Tag: international airline

  • بین الاقوامی ایئرلائن نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن ختم کردیا

    بین الاقوامی ایئرلائن نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن ختم کردیا

    کراچی : ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر ختم کردیا ہے ایئر لائن کی آخری پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی۔

    فلائٹ وی ایس 379، بی789نے آج ایک بج کر آٹھ منٹ پر اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری، ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہوائی اڈے پر ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا۔

    ورجن

    ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائیٹس چلائیں، بعد ازاں ائیرلائن نے صرف لندن ہیتھرو کے لیے 3 ہفتہ وار پروازیں چلانا شروع کردیں۔

    فلائٹ

    اس دوران ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور لندن کے درمیان صارفین کو بہترین فضائی سفری خدمات فراہم کیں۔

    سی او او/ ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایئر لائن نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

  • سانحۂ پشاور،غیر ملکی ایئر لائنوں کا پشاور کیلئے اپنا فضائی آپریشن بند

    سانحۂ پشاور،غیر ملکی ایئر لائنوں کا پشاور کیلئے اپنا فضائی آپریشن بند

    پشاور:  سانحہ پشاور واقعے کے بعد دنیا بھر کی غیر ملکی ایئر لائنوں نے پشاور کیلے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا ہے، کوئی بھی پرواز پشاور کیلئے آپریٹ نہیں کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا ہے کہ دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کوئی بھی ایئرلائن پرواز آپریٹ نہیں کرے گی اور پشاور میں اپنے تمام کرو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد منتقل ہوجائیں۔

    دوسری جانب قومی ایئرلائن کے لیز شدہ طیاروں کے کرو نے پشاور فلائٹ آپریٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

  • نیلوفرطوفان،70 سے زائد غیر ملکی پروازوں کا روٹ تبدیل

    نیلوفرطوفان،70 سے زائد غیر ملکی پروازوں کا روٹ تبدیل

    کراچی :نیلو فرطوفان کے باعث ستر سے زائد غیرملکی پروازوں نے اپنا روٹ تبدیل کرکے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

    نیلوفرطوفان کی آمد کے پیشِ نظر پاکستان نے ستر سے زائد غیر ملکی پروازوں کو اپنی میزبانی کا شرف بخشا، طوفان کے باعث ستر سے زیادہ غیرملکی پروازوں نے بحیرہ عرب جانے کے بجائے اپنا روٹ تبدیل کر کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ۔

    پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے ریونیو میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔