Tag: Interior Minister

  • وزیر داخلہ احسن اقبال آئی سی یو سے روم منتقل، صحت تسلی بخش قرار

    وزیر داخلہ احسن اقبال آئی سی یو سے روم منتقل، صحت تسلی بخش قرار

    اسلام آباد: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) سے روم منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی صحت تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال گذشتہ روز نارروال میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے، ملزم نے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر فائرنگ کی تھی بعد ازاں احسن اقبال کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نارروال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرعلاج وزیر داخلہ احسن اقبال کو آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کر دیا گیا البتہ ڈاکٹروں نے وی وی آئی پی روم نمبر ون کو ہی آئی سی یو کا درجہ دے دیا ہے۔

    احسن اقبال حملہ ، 24 گھنٹوں میں تحقیقاتی کمیٹی کے 3 سربراہ تبدیل

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی حالت تسلی بخش ہے، تاہم انفیکشن سے بچانے کے لیے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پانچ رکنی میڈیکل بورڈ احسن اقبال کے معالجے کی مانیٹرنگ کررہا ہے، میڈیکل بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو تین سے چار روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اپنے ہی حلقے نارروال میں کرسچن کمیونٹی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرکے نکلے تو مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

    احسن اقبال پر حملہ کرنے والا ملزم 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    خیال رہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تیس بور کا پستول برآمد کرلیا تھا اورابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ احسن اقبال نے ختم نبوت کے حوالے سے جو بیانات دئیے تھے اس پر رنج تھا اس وجہ سے احسن اقبال پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں تھا ،آج جب احسن اقبال کرسچن کمیونٹی کی تقریب میں آئے تو موقع پا کر حملہ کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے: وزیر داخلہ سندھ

    کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے: وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ شہر کا امن بڑی مشکلوں سے بحال ہوا ہے، کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ پر امن گھر لوٹ جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے پاس جلسے کے لیے این او سی موجود ہے، تاہم معاملے کا بڑی باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں، اور ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پرامن طور پر اپنے اپنے گھر لوٹ جائیں، شہر کا امن ہم سب کو عزیز ہے اسے کسی بھی جماعت کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

    پی پی کارکنان نے بدترین مثال قائم کی: علی زیدی، پی ٹی آئی واقعے کی ذمہ دار ہے: سعید غنی

    ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں پی پی اور ایم کیو ایم نے کراچی میں جلسہ کیا اور ٹنکی گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر جلسہ منعقد کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے موٹر سائیکل اور دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تاہم پولیس دونوں گروپوں کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش، پتھراؤ

    واضح رہے کہ حکیم سعید گراؤنڈ میں دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، مشتعل کارکنوں نے گراﺅنڈ میں لگے تحریک انصاف کے کیمپ کو اکھاڑ دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر داخلہ مقرر

    پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر داخلہ مقرر

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے امبر رڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستانی نژاد سیاست دان ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ امبررڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پیر کے روز برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 48 سالہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی وزارت داخلہ کا قلم دان سونپ دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید اس سے قبل برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ، ہاوسز کے وفاقی وزیر تھے۔ ساجد جاوید سنہ 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کا حصّہ ہیں۔ وہ ساجد جاوید برطانیہ کے سابق انویسٹمنٹ بینکر، اور برومزگرو سے ایم پی منتخب ہوکر وزیر برائے بزنس اور ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔

    برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں جو سنہ 1960 میں اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ تارکین وطن کی ملک بدری اسکینڈل (ونڈرش) پربرطانوی وزیر داخلہ امبررڈ نے استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیراعظم تھریسا مے نے منظور کرلیا تھا۔


    برطانوی وزیرداخلہ ایمبررڈ نے استعفیٰ دے دیا


    خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ امبررڈ نے گزشتہ ہفتے برطانیہ کی داخلی امورکمیٹی کے سامنے کہا تھا کہ وہ برطانیہ سے ممکنہ طورپربے دخل کیے جانے والے افراد کے کوٹے کی فہرست سے لاعلم ہیں۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن اور لندن کے میئرصادق خان نے ایمبر رڈ سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال

    عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال

    شکر گڑھ: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے غلط فیصلے کر سکتے ہیں لیکن عوام نہیں، لوگ یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نور کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک چپڑاسی کو اپیل کا حق ہے جبکہ ملک کے وزیر اعظم کو اس کا حق نہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے تو ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہوگی، اور ایک بار پھر سے ووٹ کو عزت ملے گی، پاکستان دو لخت ہوا اسی لیے کہ یہاں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا، سی پیک، گوادر اور موٹر وے سب نواز شریف کے منصوبے ہیں۔

    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ملک سے سرمایہ کاری روٹھ گئی تھی، کوئی یہاں دس روپے لگانے کو تیار نہ تھا، مسلم لیگ کی حکومت نے دن رات محنت کی اور آج پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی 5 ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، انتہا پسندوں نے دہشت گردی، فساد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا، آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے امن بحال ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مذہبی جماعت کا احتجاج، عوام کو تکلیف دینا خلاف سنت ہے: احسن اقبال

    مذہبی جماعت کا احتجاج، عوام کو تکلیف دینا خلاف سنت ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کا جاری احتجاج بلا جواز ہے اور عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا دین اور سنت کی خلاف ورزی ہے، ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا جذبہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے فساد سے بچنے کے لیے وزیر قانون کی قربانی دی، حکومت نےختم نبوت کی حرمت کو قیامت تک کے لیے حل کردیا، دھرنے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا جاتا ہے، مذہبی جماعت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کیا جا چکا ہے اور راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش بھی کی جا چکی، پاکستان اسلام سے محبت رکھنے والے اعتدال پسندعوام کاملک ہے۔

    پنجاب:‌ تحریک لبیک کا احتجاج جاری، معمولاتِ زندگی متاثر، ٹریفک نظام درھم برہم

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن ہمیں عالمی سطح پر مذہبی جنونی ریاست بنا کر پیش کرتے ہیں، ہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دھرنے ان کوششوں پر پانی پھیر دیتے ہیں، خادم رضوی سے اپیل ہے پاکستان پر رحم کریں۔

    فیض آباد دھرنا کیس، خادم رضوی و دیگر ملزمان اشتہاری قرار

    خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کے عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، ووٹ کی طاقت کو ماننا پڑے گا: احسن اقبال

    پاکستان کے عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، ووٹ کی طاقت کو ماننا پڑے گا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے، ملک کے عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، ووٹ کی طاقت کو ماننا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال کے نواحی گاؤں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں کون اندر ہو گا اور کون باہر یہ فیصلہ 20 کروڑ عوام عام انتخابات میں کریں گے، ہمارے ملک کے عوام ہندوستان اور بنگلادیش کے ووٹرز سےکم سمجھدار نہیں۔

    نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے فیصلے کو قبول کیا جائے تب ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، ہم ملک کے لیے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، مجھے کامیابی اللہ نے تعلیم سے دی، میرا سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والا شخص ہی چلا سکتا ہے اور وہ نوازشریف ہی ہیں جو ملک چلا سکتے ہیں، آئندہ 5 سال بھی مسلم لیگ کو ملے تو ترقی میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، احسن اقبال

    احسن اقبال نے کہا کہ بیس کروڑ عوام کے وزیر اعظم کو اپیل کا کوئی حق نہیں ملا، انہیں نا اہل کر دیا گیا، ملک کو اناڑی اور کھلاڑی دنوں نہیں چلا سکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں دہشت گردی کا راج تھا، ہر روز لاشیں گرتی تھیں، وفاقی حکومت نے فورسز کے ساتھ مل کر امن قائم کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے سے 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    اسلام آباد:  وزیر  داخلہ احسن  اقبال  نے  کہا  ہے  کہ  سپریم کورٹ کے  فیصلے سے  16  ارب  ڈالر  کا نقصان ہوا اور سرمایہ کاری رک گئی، 2017 کے اوائل  میں حکومتی  رفتار  برقرار رہتی تو اہداف پورے کر لیتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں  سب  پر کیچڑ اچھال کر  چلے  جاتے ہیں، چین اور کوریا میں کوئی  عمران  خان  ہوتا  تو  یہ ممالک بھی ترقی  نہ کرپاتے، انہیں صرف تنقید کرنا آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو آئندہ سات سال میں دنیا کی 25 ویں معیشت میں شامل کرنا ہے، خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا، امن کی جانب تیزی سے ترقی کررہے ہیں، ہماری حکومت نے 2013 میں جذبہ تعمیر سے حکومت کا اغاز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کے میدان اجڑ گئے تھے آج رونقیں دوبارہ آباد ہو رہی ہیں، ہر شہری پاکستان کو ٹاپ 20 ممالک میں لانے کی کوشش کرے، سی پیک جیسا بڑا اور اہم منصوبہ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوش ہے، منصوبہ پاک چائنہ دوستی کو ہمالیہ سے بلند ستاروں تک لےگیا ہے۔

    سی پیک سے متعلق بھارت سازشیں کررہا ہے‘ احسن اقبال

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، حکومت نے تعلیم، ٹیکنالوجی کے بجٹ میں قابل قدر اضافہ کیا، اسپیس ٹیکنا لوجی میں تعلیم وتحقیق کو منشور میں بھی شامل کیا، الیکشن میں کامیاب ہوئے تو اسپیس ٹیکنا لوجی میں خاطرخواہ کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام چین کی مدد سے ترقی یافتہ پروگرامز میں شامل ہوچکا ہے، سیٹلائٹ 2018 کے وسط میں خلا میں بھیجا جائے گا، مواصلاتی سیٹلائٹ سے آئی ٹی، زراعت، صنعتی شعبوں میں فوائد کا حصول ہوگا، ہمارا مشن پاکستان کو ٹیکنالوجی اور جدت سے لیس کرنا ہے۔

    دہشت گردی اور ماحولیاتی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی ترقی میں خلائی ترقی کا بہت اہم کردار ہے، مواصلاتی سیٹلائٹ کی ترقی کا سہرا بھی موجودہ حکومت کے سر جاتا ہے، امید ہے پاکستان 2020 میں  اپنے خلاباز بھیجنے کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا: احسن اقبال

    بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ٹیک آف پوزیشن پر آگیا ہے، بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا، 2025 تک پاکستان دنیا کی 25 معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے سب کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے، آج بھی پاکستان دودھ کی پیداوار میں دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے، ہماری معیشت دینا کی کامیاب معیشتوں میں شامل ہوجائے گی۔

    الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن اب کوئی سازش، کوئی کھیل ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتا، وقت آگیا ہے ہم ٹیک آف پوزیشن پر ہیں۔

    خیال رہے کہ آج دوپہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں، نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو مشرف بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے، پاکستان کے عوام کو اب اور بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، چند عناصر پروپیگنڈے کر رہے ہیں جن کا اثر عوام پر نہیں ہو رہا۔

    سیاست دانوں نے اگر زبانیں کھولیں تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی: احسن اقبال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ملک میں امن بحال ہے، کراچی میں جہاں بھتے کی پرچیاں چلتی تھیں وہاں پی ایس ایل کا میچ ہو رہا ہے، یقین دلاتا ہوں حکومت اپوزیشن کے ساتھ نگراں حکومت پر اتفاق کرے گی، تاثر دیا جا رہا ہے اتفاق نہیں ہوگا کوئی اور نگراں حکومت بنائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسلام کا جرمنی سے کوئی تعلق نہیں:جرمن وزیرداخلہ

    اسلام کا جرمنی سے کوئی تعلق نہیں:جرمن وزیرداخلہ

    برلن: جرمن کے وزیرداخلہ سی ہوفر نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں پناہ لینے مہاجروں کو ملک بدر کرنے لیے بڑا منصوبہ تیار کررہے ہیں، اسلام کا جرمنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے نئے وزیر داخلہ سی ہوفر کا جرمن خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سابق جرمن صدر کرسٹن ولوف کا 2010 میں دیا گیا بیان ’اسلام جرمنی کا حصّہ ہے‘ سراسر غلط ہے۔

    جرمنی کے نو منتخب وزیر داخلہ کاجمعے کے روز جرمن اخبار کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسلام جرمنی کا حصّہ نہیں ہے، انتہا پسندی کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے امیگریشن کی سخت پالیسیاں بنائے گیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی میں پناہ لینے والے لوگوں کو ملک بدر کرنے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

    سی ہوفر کا کہنا تھا کہ یقیناً مسلمان جرمنی میں رہتے ہیں لیکن جرمنی کو اپنی روایات اور رواج انہیں نہیں دینا چاہیے، کیوں کہ جرمنی کے دل میں عیسائیت ہے۔ میرا پیغام یہ ہے ’مسلمانوں کو ہمارے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے، ہمارے خلاف بھی نہیں اور ہمارے بعد بھی نہیں‘۔

    حکومتی اندازے کے مطابق تقریباً پچاس لاکھ مسلمان جرمنی میں مقیم ہیں جن میں اکثریت کا تعلق ترکی سے ہے،2015 کے درمیان میں اینجیلا میرکل کی پالیسی کے بعد لاکھوں مہاجر مشرق وسطیٰ سے ہجرت کرکے جرمنی آئے تھے جن میں مسلمان بھی شامل ہیں۔


    برلن میں انتہاپسندوں نےمسجد پرحملہ کرکےآگ لگادی


    خیال رہے کہ فروری میں نسل پرستوں جوڑے کی درخواست جرمن عدالت نے لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کی تھی۔

    جبکہ 8 اور 11 مارچ جرمنی کے دارلحکومت برلن سمیت دیگر شہروں میں انتہا پسندوں نے مساجد پر مولوٹف کوکٹیل نامی دستی بموں سے حملہ کر کے آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں مساجد کے اندر رکھا ہوا لاکھوں پاؤنڈ کا سامان جل کر راکھ بن گیا تھا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ سال 2017 میں مسلمانوں اور مساجد و مسلم اداروں پر ایک ہزار حملے ہوئے ہیں جس میں 33 افراد زخمی ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سیاست دانوں نے اگر زبانیں کھولیں تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی: احسن اقبال

    سیاست دانوں نے اگر زبانیں کھولیں تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  چند ماہ قبل کچھ لوگ غائب ہوئے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا، سیاست دانوں کو جو معلوم ہیں اگر زبانیں کھولیں تو ملک میں افرا تفری پھیل جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 سال سے جو کھیل جاری ہے اسے بند کیا جائے یہی نواز شریف کا بیانیہ ہے، یہی کھیل کھیل کر ملک کو یہاں تک پہنچا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی لگائی ہوئی آگ کو اپنے ہی لوگ ایندھن دے رہے ہیں، ہماری ترقی کو روکنے کے لیے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیوں تبدیل کی گئی اس سے سب واقف ہیں۔

    پی ٹی آئی نے اپنے تمام سینیٹرز آصف زرداری کی جھولی میں ڈال دیے: احسن اقبال

    چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے چیئرمین سینیٹ جمہوریت پر یقین رکھنے والا ہو، جمہوریت کے یقین کے جذبے سے رضا ربانی کا نام دیا تھا، خوشی ہوتی اگر ان کا نام پیپلز پارٹی فائنل کر لیتی۔

    مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں، پی پی اور پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ کیا سب جانتے ہیں یہ کیسے ہوا، بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے دونوں جماعتیں ایک ہیں۔

    عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کی سازشیں ناکام ہوں گی، سینیٹ الیکشن میں عوام، پارلیمنٹیرئنز ہمیں کامیاب بنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔