Tag: International Airport

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

    راولپنڈی :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 613 سے برآستہ سعودی عرب دبئی جانے والے مسافر شہباز عارف سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول قبضے میں لیے ہیں۔

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری شہباز عارف ہیروئن کو 200 سے زائد کیپسول میں بھر کے لے جا رہا تھا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی تو مذکورہ شخص کے پاس سے ہیروئن برآمد ہوگئی۔

    سعودی کے راستے دبئی منشیات اسمگل کرنے والے مسافرنے ہیروئن کے کیپسول سامان میں چھپا رکھے تھے، اے ایس ایف نے منشیات اسمگلر کرنے والے شخص کو مزید تفتیشات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا۔


    لاہور ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی‘ہیروئن برآمد


    یاد رہےکہ دو ماہ قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےملزم کوگرفتارکرلیا۔


    اسلام آباد : بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافرسے ہیروئن برآمد


    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف نے کارروائی کے دوران مسافرسےایک کلو 700گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔


    اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد


  • کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی: شہر قائد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپروائی کے باعث چوہوں کی بھرمار ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کا قیمتی بھی غیر محفوظ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث چوہوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے باعث مسافروں کا قیمتی سامان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

    علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بھی چوہوں کا راج ہوگیا ہے اور وہ ہر جگہ دندناتے پھرنے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر واقع مسافروں کے گمشدہ سامان رکھنے والی جگہ پر چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے وہاں رکھے سامان کو نقصان پہنچانے لگے۔

    ہوائی اڈے پر انتظامیہ کی غفلت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے چوہے مسافروں کا قیمتی سامان کترنے لگے اور انہوں نے گمشدہ سامان کے اسٹور میں اپنے ڈیرے جماکر مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، بیگ کو کترنے کے باعث مسافروں کے بیگ کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا قیمتی سامان بھی چوری ہونے لگا ہے۔

    نمائندے کے مطابق مسافروں نے سامان کو نقصان پہچانے کے بعد انتظامیہ کو شکایات بھی درج کروائی ہیں تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    اس موقع پر منیجرنثار بروہی نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مخصوص جگہ الاٹ کی تھی اور اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے ۔