Tag: International Cricket Council

  • سرفراز کو میچ فکسنگ کی پیش کش کرنے والے بکی کو  10 سال کی سزا

    سرفراز کو میچ فکسنگ کی پیش کش کرنے والے بکی کو 10 سال کی سزا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ کی پیش کش کرنے والے طاقتور بکی عرفان انصاری پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دو برس قبل (2017) میں سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران عرفان نامی بکی نے تیسرے میچ سے قبل سرفراز حمد سے رابطے کی کوشش کی۔

    سرفراز احمد نے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو تمام تفصیلات فراہم کیں جس کے بعد پی سی بی نے باقاعدہ آئی سی سی میں معاملہ پہنچایا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا تو بکی کی شناخت عرفان انصاری کے نام سے ہوئی جو متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیت اور  3 دہائیوں سے شارجہ کرکٹ کونسل کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

    مزید پڑھیں: میچ فکسنگ میں‌ ملوث بکیز کی کثیر تعداد کا تعلق بھارت سے ہے، آئی سی سی کا انکشاف

    آئی سی سی نے گزشتہ برس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور عرفان انصاری کو ہدایت کی کہ وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون کریں جس پر انہوں نے صاف انکار کردیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بکی کے خلاف چارج شیٹ جاری کی تھی۔

    اینٹی کرپشن یونٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران پینل کو میچ فکسنگ کی پیش کش کے حوالے سے شواہد پینل کے سامنے پیش کیے گئے۔

    آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تین شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر عادل انصاری کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان پر دس سال کی مکمل پابندی عائد کردی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلامیے میں سرفراز احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ایماندار کھلاڑی کی وجہ سے اینٹی کرپشن یونٹ نے بکی کی نشاندہی کی اور وہ قانون کی گرفت میں آیا‘۔

    آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینیجر ایلکس مارشل کا کہنا تھا کہ ’میں سرفراز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پیشہ وارانہ طریقے اپناتے ہوئے معاملے کو فوری رپورٹ کیا اور پھر ہمارے ساتے مکمل تعاون بھی کیا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کو میچ فکسنگ پر اکسانے والے شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم کو چارج شیٹ جاری

    اُن کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی نے کسی کے خلاف تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر کارروائی کی، قبل ازیں ہمارے پاس قانونی اختیار نہیں تھا اور نہ ہی کسی کے موبائل ڈیٹا تک رسائی تھی البتہ ایک برس قبل قانون میں ترمیم کی گئی تاکہ سنگین جرم کی روک تھام کی جاسکے‘۔

    آئی سی سی نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ’عرفان انصاری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو رقم کی لالچ دی اور تحقیقات کے دوران تعاون نہیں کیا جس کے تحت اینٹی کرپشن یونٹ نے اُن کے موبائل فون سے معلومات ڈاؤن لوڈ کیں تو وہ قصور وار پائے گئے‘۔

    عرفان انصاری شارجہ میں کرکٹ کلبز چلاتے تھے اور مختلف ٹیموں کی شارجہ آمد کے موقع پر نیٹ باؤلز بھی مہیا کرتے ہیں تاہم اب وہ پابندی کے بعد اسٹیڈیم کی حدود میں بھی داخل نہیں ہوسکیں گے۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبرپرآگیا

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبرپرآگیا

    دبئی : انٹرنیشل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی، درجہ بندی میں پاکستان چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ پہلی پوزیشن پر تاحال برقرارہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ بھارت کی پوزیشن 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 117 ریٹنگ پوائنٹس لے کرساؤتھ افریقہ تیسرے نمبرپر ہے۔

    icc-ranking

     پاکستان کی ٹیم انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ درجہ بندی میں 116 ریٹنگ پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی، تیسری پوزیشن والے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان صرف آٹھ پوائنٹس کا فرق ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے بہترین بولر عماد وسیم ہیں جن کا چوتھا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ پاکستان کی ایک روزہ میچوں میں آٹھویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں بلے بازی میں پہلے دس کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

  • بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی، شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ چوبیس تاریخ کو ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ پاکستان اوربنگلادیش بگ تھری کیخلاف اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔

    اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

  • بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    کراچی: گرداسپور میں دہشت گردی کے حملوں نے ایک بار پھر پاک، بھارت کرکٹ کو نشانے پر لے لیا ہے، بھارتی بورڈ کے سکریٹری کہتے ہیں پاک بھارت سیریز امن ہونے تک نہیں ہوگی۔

    ابھی یہ حتمی تعین بھی نہیں ھوا کہ حملے کس نے کئے لیکن بھارتی بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کرکٹ پر  نشانہ لگایا۔

    یہ کوئی نئی بات نہیں ہے جب جب بھارت میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو گا، کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی ملے گی۔

    انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک امن نہیں ہو گا کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر جنوری میں متحدہ عرب امارات میں سیریز ہونی ہے، لیکن سکریٹری خارجہ کی سطح پر جب مذاکرات ہوں گے تو کرکٹ ہو گی کی بات ہوگی ۔

  • آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کا نام منظور

    آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کا نام منظور

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو بطور آئی سی سی صدر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدرات کے لئے پی سی بی کی چار رکنی کمیٹی نے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا تھا، جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔

    روٹیشن پالیسی کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا۔

    نجم سیٹھی یکم جولائی دوہزار پندرہ کو آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، آئی سی سی کے صدر کے عہد ے کی میعاد ایک سال ہے، آئی سی سی کا صدر بننے کے بعد نجم سیٹھی پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کریگا۔