Tag: interest free loans

  • کویتی حکومت کا شہریوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

    کویتی حکومت کا شہریوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

    کویت سٹی : عوام کی خوشحالی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کویتی حکومت نے شہریوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت نے شہریوں کے لیے 70 ہزار دینار تک کے غیر سودی قرضے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، چالیس ہزار سے 70 ہزار دینار تک کا قرضہ چار برس میں ادا کرنا ہوگا۔ اس دوران کسی طرح کا کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔

    کویتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں بینکوں نے قرضوں کے سرکاری پروگرام پر عمل شروع کردیا ہےکر رہے ہیں اور بینک اس حوالے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔

    اس وقت کویت میں سات بینک قرضہ اسکیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔ان میں سے قرضے کی کم از کم پیشکش پچیس ہزار دینار تک کی ہے بعض بینک قرض خواہوں کو نقد تحائف اور غیر معمولی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں۔

    بینکاروں کا کہنا ہے کہ قرض حسنہ کے زمرے میں اعلیٰ تنخواہ والے ہی آئیں گے جو شخص 70 ہزار دینار کا قرضہ لے گا اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اس کی کم از کم تنخواہ 3645 دینار ہو تاکہ ماہانہ قسط 1458 دینار ادا کرسکے۔

    کویت کا سینٹرل بینک یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ ملازم کی تنخواہ کا چالیس فیصد قسط کی مد میں وصول کیا جاسکتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ ریٹائر افراد کی پینشن سے 30 فیصد تک قرضہ قسط وصول کرنے کی اجازت ہے۔

  • پنجاب : لاکھوں افراد کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کی اسکیم

    پنجاب : لاکھوں افراد کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کی اسکیم

    لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ انصاف روزگار اسکیم کے تحت 29لاکھ افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ ہنرمند افراد کیلئے قرضے کی حد بڑھائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب اسمال انڈسٹریز بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ خود روزگاراسکیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کا نام وزیراعلیٰ انصاف روزگار اسکیم ہوگا، مذکورہ اسکیم کے تحت29لاکھ افراد کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انصاف روزگار اسکیم کے تحت ہنرمند افراد کو کاروبار کرانے کیلئے بلاسود قرضوں کی حد بھی بڑھائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، جھنگ اور میانوالی میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں گوجرانوالہ، وزیرآباد اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی کے معاہدہ کی منظوری کے علاوہ بورڈ نے پیسک کے بعض مالی اورانتظامی امور کی منظوری بھی دی۔

  • بےروزگاری کے خاتمے کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اقدام

    بےروزگاری کے خاتمے کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اقدام

    ریاض : سعودی عرب میں سماجی فروغ بینک نے روزگار سے محروم سعودیوں کے لیے چھوٹے کاروبار چلانے کے لیے پچاس ہزار ریال تک کے قرضے فراہم کرنے کی شرائط جاری کی ہیں۔

    یہ فنڈ سعودی عرب کے ایسے شہریوں کو دیا جائے گا جو کسی نہ کسی پیشے یا ہنر میں دسترس رکھتے ہوں اور اپنا کام مہارت سے خود کرنا چاہتے ہوں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی فروغ بینک نے اپنی ویب سائٹ پرکہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد روزگار سے محروم شہریوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے یہ قرضے غیر سودی ہوں گے، معمولی نوعیت کی کاروباری اسکیم کے لیے خاص ہوں گے۔

    سماجی فروغ بینک نے قرضوں کی شرائط مقرر کی ہیں جس کے مطابق قرضے کا امیدوار سعودی شہری ہو یا سعودی اولاد کی ایسی ماں ہو جو باقاعدہ اقامے پر مملکت میں رہ رہی ہو۔

    امیدوار کی عمر 18 سے 60 برس تک ہونی چاہیے۔ پیشہ ورانہ اور جسمانی لحاظ سے اپنا کاروبار خود کرسکتا ہو۔ اسےاقرار نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ کاروبار کے کام خود انجام دے گا۔

    امیدوار کی کریڈٹ پوزیشن موزوں اور مستقل رہائش کاروبار کے دائرے میں ہو۔ امیدوار کو انٹرویو پاس کرنا ہوگا جبکہ تعاون کرنے والے اداروں کی شرائط بھی امیداور کے لیےقابل قبول ہوں۔

    سماجی فروغ بینک نے مزید کہا کہ امیدوار کو فنڈ کے لیے قومی شناختی کارڈ، قومی پتہ، ایبان اکاؤنٹ نمبر اور ابشر میں رجسٹرڈ موبائل نمبر جمع کرانا ہوگا۔

  • نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض کی فراہمی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ، جس کے تحت 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےتحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض سے متعلق پنجاب ہاؤ سنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی اوراخوت کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوگئے ، ڈی جی پھاٹا ندیم سروراوراخوت کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب نے ایم او یو پر ستخط کیے ، تقریب میں وزیرہاؤسنگ محمود الرشید ،سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب شریک تھے۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کم آ مدن افرادکو بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے ، 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کا کہنا تھا کہ قرض کی اقساط متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائے گی ، قرض کی فراہمی پراسکرونٹی بھی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کا اہم ترین پراجیکٹ ہے: وزیر اعظم

    خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

    یاد رہےوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم پراجیکٹ ہے،   منصوبے سے رہائشی سہولت، معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی، ہاؤسنگ، تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کریں گے

    ان کا کہنا تھا کہ سہولیات کی فراہمی سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔