Tag: Interbank Market

  • تحریک انصاف کی کامیابی کے ثمرات،4 سال بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں سب سے بڑی کمی

    تحریک انصاف کی کامیابی کے ثمرات،4 سال بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں سب سے بڑی کمی

    کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5روپے35 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 122.50 کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سے تاجر برادری کا اعتماد بڑھنے لگا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر پڑھ رہے ہیں۔

    کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں 5 روپے 35 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 122روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    روپے کی قدر مستحکم ہونے سے ملکی قرضوں میں ساڑھے 4 سو ارب سے زائد کمی آئی۔

    خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ساڑھے چارسال بعد ڈالر کی قیمت میں انتی بڑی کمی دیکھی گئی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی


    گزشتہ جمعہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر127روپے85پیسے پر بند ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، تین روز کے اندر ڈالر 7 روپے ستر پیسے کم ہوگیا، جس کے بعد قیمت 123 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

    انتخابات سے قبل ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کرگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے کی ریکارڈ سطح پر

    انٹر بینک میں ڈالر 128 روپے کی ریکارڈ سطح پر

    کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر 128 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صرف آج ہی بینکوں کے درمیاں لین دین میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور 128روپے50 پیسے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ایک دن میں روپے کی قدر میں 6روپے45 پیسے کی ریکارڈ کمی کی گئی۔

    تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا بیل آؤٹ پیکج ناگزیر ہونے کا منفی اثر ہے ، اسٹیٹ بینک کے پاس دس ارب ڈالر کے ذخائر بھی نہیں بچے جبکہ ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس دستیاب ڈالر ذخائر دو ماہ کی درآمدات کیلئے بھی ناکافی ہیں۔

    خیال رہے کہ دسمبر سےاب تک ڈالر 20 روپے مہنگا ہوچکا ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں اٹھارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 121 روپے پر تھی، جس میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اس سے قبل بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 125 روپے سے تجاوز کرگئی تھی، جس کے بعد قیمت خرید 124 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 125 روپے 50 پیسے تک پہنچی تھی۔

    کرنسی ڈیلرزکا ماننا ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں کو پر لگے کیونکہ حکومت نے کرنسی مارکیٹ کو فری کردیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق گرتے زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کا دباوٴ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرمیں کمی کو درست قراردے دیا

    اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرمیں کمی کو درست قراردے دیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے مؤقف کی نفی کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کو درست قرار دیتے ہوئے بیرونی خسارے کو ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ قراردے دیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی پراسٹیٹ بینک میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈالر کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ پر وزیر خزانہ کے بیان سے عدم اتفاق کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں  ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں 3.1فیصد تبدیلی ہوئی، جس کے بعد ڈالر104.90روپے سے بڑھ کر108.25روپے کا ہوگیا۔

    بیرونی کھاتے کاخسارہ بڑھنے سے بھی ایکسچینج ریٹ میں کمی ہوئی، ایکسچینج ریٹ میں کمی بیرونی کھاتے میں عدم توازن کو کم کرے گی۔


    پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی، ڈالر 109 روپےکا ہوگیا


    اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے، لہٰذا روپے کی قدر میں کمی کو درست اقدام ہے۔


    ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، اسحاق ڈار حرکت میں آگئے


    واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں3روپے35پیسے اضافہ ہوا، وزیر خزانہ نے سیاسی صورتحال اوربینکوں کو روپے کی قدرمیں کمی کاذمہ دارٹھہرایا تھا۔