Tag: Intermediate

  • کراچی: انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے

    کراچی: انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے جس میں 1 لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ 26 جولائی سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

    ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق 1 لاکھ 12 ہزار 6 سو طلبا امتحان میں شریک ہوں گے جن کے لیے 210 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، 66 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    صبح کی شفٹ میں سائنس جبکہ شام میں آرٹس اینڈ کامرس گروپ کا امتحان لیا جائے گا، سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات
    ہوں گے جس میں تقریباً 55 ہزار 443 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

    کامرس ریگولر، کامرس پرائیوٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے 57 ہزار 157 امیدوار شرکت کریں گے۔

    114 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 96 امتحانی مراکز شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔

    انٹر بورڈ کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2021 میں پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر سوالات کے جوابات اور 20 فیصد تفصیلی سوالات کے جوابات پر مشتمل ہوں گے۔

  • طلبا کیلئے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق  بڑی خبر

    طلبا کیلئے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

    لاہور : پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز نےعملی امتحان نہ لینےکاحتمی فیصلہ کرلیا ، جس کے تحت آیندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں پریکٹیکلزنہیں ہوں گے۔

    لاہور:نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزپرہوگا ، تھیوری میں مارکس کی بنیادپرپریکٹیکلز کے نمبر دیے جائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

    یاد رہے حکومت نے 26نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک بچوں کی موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات15جنوری تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں کے انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ مئی،جون میں بورڈ امتحانات لینے کی کوشش کریں گے

  • انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

    انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا، پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 32 ہزار 653 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

    امتحانات میں 32 ہزار 606 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔

    کووڈ 19 کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے، طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبا کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں۔

    بارہویں جماعت کے پرچوں میں 3 فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

    انٹر میڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 میں 1 ہزار 72 امیدوار اے ون گریڈ، 2 ہزار 256 اے گریڈ، 3 ہزار 494 بی گریڈ، 4 ہزار 566 سی گریڈ، 11 ہزار 673 ڈی گریڈ اور 9 ہزار 503 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

    42 امیدوار پاس قرار پائے، رواں برس پروموشن پالیسی کے مطابق طلبا کو پوزیشنز نہیں دی گئیں۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔

    امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں، ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات، میڈیا کوریج پر پابندی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات، میڈیا کوریج پر پابندی

    کراچی: انٹر بورڈ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے تاہم میڈیا کو امتحانات کی کوریج پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں انٹر کے پرچے آج 24 اپریل سے شروع ہوں گے جو 5 مئی تک جاری رہیں گے تاہم اس دوران میڈیا کو کسی بھی قسم کی امتحانات سے متعلق کوریج پر پابندی ہوگی۔

    بورڈ انتظامیہ کی جانب سے بدانتظامی چھپانے کی جتن ہے یا معاملہ کچھ اور ہے، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی، جس کے باعث امتحانی مراکز میں بوٹی مافیا سرگرم ہوں یا کچھ اور لیکن میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ اب تک جاری نہیں کیے جاسکے جس کے باعث طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور والدین بھی پریشان ہیں۔

    انٹر کے امتحانات میں نقل: پورے مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس سال امتحانی مراکز کی کل تعداد 75 ہے جن میں ضلع میرپورخاص میں 26، ضلع سانگھڑ میں 23، عمرکوٹ میں 16 اور تھرپارکر میں 10 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ چاروں اضلاع کے حساس امتحانی مراکز کی تعداد 13 ہے جن کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو اسپیشل سیکیورٹی دینے اور دفعہ 144کے نفاذ کے لئے خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

    نقل کروانے کے الزام میں گرفتار ملزم خود کو رینجرز اہلکار کہتا ہے، ایس ایس پی

    دوسری جانب تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ امتحانی مراکز پر موبائل فون، نوٹ بکس اور گائیڈیں وغیرہ لانے پر مکمل پابندی ہوگی نقل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔