Tag: interbank

  • ڈالر آج بھی سستا، روپے کی قدر میں مزید بہتری

    ڈالر آج بھی سستا، روپے کی قدر میں مزید بہتری

    ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل چوتھے روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 268 روپے ہے، انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالرکا بھاؤ 265روپے 38 پیسے تھا۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا تاہم شام کو مارکیٹ مثبت رحجان کے ساتھ بند ہوئی، اسٹاک مارکیٹ 176 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

  • انٹربینک میں ڈالر مہنگا، 225 روپے50 پیسے پر جا پہنچا

    انٹربینک میں ڈالر مہنگا، 225 روپے50 پیسے پر جا پہنچا

    کراچی : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیکج ملنے کے باوجود ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج پھر ڈالر کی قیمت میں دو روپے 08 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر دو روپے 08 پیسے مہنگا ہو کر 225 روپے50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس وقت بینکس امپورٹر کو ڈالر دوسو پچیس روپے اسی پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے بڑھ کر دو سو چونتیس سے دو سو چھتیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • روپیہ مزید تگڑا : امریکی ڈالر  213 روپے تک گر گیا

    روپیہ مزید تگڑا : امریکی ڈالر 213 روپے تک گر گیا

    کراچی : پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام برقرار ہے ، امریکی ڈالر ایک روپے 38 پیسے کم ہو کر 213 روپے 21 پیسے پرآگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں  ڈالر 2 روپے 28 پیسے کم ہو کر 213 روپے21 پیسے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر213 روپے 59 پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔

    ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہو کر 211 سے 213 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کم ہے اور سپلائی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

    گذشتہ ہفتے محرم کی تعطیلات کی وجہ سے تین روز کاروبار ہوا تھا ، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8.55 روپے سستا ہوا اور 224.04 روپے گرکر 215.49 روپے پر بند ہوا ۔

    انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ہفتے کے دوران نمایاں کمی ہوئی اور ڈالر 9روہے سستا ہو کر 222 روپے سے گھٹ کر 213 روپے تک گر گیا۔

  • امریکی  ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 176 سے تجاوز کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 175 سے تجاوز کرگیا اور 174روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 35پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اس وقت 176 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے چار دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر میں 5 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، اس سے قبل 26 اکتوبر کو ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 176 روپے 26 پیسے تک گیا تھا۔

    اہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والی قسط میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ پر ایک بار بھر دباؤ آیا ہے، جس سے ڈالر دوبارہ اوپر جانا شروع ہو گیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سعودی عرب نے 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی مد میں بھی رقم ادا کرے گا۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

    کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کي قدر ميں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربينک میں ڈالر سستا ہوکر 151 روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 1 روپے سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئے اور انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ روپے کي قدرميں اضافہ اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹربينک ميں ڈالر بیالیس پيسے سستا ہو کرایک سو اکیاون روپے پچاس پیسے پرٹريڈ ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر ایک سوچوون روپے سے کم ہوکر ایک سو ترپین روپے پر آگیا۔

    گذشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر مزید دو روپے پینتس پيسےمہنگا ہوا، انٹربينک ميں ڈالر ایک سو باون روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سوتریپن روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں :  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

    گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 149.65سےبڑھ کر151.92روپےکی سطح پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر154روپےمیں فروخت ہوا تھا۔

    فاریکس ذرائع کا کہنا تھا ڈالر کو سرمایہ کاری کا ذریعہ بنانے پر قدر اور مانگ میں اضافہ ہوا، جوں جوں ڈالر مہنگا ہوا ،طلب سے زیادہ خریداری دیکھی گئی ، قیمت126 ہونے پر روزانہ ایک کروڑ ڈالراضافی فروخت ہوا۔

    ذرائع کے مطابق قدر 144ہوئی تو روزانہ 5 کروڑ ڈالر اضافی فرخت ہوا، بڑے خریداروں میں سیاسی، سرکاری، کاروباری طبقہ شامل ہے۔

  • ڈالرکی قیمت میں پھر اضافہ

    ڈالرکی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی : بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالرکی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر3روپے مہنگا ہو گیا اور 110 روپے تک میں فروخت ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مین اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کےآغاز پر ہی روپیہ لڑکھڑا گیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ ایک سو دس روپے تک میں فروخت ہوا۔

    انٹربینک میں ڈالر107سے بڑھ کر110روپےمیں ٹریڈہوتادیکھا گیا، ڈالراس وقت 2روپے اضافےسے109 روپےمیں ٹریڈ ہورہا ہے۔

    چیرمین فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مداکلت نہیں کی تو ڈالر کی قمیت مزید بڑھ سکتی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے روپے کی قدر میں کمی دراصل عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دی گئی ہدایات کی وجہ سے ہے۔ نیٹ

    کرنسی ڈیلز کا کہنا ہےکہ حکومت اور مرکزی بینک نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔

    یاد رہے 3 روز قبل چند گھنٹوں میں ڈالر ایک سو دس روپے تک جا پہنچا تھا ، فروخت ہونے والا ڈالر ٹریڈنگ کے اختتام پرایک سو آٹھ روپے ستر پیسے کا ہوگیا تھا۔


    مزید پڑھیں : اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر 110 روپے تک جا پہنچا


    روپے کی قدر میں گراوٹ پر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں تاہم آج کی گراوٹ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق ہے۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک معاملے کا فوری نوٹس لے اور حکومت روپیہ ڈی ویلیو کرنے سے متعلق پالیسی واضح کرے۔

    دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی سے ملک پر واجب الادا قرضوں میں ایک سوچھیاسی ارب روپے کا اضافہ ہوا، درآمدکنندگان کو اب ایک سو چھ ارب روپے زائد کی ادائیگی کرنا ہوگی اور اس سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی روپے کی قدر میں راتوں رات کمی، ڈالر 109 روپے تک جا پہنچا


    خیال رہے کہ رواں سال میں ایسا پہلی بار ایسا نہیں ہوا، جولائی میں بھی ایسا ہوا تھا، روپے کی قدر میں ایک دن میں تین فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور ڈالر 109 روپے تک جا پہنچا تھا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ میں کسی کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار نہیں ٹھرایا گیا تھا جبکہ اسٹیٹ بینک نے تسلیم کیاکہ روپےکی قدرمیں کمی دراصل ایڈجسٹمنٹ تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام

    کراچی :اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

    کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دو روپے پچاسی پیسے میں فروخت ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو تین روپے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹ روپے ، کنیڈین ڈالر بانوئے روپے ، یورو ایک سو انتیس روپے پچاس پیسے،سعودی ریال ستائس روپےپچیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔