Tag: International Anti-Corruption Day

  • پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’انسدادِ کرپشن‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پیغام میں کہا کہ کرپشن قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ہر قسم کی بدعنوانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے، ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

  • یوم انسداد بدعنوانی: 18 سال میں بدعنوان عناصر سے 290 ارب روپے وصول

    یوم انسداد بدعنوانی: 18 سال میں بدعنوان عناصر سے 290 ارب روپے وصول

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ملک بھر میں کرپشن کی روک تھام کے لیے آگاہی فراہم کرنا اور انسداد بدعنوانی کے لیے کام کرنے والے سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کویقینی بنایا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

    یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری ہمارے ملک کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہی لوگوں کو کرپشن کرنے کی طرف راغب کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18 برسوں میں بدعنوان عناصر سے 290 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ میں بھی نیب کافی فعال رہا اور مختلف سرکاری افسران، پولیس اہلکار اور سابق وزرا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جن میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر شرجیل میمن بھی شامل ہیں۔

    نیب رواں برس شریف خاندان کے غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔