Tag: interference

  • خطے کے ملکوں میں ایرانی مداخلت مسترد کی جائے، سعودی عرب کی اپیل

    خطے کے ملکوں میں ایرانی مداخلت مسترد کی جائے، سعودی عرب کی اپیل

    ریاض : سعودی وزیر خارجہ کا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا اہم سنگ میل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کی سطح کے اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے دوسرے ملکوں میں ایرانی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا گیا۔

    او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ ابراہیم العساف نے کہا کہ داخلی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے پورا عالم اسلام انتہائی مشکل دور سے گذر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری مسلم امہ غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ شام، لیبیا، صومالیہ اور دوسرے ملکوں میں بیرونی مداخلت جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کشمکش ایک چیلنج ہے اور سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

    ابراہیم العساف کا کہنا تھا کہ یمن میں غیر ملکی مداخلت سے انسانی بحران پیدا ہوا، ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر یمن میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

    سوڈان سے متعلق سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک سوڈانی قوم کے ساتھ ہے اور سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے مسئلے کا حل پہلے جنیوا معاہدے کی روشنی میں دیکھتا ہے۔ شام میں موجود تمام فرقہ وارانہ ملیشیاﺅں کا خاتمہ ضروری ہے۔

    انہوں نے روہنگیا پناہ گزینوں کی پرامن واپسی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لیبیا کو درپیش موجودہ بحران سے نکلنے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔

    چند ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب تیل بردار بحری آئل ٹینکروں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ داﺅد اوگلو نے کہا کہ ان کا ملک شام میں امن وامان کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداودں پرعمل درآمد پر زور دیتا رہے گا۔

    اجلاس سے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صالح العثیمین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری مسلم امہ کا مشترکہ اور بنیادی مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات اورمصائب کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • مریم نواز کس حیثیت سےسرکاری معاملات میں مداخلت کرتی ہیں؟ پی ٹی آئی کا سوال

    مریم نواز کس حیثیت سےسرکاری معاملات میں مداخلت کرتی ہیں؟ پی ٹی آئی کا سوال

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے مریم نواز کے سرکاری امور میں مداخلت پر سوال اٹھا دیئے،  پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بنا عہدہ اور اسمبلی رکن نہ ہونے کے باجود مریم نواز سرکاری معاملات اور قومی دولت کس حیثیت س خرچ کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مریم نواز کے کردار پر جواب مانگ لیا، مریم نواز منتخب رکن ہیں نہ کوئی سرکاری عہدیدار ہیں! کس حیثیت سے سرکاری معاملات میں مداخلت کرتی ہیں؟

    تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا، جس میں مریم نواز کے وزیر اعظم کے دفتر اور قومی دولت کے استعمال پر وضاحت طلب کرلی، عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ اختیارات اورقومی دولت میں مداخلت کرپشن اورلا قانونیت  ہے۔

    خط میں  پوچھا گیا ہے کہ مریم نواز نے بناعہدہ قومی سلامتی کے معاملات پر سرکاری موقف کیوں پیش کیا؟ مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں غیرملکی سفیراورمندبین سے کیوں ملتی ہیں؟ مریم نواز کی سربراہی میں نوے سے زائد افراد کے میڈیا سیل کے اخراجات وزارت اطلاعات کیوں دے رہی ہے؟

    تحریک انصاف کے خط میں کہا گیاکہ ثابت ہوگیا جندال مودی کا پیغام لائے تھے، دورہ نجی نہیں تھا۔

    عندلیب عباس نے مریم نواز کے اختیارات اور قومی دولت کے استعمال کو کرپشن اور لاقانونیت قرار دیتے ہوئے اکیس دن میں جواب طلب کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : مریم نواز نے کس حیثیت سے خواتین اراکین سے خطاب کیا؟ فواد چوہدری


    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے خواتین اراکین اسمبلی سے مریم نوازکے خطاب پر تعجب کا اظہار کیا تھا، انہوں نے سوال کیا تھا کہ مریم نواز کو کس حیثیت میں اراکین اسمبلی سےخطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار اس معاملے پر شرمناک ہے۔ مریم نواز کے خطاب کی کوئی اہمیت ہے نہ اس میں کوئی اثر ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ تعلیمی اداروں میں مریم بی بی کی مداخلت کس قانون کے تحت جاری ہے۔