Tag: international court

  • سوڈان حکومت کا سابق صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    سوڈان حکومت کا سابق صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    سوڈان نے دارفور تنازع کے مطلوبہ ملزمان کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ( آئی سی سی) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر عمر البشیر، سابق وزیر دفاع عبدالرحیم محمد حسین اور شمالی کردفان کے سابق گورنر احمد ہارون انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب ہیں۔

    عرب نیوز کے مطابق سوڈان کی وزیر خارجہ مریم المہدی نے کہا ہے کہ’ سوڈان دارفور تنازع میں طویل عرصے سے مطلوب سابق آمر عمر البشیر اور دیگر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ’ کابینہ نے مطلوب افراد کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 77 سالہ عمر البشیر 2009 سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب ہیں اور عدالت نے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عمر البشیر کو حوالے کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کے چیف پراسیکیورٹر کے دورہ سوڈان کے دوران ہوا ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے سوڈانی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ دارفور تنازع کے مطلوبین کو جلد از جلد حوالے کرے۔

    انٹرنیشنل کریمنل کورٹ عمر البشیر سمیت سابق عہدیداروں پر جنگی جرائم اور دارفور میں انسانیت سوز جرائم کے الزامات عائد کررہی ہے، ملزمان الزامات کوغلط قرار دے رہے ہیں۔

    سوڈانی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کریم خان سے خرطوم میں ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ سوڈانی کابینہ مطلوب شخصیات کو حوالے کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

    مریم المہدی نے پراسیکیوٹر کو اطمینان دلایا ہے کہ سوڈانی حکومت دارفور جنگ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے سلسلے میں عالمی عدالت کے ساتھ تعاون کرے گی۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے سوڈانی حکام سے کہا تھا کہ دارفور کے متاثرین کو انصاف دلانے اور وہاں سنگین جرائم کے ذمہ داران کے احتساب کے لیے سوڈانی حکام عملی اقدامات کریں۔

  • کلبھوشن کیس: پاکستان عالمی عدالت کے دائرہ اختیارکو چیلنج کرے گا

    کلبھوشن کیس: پاکستان عالمی عدالت کے دائرہ اختیارکو چیلنج کرے گا

    اسلام آباد : پاکستان نے عالمی عدالت میں زیر سماعت کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق اپنی حکمت عملی تیارکرلی، مقدمے کےحوالے سے عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق عالمی عدالت میں بھارت سے مقابلے کے لئے پاکستان نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

    اس حوالے سے عالمی عدالت نے حکومت پاکستان کو خط بھی ارسال کردیا ہے جو اسلام آباد نے وصول بھی کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق عالمی عدالت میں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتراوصاف پیش ہوں گے۔

    پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن سے متعلق مقدمہ بھرپورانداز میں لڑے گا، کلبھوشن کےاعترافی بیانات عالمی عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    پاکستان اس کیس میں قانونی پیچیدگیوں اورعالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیاراورطریقہ کار کا جائزہ لے رہا ہے اس حوالے سے اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے متعلقہ حکام سے مشاورت کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں : کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سےتین نکاتی حکمت عملی تیارکی گئی ہے، جس میں عالمی عدالت کےدائرہ اختیارکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کلبھوشن کیس : عالمی عدالت کا خط پاکستان کو موصول ہوگیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے پاس اس طرح کے کیس سننے کا اختیارنہیں ہے، ماضی میں پاک بحریہ کےطیارہ گرانے پرپاکستان عالمی عدالت گیا، پاکستان کےعالمی عدالت جانے پر بھارت نے منع کردیا تھا۔

  • بلوچستان ریکوڈک کیس:عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    بلوچستان ریکوڈک کیس:عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    پیرس : عالمی ثالثی عدالت میں بلوچستان ریکوڈک کیس کی سماعت مکمل کرلی گئی ، فیصلہ تین سے چھ ماہ میں سنایا جائیگا۔عالمی عدالت میں زیر سماعت ریکو ڈک کیس میں فریقین نے بحث پر اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ تین سے چھ ماہ تک سنایا جائے گا۔

    بلوچستان میں سونے کے ذخائر کی تلاش کرنے والی کینیڈا اور چلی کی ایک مشترکہ کمپنی ٹیتھیان کاپر نےسپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دو ہزار تیرہ میں ریکوڈک معاہدےکوکالعدم قراردیئے جانے کے بعد عالمی عدالت میں پاکستان پرہرجانےکادعویٰ کیاتھا۔

    کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالماک بلوچ قانونی ومائننگ ماہرین کےہمراہ پیرس میں موجودتھے