Tag: interest rate

  • اسٹیٹ بینک کا بورڈ اجلاس طلب، نئی مانیٹری پالیسی جاری ہوگی

    اسٹیٹ بینک کا بورڈ اجلاس طلب، نئی مانیٹری پالیسی جاری ہوگی

    کراچی : آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود کے تعین کیلئے اسٹیٹ بینک کا بورڈ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، نئی مانیٹری پالیسی جاری ہوگی۔

    اسٹیٹ بینک کےترجمان خبیب عثمانی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اکیس مارچ ہفتے کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں ہونے والے اس اجلاس میں تفصیلی جائزے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی جاری کی جائےگی، جس میں آئندہ دو ماہ کیلئے بنیادی شرح سود کا اعلان کیاجائیگا۔

    بینکنگ انڈسٹری کےذرائع کے مطابق ملک میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کم ہوتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے شرح سود میں آدھا فیصد کمی کئے جانے کا امکان ہے، اس وقت پاکستان میں بنیادی شرح سود ساڑھےآٹھ فیصد ہے۔

  • گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک نےکہا ہےکہ نجکاری پروگرام پر شیڈول کےمطابق عمل نہ ہوا تو منفی اثر پڑےگا،ایف بی آرکیلئےٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

    گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرانےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےآئندہ دو ماہ کیلئےنئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیاجس کےمطابق بنیادی شرح سود ساڑھےنو سےکم کرکےساڑھےآٹھ فیصدکردی گئی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، مہنگائی میں مزید کمی آنے کا امکان روشن ہے۔

     اُنہوں نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک سےحکومتی قرضےطےشدہ ہدف کےاندر رہے،پوری توقع ہےکہ مستقبل میں نجی شعبےکو زیادہ قرضےملیں گے۔

     اُن کاکہنا تھاکہ سکوک بانڈز کے اجرا سےادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا تاہم نجکاری پروگرام پر شیڈول کےمطابق عمل نہ ہوا تو منفی اثر پڑےگا۔۔ایف بی آرکیلئےٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

  • آئی ایم ایف نے شرح سود میں کمی کی حمایت کر دی

    آئی ایم ایف نے شرح سود میں کمی کی حمایت کر دی

    نیویارک : عالمی مالیاتی ادارے نےپاکستان میں شرح سود کو کم کرنے کی حمایت کر دی، آئی ایم ایف یہ بھی کہتا ہے کہ امن و امان کی خراب صورت حال تشویش کا باعث ہے۔

    نیو یارک میں پریس کا نفرنس کے دوران آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی خراب صورت حال تشویش ناک ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی کافی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

     آئی ایم ایف کے مطابق سستے خام تیل سے ہونے والا فائدہ جی ڈی پی دو فیصد کے برابر ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ بہتر معاشی صورت حال حکومتی قرضوں میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔

  • مانیٹری پالیسی آئندہ ہفتے متوقع، شرح سود میں کمی کا امکان

    مانیٹری پالیسی آئندہ ہفتے متوقع، شرح سود میں کمی کا امکان

    کراچی :افراط زر کی شرح میں واضح کمی کے بعد معاشی تجزیہ کار اسٹیٹ بینک کی آئندہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقع کررہے ہیں۔

     پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ماہرِ معاشیات، اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کار اور کارو باری طبقہ آئندہ ہفتے آنے والی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امید ظاہر کر رہا ہے۔

    لاہور چمبر نے اسٹیٹ بینک شرح سود میں کم از کم تین فیصد تک کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بھی شرح سود میں کمی کی خبروں کے باعث تیزی نظر آرہی ہے ۔

    معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں ہوتی مسلسل گراوٹ شرح سود میں کمی کا باعث بنے گی، گزشتہ مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں نصف فیصد کی کمی کی تھی۔