Tag: international and domestic market

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونا تئیس ڈالرپاکستان میں فی تولہ ساڑھےآٹھ سو روپےمہنگاہوگیا۔

    عالمی سطح پربڑی کرنسیوں کی گرتی قدرکےباعث سب کی نظریں سونے پرلگ گئی ہیں اور عالمی سرمایہ کاروں کا رخ سونےکی طرف ہوگیاہے۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونا23ڈالرمزید مہنگاہوگیا، جس سےعالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےریٹ 1280ڈالرکی سطح پرجاپہنچا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی ہفتےکو سونےکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونا850 روپے مہنگاہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 48950 روپےہوگئی ہے۔۔دس گرام سونےکے بھائو 729روپے بڑھکر 41957روپےہوگئے،پندرہ روز میں عالمی منڈی میں فی اُونس سونا 80ڈالر مہنگاہوچکاہےجبکہ پاکستان میں 15روز میں فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار روپےبڑھ چکی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی: سونےمیں نمایاں اُتار چڑھائو، قیمت پھربڑھ گئی، پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے، عالمی منڈی میں ایک دن میں تینتیس ڈالرمہنگا ہوگیا۔

    سونےکی قیمتوں میں نمایاں کمی و بیشی کا رجحان دیکھاجارہا ہے، گذشتہ دنوں سونےکی قیمت پونےچار سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جب تین روز قبل عالمی سطح پرفی اُونس سونا اٹھائیس ڈالر اور پاکستان میں آٹھ سو روپےفی تولہ سستاہوا تھا، تاہم ہفتےکو پھر سونےکے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونےکےدام ایک دن میں 33 ڈالر بڑھ گئےجس کےباعث ملک بھر فی تولہ سونا آٹھ سو روپےمہنگاہوکرسینتالیس ہزارتین سوپچاس روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونےکےبھائو چھےسو پچیاسی روپے بڑھکر چالیس ہزار پانچ سو پچیاسی روپےہوگئے۔

  • مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

    کراچی :بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے باعث مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں استحکام جبکہ چاندی کی قیمت کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت بدستور سینتالیس ہزار تین سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چالیس ہزارپانچ سو بیالیس روپے پر برقرار ہے، عالمی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالر کا معمولی اضافہ دیکھا جارہی ہے، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو نو ڈالر ہوگئی ہے۔

    مقامی منڈی میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔