Tag: intermediate exams

  • امتحانی وقت میں ردو بدل، انٹر کے طلباء کیلئے اہم خبر

    امتحانی وقت میں ردو بدل، انٹر کے طلباء کیلئے اہم خبر

    کراچی : انٹرمیڈیٹ امتحانات کے کیلئے امتحانی وقت میں ردو بدل کر دیا گیا، جس کے تحت پرچہ9:30 کے بجائے 9 بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے ہدایات جاری کردیں۔

    چیئرمیں بورڈ پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین نے کہا کہ امتحانی وقت میں بھی ردوبدل کردیاگیا، صبح کی شفٹ میں پرچہ9:30 کے بجائے 9 بجے شروع ہوگا۔

    پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین کا کہنا تھا کہ ایم سی کیوز کیلئے علیحدہ سے جدید چیکنگ کیلئے او ایم آر شیٹ طلبا کو فراہم کی جائے گی ، طلبا او ایم آر شیٹ پرایم سی کیوز حل کریں گے، جس کی چیکنگ بذریعہ کمپیوٹر کی جائے گی۔

    چیئرمین نے مزید کہاکہ طلبا امتحانی کا پیپر ایم سی کیوز حل نہ کریں، طلبا پانی کی اپنی علیحدہ بوتل ساتھ لائیں تاکہ وبائی مرض سے بچ سکیں۔

    خیال رہے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا تھا ، جس کے تحت امتحانات کا آغاز 18 سے ہوگا ، جو 6 جولائی تک جاری رہیں گے۔

  • انٹر کے امتحانات ، اندرون سندھ  میں  215 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے

    انٹر کے امتحانات ، اندرون سندھ میں 215 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے

    کراچی : صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات محمد اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات کے دوران سکھر،حیدرآباد،لاڑکانہ ، میرپورخاص میں215 طلبانقل کرتے پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھر،حیدرآباد،لاڑکانہ ، میرپورخاص میں215 طلبا نقل کرتےپکڑےگئے ، جن میں اصل امیدواروں کی جگہ امتحا ن دینے والے 46 نوجوانوں شامل ہیں جبکہ 17طلباامتحانی کاپی ردوبدل کرنےپر پکڑے گئے۔

    ،صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی سےغفلت برتنےپر8 انویجیلیٹرزکومعطل کردیاگیا ہے اور امتحانی مراکزکی انتظامیہ کوطلبا سے موبائل فون رکھنے کی فیس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے اندرون سندھ میں گیارہویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ،انتظامیہ امتحانی مراکز پر نقل روکنے میں ناکام رہے اور طلبا و طالبات موبائل فون کے ذریعے کھلے عام نقل کرنے میں مصروف نظر آئے۔

    گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج سامارو امتحانی مرکز میں ویجلینس ٹیم نے کارروائی کی تھی ، جس میں 6 طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے بعد انہیں پرچہ دینے سے روک دیا گیا تھا۔

    دورے کے موقع پر امتحانی مرکز ہائی اسکول 2 میں 8 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے تھے ، جب کہ انتظامیہ نے کسی اور کی جگہ پرچہ دینے والے نوجوان کو امتحانی مرکز سے نکال دیا تھا۔

  • کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد انٹر کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع

    کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد انٹر کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع

    کراچی : لاک ڈاؤن کے بعد انٹر کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ، کراچی میں 12 ویں جماعت کے پرچے اور اندرون سندھ میں گیارہویں جماعت کا پرچہ لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرا چی میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی 12 ویں جماعت کے پرچوں کا آج سے آغاز ہوگیا ، آج نباتیات اور معاشیات کا پرچہ لیا جارہا ہے  ، نباتیات کا پرچہ ڈیڑھ اور معاشیات کا پرچہ2گھنٹےکاہوگا جبکہ دن ڈھائی بجے ہیومی نٹیس گروپ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن،اسپیشل طالبعلموں کے پرچے ہوں گے۔

    دوسری جانب سکھربورڈ کے زیراہتمام فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، اندرون سندھ فرسٹ ایئر کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے اور نقل کا سلسلہ جاری ہے ، فزکس کے پرچے میں طلبا موبائل سے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں۔

    لاڑکانہ میں بھی گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہے ، پہلے روز گیارہویں جماعت کے کیمسٹری کاپرچہ وقت سے پہلےآؤٹ ہوگیا، نقل مافیہ نے واٹس ایپ گروپ کےذریعے کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ کیا۔

    عمرکوٹ میں بھی گیارہویں جماعت کے فزکس کا پرچہ لیاجارہاہے ، امتحانی مراکز کے باہر نقل کرانے والوں کا رش ہیں جبکہ شہربھرمیں فوٹواسٹیٹ کی مشینیں کھلی ہیں، دوپہر 2بجےگیارہویں جماعت کی کیمسٹری کاپرچہ ہوگا۔

    وزیرجامعات اینڈبورڈسندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں آج سے 800 سےزائدامتحانی مراکز میں امتحانات ہورہےہیں، صوبےمیں امتحانات 13اگست تک جاری رہیں گے۔

    اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ امتحانی مراکزمیں طلباکوماسک کےبغیر داخل ہونےنہیں دیا جائے گا جبکہ امتحانی مراکزمیں طلبااور انویجی لیٹرز کے موبائل  فون لانےپرپابندی ہوگی اور امتحانی مراکزکےقریب فوٹواسٹیٹ مشینوں کی دکانیں بھی بندرہیں گی۔

  • سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے ، پرچہ آؤٹ، نقل عروج پر

    سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے ، پرچہ آؤٹ، نقل عروج پر

    کراچی : سندھ میں میٹرک کی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، پیپر وقت سے ہی قبل واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے طلبہ تک پہنچا اور امتحانی مراکزپر نقل بھی عروج پر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم انتظامیہ نقل کی روک تھام میں ناکام رہی سکھر، نواب شاہ اورلاڑکانہ میں پرچہ آؤٹ ہوااور واٹس ایپ گروپ پر گردش کرتا رہا۔

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بھی انتظاميہ کےنقل کی روک تھام کے دعوے صرف دعوے ہی رہے، لاڑکانہ میں فزکس کا پرچہ واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب تھا جبکہ امتحانی مراکزپرنقل بھی عروج پررہی۔

    سکھرمیں نقل مافیا سرگرم رہی اور فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا تاہم امتحان کے دوران بیشترامتحانی مراکز پر سہولیات کا فقدان رہا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کےباعث طلبا گرمی سے بےحال رہے۔

    نوابشاہ میں بھی طبعیات کا پرچہ ٹائم سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرتا رہا اور امتحانی مراکزکےباہرسہولت کاروں کاہجوم رہا، اسی طرح حیدرآباد میں بھی پیپرآؤٹ ہوا جبکہ امتحانی مراکز کے گیٹ پرچیکنگ کے دوران طلبہ سے موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

    خیرپور،شکارپور،عمرکوٹ اورنوشروفیروزمیں بھی نقل مافیا بےلگام رہی اور پیپرشروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

    خیال رہے 12ویں جماعت کا آج پہلاپرچہ تھا ، جس کا دورانیہ 2گھنٹے تھا ، رواں برس صرف اختیاری مضامین کاپرچہ لیاجارہاہے ، 12ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔

  • کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، نقل مافیاکی روک تھام کیلئے سخت انتظامات

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، نقل مافیاکی روک تھام کیلئے سخت انتظامات

    کراچی : کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگیا ،  دولاکھ پندرہ لاکھ ہزار سے زائد طلباامتحان میں شریک ہوں گے، نقل مافیاکی روک تھام کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعلیٰ ثانونی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ، 188 امتحانی مراکز میں سے 59 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، انتہائی حساس مراکز میں 32 صبح جبکہ 27 مراکز شام کی شفٹ میں امتحانات ہوں گے

    دوران امتحان امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ رہے گی اور نقل مافیاکی روک تھام کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تقریباً2لاکھ15ہزار 800طلبہ وطالبات امتحانات میں شرکت کریں گے ، شام کی شفٹ میں تقریباً 94ہزار امیدوار شریک ہوں گے، کمشنرآفس کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں 2 مانیٹرنگ سیل بنائےگئے ہیں۔

    چیئرمین انٹر بورڈ  کا کہنا ہے امتحانات کےدوران میڈیاکوکوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ امتحانی مراکز پر موبائل فون، نوٹ بکس اور گائیڈیں وغیرہ لانے پر مکمل پابندی ہوگی نقل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سخت کارروائی کی جائے ۔

    واضح رہے اس سے قبل میٹرک کے امتحانات کے دوران اندرونِ سندھ میں نقل مافیا خُوب سرگرم تھی، وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونا اور سرِعام نقل معمول کی بات بن گئی ہے ۔