Tag: interacted

  • سوڈان: یورپی ممالک کے سفارت کار رشتہ ازدواج کے موقع پر مقامی رنگ میں رنگ گئے

    سوڈان: یورپی ممالک کے سفارت کار رشتہ ازدواج کے موقع پر مقامی رنگ میں رنگ گئے

    خرطوم: سوڈان میں متعین برطانوی سفارت کار اور ہالینڈ کی خاتون سفارت کار نے اپنی شادی کی تقریب کے موقع پر مقامی رسم و رجواج اپنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں مقیم برطانوی سفیر ’اشیاق غفور‘ اور ہالینڈ کی خاتون سفارت کار ’فیکا‘ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تاہم ان کی شادی کی تقریب سوڈانی رسم ورجواج کے مطابق انجام پائی۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں سفارت کاروں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے لیکن انہوں نے شادی کے لیے اپنی روایات کو ترک کر دیا اور سوڈانی رسم ورواج اپنایا جس کے بعد اب وہ ایک دوسرے کے شریک حیات ہیں۔

    دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا میں انوکھی شادی

    شادی کے موقع پر دلہن فیکا نے سوڈان کی تیار کردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا جب کہ دلہا نے روایتی سوڈانی چغہ، سرپر حریرہ اور چیتے کی کھال کی ڈیزائن کے جوتے زیب تن کیے اور ماتھے پرہلال کی شکل کے سنہری چاند پر مشتمل ایک پٹی باندھ کر مقامی روایت کو زندہ کیا۔

    شادی کی تقریب میں سفارت کاروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر خواتین اور دیگر عزیز واقارب نے روایتی نغموں اور دف بجا کر شادی کی تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

    انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    دوسری جانب سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں قائم برطانوی سفارت خانے نے دونوں سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے رشتہ ازدوج میں منسلک ہونے پر مبارک باد بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی یوم شہدا کی تقریب کے بعد شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں ، جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم شہدا کی تقریب کے بعد رات دیر گئے تک شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کوسلام پیش کیا اور ان کے عزم اورحوصلےکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے شہدا ہمارا فخرہیں۔

    آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے عزم اور حوصلے کو سراہا۔


    مزید پڑھیں : بہت ڈو مور کرلیا، اب دنیا ڈو مور کرے، آرمی چیف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے، بہت ڈو مور کرلیا اب دنیا ڈو مور کرے،عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کا عمل جہاد نہیں فساد ہے، جہاد ریاست کا حق ہے اسی کے پاس رہنا چاہیے،تعلیمی درس گاہوں، مدارس، پولیس اور قانون میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔