Tag: interior ministry sindh

  • ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    راولپنڈی: کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں شاہانہ زندگی گزارنے کےلئے بی کلاس ملے گی یا نہیں عدالت اٹھائیس مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔

    شاہانہ زندگی گزارنے والی ماڈل ایان علی جیل کی پھیکی زندگی سےبیزارہیں، جیل میں چکی تو ایان نے نہ پیسی مگر عیش کی زندگی نہ ملنے پر سپر ماڈل کا براحال ہے۔

    سپر ماڈل نے بی کلاس بیرک کی فرمائش کردی ہے، کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل کو بی کلاس ملے گی یا نہیں اس کا فیصلہ اٹھائیس مارچ کو ہوگا ۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

  • نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سمیت 29 ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رینجرز، پولیس، ایم آئی ، آئی ایس آئی، آئی بی کے افسران پر مشتمل ہوگی

  • ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ماڈل گرل ایان علی کی کراچی منتقلی کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا، ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ماڈل ایان علی چالیس ویں بار رقم لے کر دبئی جارہی تھیں، برآمد ہونے والا پیسہ بھی کسی سیاستدان کا ہی ہوگا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

  • غیر ملکی این جی او کے دفتر پر چھاپہ، سات ملازم گرفتار

    غیر ملکی این جی او کے دفتر پر چھاپہ، سات ملازم گرفتار

    کراچی:  پولیس نے ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر عملے کے سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھاپہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عمارت ’ہورآئزن ٹاور‘پر مارا گیا اور عملے کو حراست میں لینے کےساتھ لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی میپ نامی این جی او کے دفتر میں غیر قانونی طور پر سندھ کے حساس مقامات کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی تھی۔

    حساس مقامات میں کراچی اورسندھ کے ایئرپورٹس اور نیو کلئیر پلانٹ ’کینپ‘سمیت کئی حساس مقامات شامل ہیں۔

    کراچی میں پوش علاقے میں واقع این جی او کے دفتر میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے باعث وزارتِ داخلہ نے سن 2011 میں این جی او پر پابند ی عائد کی تھی اس کے باوجود غیر قانونی طور پر دفتر میں کام جاری تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔