوا کرکے بھاری تاوان لیا، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے5سال میں5کروڑ70لاکھ روپےتاوان وصول کیا، تاوان وصول کرنےکےبعدمغویوں کو رہاکیاگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے، جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔